زرداری کی قابلیت

عمر میرزا

محفلین
کچھ دن پہلے صدرپاکستان آصف علی زرداری نے قائد اعظم کے مقبرے کا دورہ کیا اور وزیٹرز ڈائیری میں یہ الفاظ درج کئے۔
(
May Gaad give us the strent to save Pakistan

آپ اس میں God اور strength کے سپعلنگ ملاحظہ فرمایئں۔:roll::roll:
image001pm1.jpg
 
arifkarim

معطل
ہاہاہاہا، یہ تو یہاں کے نارویجن بچوں سے بھی زیادہ خراب انگریزی لکھتے ہیں! کیسا لگ رہا ہے ایک بچے کے روپ میں صدر پاکستان کو دیکھ کر۔۔۔۔۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
ہاہاہاہا، یہ تو یہاں کے نارویجن بچوں سے بھی زیادہ خراب انگریزی لکھتے ہیں! کیسا لگ رہا ہے ایک بچے کے روپ میں صدر پاکستان کو دیکھ کر۔۔۔۔۔

حالانکہ میں سمجھتا تھا کہ مجھ سے بھی خراب بھلا کسی کی انگریجی کیا ہوگی مگر زرداری صاحب تو فرما گئے کہ ہم سا ہو تو سامنے آئے :laugh: ویسے آپ کو نہیں لگتا کہ دھاگے کا عنوان زرداری صاحب کی قابلیت کہ بجائے زرداری صاحب کی کابلیت ہونا چاہیے تھا
 
بیشک!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
زینب

محفلین
انگریزی کے ساتھ ساتھ صدر صاحب میں اعتماد کا انتہائی فقدان ہے۔۔۔۔۔جن دوستوں‌نے برطانیہ کے پی ایم کے ساتھ ملاقت کی ویڈیو ٹی وی پے دیکھی انہوں نے غور کیا۔۔۔جب زرداری گاڑی سے نکلا تو اس نے نکل کے پیچھےس ے کوٹ کو نیچے کھینچا۔پھر جیسے وہ دروازے کے سامنے براؤن کے ساتھ ہاتھے باندے کھڑا تھا تب جب وہ اندر داخل ہوا تو ایک بار پھر سے اس نے کوٹ کے پیچھے سے نیچھے کھینچا کے درست کیا جیسے خواتیں لان کے کپڑے پہنے ہوں‌تو اٹھتے ہوئے درست کرتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زرداری کی یہ حرکتیں اس میں اعتماد کی کمی احساس کمتری کا اظہار تھا
 
محسن حجازی

محفلین
ہاہاہاہا، یہ تو یہاں کے نارویجن بچوں سے بھی زیادہ خراب انگریزی لکھتے ہیں! کیسا لگ رہا ہے ایک بچے کے روپ میں صدر پاکستان کو دیکھ کر۔۔۔۔۔

عارف بھائی آپ سے کس نے کہہ دیا کہ یہ پاکستانی ہیں؟ :eek: :eek:
محض نسل پاکستانی ہے، دل بدیش ہی رہتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
"خطائے بزرگاں گرفتن خطا است"

اب زرداری صاحب ہمارے صدر ہیں اُن کے نام کے ساتھ پاکستان کا نام جُڑا ہے (افسوس) کچھ درگزر سے کام لیجے آپ لوگ۔۔۔۔! :)
 
مغزل

محفلین
کوئی ہمت علی کو آواز دو ۔۔ زرداری کی حمایت میں کوئی تو بولے۔۔
میرے پاس یہ میل کوئی 10دن پہلے آئی تھی۔۔ میں نے یوں نہیں لگائی
کہ ۔۔۔۔۔۔۔ شر پھیلے گا۔۔اب جب کہ پھیل ہی گیا ہے تو شرارت ہی سہی۔۔۔۔
 
جہانزیب

محفلین
مجھے املا کی غلطیوں پر افسوس نہیں ہے، جس بات کا افسوس ہے وہ یہ ہے کہ صدر پاکستان، بانی پاکستان کے مزار پر مہمانوں کی کتاب میں لکھتے ہیں مگر جس زبان کو بانی پاکستان نے ملک کی قومی زبان کا درجہ دیا، اس کا استعمال ہی نہیں کیا گیا ۔ وڈے وڈے بلاگروں نے بھی اس پر لکھا تو یہی لکھا کہ گاڈ کو گڈ کیوں‌ لکھ دیا، جبکہ اصل مسلہ اپنی زبان کا استعمال نہ کرنا ہے، اس پر کوئی بول ہی نہیں‌رہا ۔
 
آپ کی بات بجا ہے لیکن شاید املے کی غلطیوں نے لوگوں کی توجہ اُس طرف مبذول ہی نہیں ہونے دی۔ ویسے میرا خیال ہے اگر وہ زریعہ اظہار قومی زبان کو بناتے تو غلطیاں اس سے بھی زیادہ ہوتیں۔
 
زینب

محفلین
"خطائے بزرگاں گرفتن خطا است"

اب زرداری صاحب ہمارے صدر ہیں اُن کے نام کے ساتھ پاکستان کا نام جُڑا ہے (افسوس) کچھ درگزر سے کام لیجے آپ لوگ۔۔۔۔! :)

کیوں لیں درگزر سے کام انہوں‌نے لیا کبھی عوام کے حقوق غصب کرتے ہوئے کبھی ہتھ ہولا رکھا اپنے مفادات کے لیے عوام کا استعمال کرتے ہوئے۔۔۔۔۔۔۔ویسے ہمارا بھی وہ حال ہے کہ پنجابی میں‌کہاوت ہے۔۔۔۔۔۔:ڈاڈے دی مار تاں لسے دیاں گالیاں"یعنی جو طاقت میں ہوتا ہے وہ مارتا ہے اور جو کمزور ہوتا ہے وہ گالیاں دے کے کام چلا لیتا ہے:grin:
 
Top