زندگی اور جہاں !

نور وجدان

لائبریرین
زندگی اور جہاں !
یہ فانی
جو اس کے درمیاں
وہ قربانی
عظمتوں کے پیکر
رفعتوں پر مکیں
مانگتے ہیں
اپنے ہونے کی
ایک عظیم قربانی
حیات کے ہر قدم پر
مشکل کے آئینے
آنکھوں میں آبگینے
دلوں میں ملال کے سمندر
مانگ رہے ہیں
سفینے ۔۔۔!
کہاں ملیں گے ؟
کہاں اور کس موڑ پر
اداکار تری بستی کے
تجھے برباد کرکے
اپنے ہنر کی چھاپ لگا کر
کیا کریں گے؟
ہنسیں گے ۔۔۔!
ہنسنے دو ۔۔۔۔!
 
زندگی اور جہاں !
یہ فانی
جو اس کے درمیاں
وہ قربانی
عظمتوں کے پیکر
رفعتوں پر مکیں
مانگتے ہیں
اپنے ہونے کی
ایک عظیم قربانی
حیات کے ہر قدم پر
مشکل کے آئینے
آنکھوں میں آبگینے
دلوں میں ملال کے سمندر
مانگ رہے ہیں
سفینے ۔۔۔!
کہاں ملیں گے ؟
کہاں اور کس موڑ پر
اداکار تری بستی کے
تجھے برباد کرکے
اپنے ہنر کی چھاپ لگا کر
کیا کریں گے؟
ہنسیں گے ۔۔۔!
ہنسنے دو ۔۔۔۔!


السلام علیکم! میں خود طالبعلم ہوں لیکن چند گزارشات:
1-مصرعے کو خوامخواہ نا توڑا جائے۔
2-اسے آسان پسند بنایا جائے۔
3- میں سمجھ نہیں پایا کہ کیا بیان کیا جا رہا ہے ۔ مطلب مضمون کیا ہے ۔ پھر بھی کوشش کرکے دیکھتا ہوں شاید کچھ کر پا وں

زندگی اور جہان اسے یوں بھی لکھا جاسکتا ہے جہانِ زندگانی ۔ جہاں کو الگ سے استعمال نہیں کرسکتے۔

یہ مختصر سا جیون اورجہانِ فانی!
زندہ رہنا اتنا آساں تو نہیں ہے
مانگتا ہے قربانی
اور جب عظمتوں کے حسین پیکر
سر بلند بڑھے چلتے ہیں

تو راہ میں کئی خار جنم لیتے ہیں
حیات کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہیں
اور وہ جو ڈگمگا جاتے ہیں
تاویلیں گھڑتے ہیں
اور سوچتے ہیں
سفینے کہاں دھرے ہیں؟
نگینے کہاں پڑے ہیں؟
انہیں سوچنے دو
کہ یہی ان کا مقدر ہے!
 
زندگی اور جہاں !
یہ فانی
جو اس کے درمیاں
وہ قربانی
عظمتوں کے پیکر
رفعتوں پر مکیں
مانگتے ہیں
اپنے ہونے کی
ایک عظیم قربانی
حیات کے ہر قدم پر
مشکل کے آئینے
آنکھوں میں آبگینے
دلوں میں ملال کے سمندر
مانگ رہے ہیں
سفینے ۔۔۔!
کہاں ملیں گے ؟
کہاں اور کس موڑ پر
اداکار تری بستی کے
تجھے برباد کرکے
اپنے ہنر کی چھاپ لگا کر
کیا کریں گے؟
ہنسیں گے ۔۔۔!
ہنسنے دو ۔۔۔۔!

واہ! زبردست۔

لیکن دیکھنا کہیں مقدس بٹیا کی نظر نہ پڑجائے ورنہ وہ کہیں کہ "آپ بھی گئیں کام سے"
 
بہت خوب سسٹر۔
مجھے تو الف ب نہیں معلوم شاعری کی۔اسی لیے میری نظر میں بہت عمدہ ہے۔

آپ نے آدھی نثری نظم کہہ دی ہے ۔ آدھی اور کہہ کر مکمل کر لیں

مجھے نہیں معلوم
شاعری کیا ہے
مگر
جو آپ نے لکھا
کیا ہی عمدہ ہے

چلیں شاباش آپ بھی کوشش شروع کریں شاعری کی :)
 

نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم! میں خود طالبعلم ہوں لیکن چند گزارشات:
1-مصرعے کو خوامخواہ نا توڑا جائے۔
2-اسے آسان پسند بنایا جائے۔
3- میں سمجھ نہیں پایا کہ کیا بیان کیا جا رہا ہے ۔ مطلب مضمون کیا ہے ۔ پھر بھی کوشش کرکے دیکھتا ہوں شاید کچھ کر پا وں

زندگی اور جہان اسے یوں بھی لکھا جاسکتا ہے جہانِ زندگانی ۔ جہاں کو الگ سے استعمال نہیں کرسکتے۔

یہ مختصر سا جیون اورجہانِ فانی!
زندہ رہنا اتنا آساں تو نہیں ہے
مانگتا ہے قربانی
اور جب عظمتوں کے حسین پیکر
سر بلند بڑھے چلتے ہیں

تو راہ میں کئی خار جنم لیتے ہیں
حیات کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہیں
اور وہ جو ڈگمگا جاتے ہیں
تاویلیں گھڑتے ہیں
اور سوچتے ہیں
سفینے کہاں دھرے ہیں؟
نگینے کہاں پڑے ہیں؟
انہیں سوچنے دو
کہ یہی ان کا مقدر ہے!

خیال بدل دیا نا آپ نے ۔۔۔۔۔۔زندگی ۔۔سے مراد ۔۔میں یا کوئی بھی زندگی اور جہاں ۔۔۔۔ جہاں دنیا۔۔۔۔۔۔۔یعنی میں بھی فانی اور دنیا بھی ۔۔۔۔۔
 
خیال بدل دیا نا آپ نے ۔۔۔۔۔۔زندگی ۔۔سے مراد ۔۔میں یا کوئی بھی زندگی اور جہاں ۔۔۔۔ جہاں دنیا۔۔۔۔۔۔۔یعنی میں بھی فانی اور دنیا بھی ۔۔۔۔۔

چلیے ایسا کرتے ہیں کہ وہی خیال رکھتے ہیں جو آپ کا ہے۔ پہلے اس ساری نظم کو سادہ نثر میں لکھیے۔ پھر ہم ساتھ ساتھ اسے نثم میں تبدیل کرتے جاتے ہیں
 
Top