زندہ ہوتے تو !!!

السلام علیکم،

اساتذہ اکرام سے معافی کے ساتھ اپنے کچھ احساسات پیش کر رہا ہوں۔ شاید کسی طرح سے بھی یہ شاعری نہ ہو لیکن میں جیسا کہ کئی بار کہہ چکا ہوں کہ میں باقاعدہ شاعر نہیں ہوں، میں صرف اپنے احساسات ، جذبات اور خیالات کو لکھتا ہوں۔
اور یقیناََ وہ شاعری کے قوانین پہ پوری نہیں اترتی، پر میں یہ خیال کرتا ہوں کہ چونکہ میری لغت یا وکیبلری اور ترکیبات اتنی وسیع نہیں کہ شاعری کے اسلوب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میں اپنے احساسات کو ان کی اصل حالت میں پیش کر سکوں۔

اس لیے شاعری کے بجائے احساسات کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہوں۔

امید ہے آپ کو میری یہ کاوش بھی پسند آئے گی۔ اور اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازئیے گا۔

زندہ ہوتے تو
وقت کی زنجیر بھی ہوتی
تیری میری تقدیر بھی ہوتی

دل ہوتا جو دھڑکن ہوتی
درد ہوتا اور تڑپن ہوتی

زندہ ہوتے تو!!

کنگن سے خالی بانہوں سے
دُھول اُڑاتی راہوں سے
نیناں کتنے سوال کرتے
ساون برستے بے حال کرتے

زندہ ہوتے تو!!

پیار میں لکھی ہوئی تحریریں ہوتیں
کچھ تیری میری تصویریں ہوتیں
خواب ہوتے اپنے، تعبیریں ہوتیں
الجھنیں ہوتیں پھر تدبیریں ہوتیں

زندہ ہوتے تو!!

وقت کی زنجیر بھی ہوتی
تیری میری تقدیر بھی ہوتی

محمد اسامہ سَرسَری ، مغزل ، محمد وارث ، محمد خلیل الرحمٰن ، سید شہزاد ناصر ، امجد علی راجا ، کاشف عمران ، فاتح ، شوکت پرویز ، مزمل شیخ بسمل ، شمشاد ، نیلم ، ملائکہ ، عینی شاہ ، اوشو ، پردیسی ، الف عین ، مہ جبین ، محمد یعقوب آسی ، ابن سعید ، الف نظامی ، نوید صادق ، فارقلیط رحمانی[/quote] محسن وقار علی
 

ویہلا

محفلین
پیار میں لکھی ہوئی تحریریں ہوتیں
کچھ تیری میری تصویریں ہوتیں
خواب ہوتے اپنے، تعبیریں ہوتیں
الجھنیں ہوتیں پھر تدبیریں ہوتیں
بہت ہی اچھے طریقے سے آپ نے اپنے خیالات اور احساسات کا اظہار کیا ہے:applause:
:zabardast1:
 
Top