زندگی بہت آسان ہوتی اگر۔ ۔ ۔ ۔

زندگی بہت آسان ہوتی اگر۔ ۔ ۔ ۔
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بظاہر معمولی چیزیں انسان کو ایسا پریشان کر دیتی ہیں کہ انسان سوچتا ہے کہ اگر یہ مسئلہ نہ ہوتا تو زندگی کتنی آسان ہوتی۔
آئیے سب مل کر ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں کو گنوا کر اپنا دکھ بانٹیں اور دل کا بوجھ ہلکا کریں۔
میری طرف سے پہلی مثال:-

زندگی بہت آسان ہوتی اگر۔ ۔ ۔ ۔ صبح جوتے پہننے سے پہلے جرابوں کے جوڑے کی دونوں جرابیں فوراً مل جاتیں اور ایک رنگ کی جراب ملنے کے بعد دوسرے رنگ کو ڈھونڈنے کے بعد سر نہ کھپانا پڑتا۔ :p
 
زندگی کتنی آسان ہوتی اگر۔۔۔ ہم زندگی کو زندگی ہونے میں ڈھونڈتے زندگی نہ ہونے میں نہیں۔
ظفری بھائی جملے کا فارمیٹ کھیل کے فارمیٹ میں رکھیں گے تو زیادہ لطف آئے گا :) ورنہ سرگوشی کر لیں :)
 

ظفری

لائبریرین
زندگی کتنی آسان ہوتی اگر۔۔۔ اگر ظفری بھائی جیسے علم دوست اس بات کو جانتے کہ میں بہت سی باتوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کر دیتا ہوں۔
تاکہ گل ہاسے اچ پئی رہوے
 
Top