زمیں میلی نہیں ہوتی زمن میلا نہیں ہوتا

عبد الرحمٰن نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 6, 2016

  1. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,618
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    زمیں میلی نہیں ہوتی زمن میلا نہیں ہوتا
    محمد کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا

    محبت کملی والے سے وہ جذبہ ہے سنو لوگو
    یہ جس من میں سما جائے وہ من میلا نہیں ہوتا

    نبی کے پاک لنگر پر جو پلتے ہیں کبھی ان کی
    زباں میلی نہیں ہوتی سخن میلا نہیں ہوتا

    میرے آقا کی الفت تو بدن کو جگمگاتی ہے
    کبھی اہل محمد کا بدن میلا نہیں ہوتا

    گلوں کو چوم لیتے ہیں سحر نم شبنمی قطرے
    نبی کی نعت سن لیں تو چمن میلا نہیں ہوتا

    جو نام مصطفےٰ چومیں کبھی دکھتی نہیں آنکھیں
    پہن لے پیار جو انکا بدن میلا نہیں ہوتا

    میں نازاں تو نہیں فن پر مگر ناصر یہ دعویٰ ہے
    ثنائے مصطفےٰ کرنے سے فن میلا نہیں ہوتا

    (صلی اللہ علیہ وسلم)
     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    واہ واہ واہ۔۔ سبحان اللہ کیا کہنے بہت اعلی۔ سبحان اللہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. Saadullah Husami

    Saadullah Husami محفلین

    مراسلے:
    84
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    بہت ہی پیاری بحر پر نعت محمدی ہئے !!
    ماشاء اللہ علیک-:pbuh:
     
  4. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,618
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    جزاک اللہ خیر
     
  5. رومانہ چوہدری

    رومانہ چوہدری محفلین

    مراسلے:
    740
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sassy
    سبحان اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. Mahoo

    Mahoo معطل

    مراسلے:
    49
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    سبحان اللہ سبحان اللہ​
     
  7. نوشاب

    نوشاب محفلین

    مراسلے:
    747
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    زمن کا کیا مطلب ہے؟
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  8. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,061
    زمن شاید زمانے یا وقت کی طرف اشارہ ہے؛ غالباً اس مصرعے میں ٹائم اینڈ سپیس یعنی زمان و مکان کی بات ہو رہی ہے۔ واللہ اعلم
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  9. داداؔ محسن بن نور

    داداؔ محسن بن نور محفلین

    مراسلے:
    30
    تخلیقی حوالہ درج کر دیں

    سید ناصر حسین چشتی
     

اس صفحے کی تشہیر