زرداری صاحب کے اثاثوں پر کچھ اعداد و شمار

محسن حجازی

محفلین
زرداری صاحب کے حامی زرداری صاحب کو خاصا معصوم سمجھتے ہیں۔ بلکہ یوں کہا جائے کہ علم ہونے کے باوجود کتمان حق کے مرتکب ہوتے ہیں۔
آج مجھے زرداری صاحب کے اثاثوں کی ہوش ربا تفصیلات پڑھنے کا اتفاق ہوا۔

مزید تفصیلات یہاں موجود ہیں

خلاصہ اس کا یہ ہے کہ پاکستان میں چالیس سے زائد مقامات پر وسیع و عریض پلاٹ، زرعی زمینیں، مکانات کوٹھیاں، چھے کے لگ بھگ شوگر ملوں میں شیئرز، دو درجن کے لگ بھگ بیرونی ممالک میں فرنٹ کمپنیاں، دس کے قریب برطانیہ میں مکانات وغیرہ، دو بیلجئم میں، ایک فرانس میں، دس کے لگ بھگ امریکہ میں، اور عالمی بینکوں میں تیس کے لگ بھگ اکاؤنٹس شامل ہیں جن میں برکلے بینک، سوئس بینک، امریکن ایکسپریس وغیرہ شامل ہیں۔

موصوف کے کل اثاثہ جات کی مالیت کا اندازہ 1 اعشاریہ 8 ارب ڈالر بتایاجاتا ہے اور پاکستان کے دوسرے امیر ترین آدمی مانے جاتے ہیں۔

بہرطور، اس تمام بدعنوانی کے باوجود زرداری صاحب عالمی سطح پر کسی شمار قطار میں نہیں آتے، ہمسایہ ملک میں InfoSys کی سالانہ آمدنی چار اعشاریہ ایک آٹھ ارب ڈالر بتائی جاتی ہے جس میں ہر سال دو زرداری صاحب سے خریدے جا سکتے ہیں۔ TATA Consultancy Services کا ریوینو بھی پانچ اعشاریہ سات ارب ڈالر بتائی جاتی ہے جس میں زرداری صاحب جیسے ہرسال دو تین خریدے جا سکتے ہیں۔

زرداری صاحب کے نئے گیٹ اپ کے متاثرین اسے پڑھیں
زرداری صاحب کے ماضی کے بارے میں دوبارہ سے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں چھپ رہا ہےاور اطلاع کے مطابق زرداری صاحب کے بارے میں 3000 خبریں چھپ چکی ہیں۔ زرداری صاحب کے کوتاہ اندیش حامی اسے کردار کشی کا نام دے رہے ہیں حالانکہ یہ حقائق پہلے سے موجود ہیں، بس انہیں دوبارہ سے چھاپا جا رہا ہے۔

اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو اور اللہ کرے کہ زرداری صاحب کے بارے میں مجھ سمیت تمام ناقدین کے اندازے غلط ثابت ہوںی
آمین۔
 
خلاصہ اس کا یہ ہے کہ پاکستان میں چالیس سے زائد مقامات پر وسیع و عریض پلاٹ، زرعی زمینیں، مکانات کوٹھیاں، چھے کے لگ بھگ شوگر ملوں میں شیئرز، دو درجن کے لگ بھگ بیرونی ممالک میں فرنٹ کمپنیاں، دس کے قریب برطانیہ میں مکانات وغیرہ، دو بیلجئم میں، ایک فرانس میں، دس کے لگ بھگ امریکہ میں، اور عالمی بینکوں میں تیس کے لگ بھگ اکاؤنٹس شامل ہیں جن میں برکلے بینک، سوئس بینک، امریکن ایکسپریس وغیرہ شامل ہیں۔

اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو اور اللہ کرے کہ زرداری صاحب کے بارے میں مجھ سمیت تمام ناقدین کے اندازے غلط ثابت ہوںی
آمین۔
جی ہاں اپ کے اندیشے غلط ہی ثابت ہونگے ان شاللہ
زرداری تو امیر ادمی ہے ماشاللہ۔ اپ کی تحریر سے تو ہی ظاہر ہوتا ہے امید ہے ملک کو کچھ دے کر ہی جائے گا۔
 
زینب

محفلین
کیوں نہیں دے کے جائے گا بھلا۔۔۔۔۔ایسی ہی لمبی سی ایک اور لسٹ لوٹ مار کی۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ پاکستانی قوم کا پیسہ کھانا نصیب ہی نا کرے اسے۔۔۔۔۔
 
کیوں نہیں دے کے جائے گا بھلا۔۔۔۔۔ایسی ہی لمبی سی ایک اور لسٹ لوٹ مار کی۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ پاکستانی قوم کا پیسہ کھانا نصیب ہی نا کرے اسے۔۔۔۔۔

:)
اپ کی دعا تو قبول ہی نہیں‌ہوئی۔ اگر دولت کی یہ داستان پاکستانی قوم کا پیسہ ہے تو۔
 
محسن حجازی

محفلین
جی ہاں اپ کے اندیشے غلط ہی ثابت ہونگے ان شاللہ
زرداری تو امیر ادمی ہے ماشاللہ۔ اپ کی تحریر سے تو ہی ظاہر ہوتا ہے امید ہے ملک کو کچھ دے کر ہی جائے گا۔

میں بھی ادھر ہی ہوں آپ بھی ادھر ہی ہیں دیکھئے کون غلط ثابت ہوتا ہے یہ تو وقت بتائے گا۔ ;)
تاہم ابھی تو میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ آپ غلط ثابت ہوں گے کیوں کہ آپ کے پاس کوئی ٹھوس عقلی دلیل نہیں ہے ماسوائےاندھی تقلید کے۔:rolleyes:
تاہم میرے پاس میری رائے کے حق میں وزنی استدلال موجود ہے۔:)
اگر آپ کے پاس ہے تو پیش کیجئے۔:cool:
جہاں تک زرداری صاحب کی امارت کی بات رہی جس پر آپ نازاں ہیں، تو ان کی اوقات میں واضح کر چکا ہوں کہ صرف جنوبی ایشا کی دو سافٹوئیر کمپنیاں زرداری صاحب کو ہر سال دو دو چار چار دفعہ خرید سکتی ہیں، ابھی کسی اور شعبے کا اس میں ذکر ہی نہیں، اور بات جنوبی ایشیا تو ایک طرف محض بر صغیر کی سے بھی باہر کی نہیں کی گئی۔ وگرنہ صرف ایشیا میں ابھی وہ لوگ بھی پڑے ہیں جو زرداری صاحب کو اثاثوں سمیت سال میں بیس سے پچیس دفعہ بھی خرید سکتے ہیں۔
اور ماشا اللہ آپ نے ٹیگز میں تعصب کا اضافہ کر دیا جس سے آپ کا تعصب واضح ہوگیا بہت شکریہ!
 
شمشاد

لائبریرین
جی ہاں اپ کے اندیشے غلط ہی ثابت ہونگے ان شاللہ
زرداری تو امیر ادمی ہے ماشاللہ۔ اپ کی تحریر سے تو ہی ظاہر ہوتا ہے امید ہے ملک کو کچھ دے کر ہی جائے گا۔

اپنے پلے سے بھلے ہی کچھ نہ دے، جو پاکستان کا لُوٹا ہوا ہے وہی دے جائے تو بڑی بات ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
جی ہاں اپ کے اندیشے غلط ہی ثابت ہونگے ان شاللہ
زرداری تو امیر ادمی ہے ماشاللہ۔ اپ کی تحریر سے تو ہی ظاہر ہوتا ہے امید ہے ملک کو کچھ دے کر ہی جائے گا۔

میں تو سمجھتا تھا کہ آپ پی پی کی محبت میں یہ سب لکھتے ہیں لیکن انشاءاللہ اور ماشاءاللہ سے تو لگتا ہے کہ آپ کو تو نظر ہی کچھ نہیں آتا۔

اگر اتنے ہی دینے والے تھے تو یہ سب اکاؤنٹس بیرونِ ممالک کیوں؟ اب تک کہاں تھے اور اتنی دولت والا تو یوں بھی پاکستان کے لئے بہت کچھ کر سکتا ہے پھر یہ حکومت کی حرص کیوں؟ کیا یہ صاف صاف نہیں ہے ۔ آج اگر ان کا نام دوسرے نمبر پر ہے تو کل پہلے نمبر پر آجائے گا۔ اور پاکستان کا نمبر شاید سب سے آخری میں کہیں ہوگا۔

اب تک کے تمام دعوے تو دھرے کے دھرے رہ گئے؟ مجھے تو اُن لوگوں پہ بھی حیرت ہوتی ہے جنھوں نے روٹی کپڑے اور مکان کے نعرے پر لبیک کہا تھا اور آج آٹے کی قطار میں خوار و زبوں ہیں۔ پچھلے دنوں آپ کے رویے میں کچھ تبدیلی دیکھی تھی تو سوچا تھا کہ شاید آپ بھی دلائل اور استدلال کی ماننے لگے ہیں پر آپ تو اب بھی وہیں‌ کھڑے ہیں۔ کبھی کبھی مجھے افسوس بھی ہوتا ہے کہ آپ کو تنہا کتنے سارے لوگوں کو فیس کرنا پڑتا ہے لیکن آپ خود یہ کیوں‌ نہیں سوچتے کہ اتنے سارے لوگ جو کسی ایک طبقہ یا علاقے سے بھی تعلق نہیں‌ رکھتے کوئی بات کہ ر ہے ہیں‌ تو کوئی تو وجہ ہوگی۔ میری درخواست ہے کہ اگر آپ غیر جانبدار ہو کر دیکھیں‌گے تو معاملات کو سمجھنے میں‌ آسانی ہوگی۔

اگر کوئی بات طبیعت پر گراں گزری ہو تو معذرت خواہ ہوں۔
 
امکانات

محفلین
جی ہاں اپ کے اندیشے غلط ہی ثابت ہونگے ان شاللہ
زرداری تو امیر ادمی ہے ماشاللہ۔ اپ کی تحریر سے تو ہی ظاہر ہوتا ہے امید ہے ملک کو کچھ دے کر ہی جائے گا۔

یہ رقم عوام کو دینے کے لیے نہیں ہوتی یہ اپنی اولاد کا مال ہے اس کوعوام پر خرچ کر نےسے بچوں کی حق تلفی ہوجاےگئ کرپشن کے اس حمام میں ساری قوم ننگی ہے ہمیں لوٹنے کا موقع نہیں ملا ورنہ ہم زارداری سے کم نہ ہوتے اس ملک کو ہر شخص لوٹنے کے چکر میں‌ ہے زرداری اگر ان تجوریوں کو ھلائیں تو مہنگائی پر قابو پایا جا سکتا ہے اس وقت پاکستان میں متوسط طبقہ ختم ہوکر غریب بنتا جارہا
 
مجھے اپنے لہجے کی تلخی کا اعتراف ہے لیکن کیا غلط کو واشگاف الفاظ میں غلط کہنا بھی تلخی ہے؟
آپ ٹھیک کہتے ہیں لیکن یہ تجوریاں تو جیسے کہ آپ نے فرمایا کہ آل اولاد کے لیے ہیں۔ مجھے دولت پر قطعی اعتراض نہیں کہ زرداری صاحب کوئی دولتمند آدمی بھی نہیں ہیں، یہیں اپنے برصغیر میں ایسے لوگ پڑے ہیں کہ زرداری صاحب ان کے سامنے فقیر دکھائی دیں، لیکن میرا سوال صرف یہ ہے کہ زرداری صاحب کے ذرائع کیا ہیں۔آخر کونسے ایسے ہائی ٹیک بزنس میں ہیں کہ اس قدر دولت؟:rolleyes:
وگرنہ مجھے زرداری صاحب سے کوئی ذاتی پرخاش نہیں۔:)
یہاں جو کچھ لکھتا ہوں بخدا قومی فریضہ سمجھ کر لکھتا ہوں وگرنہ میرے پاس وقت کی بہت قلت ہے۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ لگ بھگ تین سال سے اردو محفل پر موجود ہونے کے باجود میرے مراسلات کی تعداد خاصی قلیل ہے جو میرے عدیم الفرصت ہونے پر دلیل ہے۔
 
ایم اے راجا

محفلین
واہ محسن واہ کیا معلومات دی ہیں، مرغے لڑانے والے کی پراپرٹی کی، میرے تو اوسان ہی خطا ہو گئے ہیں، اللہ رحم کرے پاکستان پر، کہیں اس ملک کا سودا تو نہیں کر دیا، کہ اب چابیاں حوالے کرنی ہیں؟
 
arifkarim

معطل
جی ہاں اپ کے اندیشے غلط ہی ثابت ہونگے ان شاللہ
زرداری تو امیر ادمی ہے ماشاللہ۔ اپ کی تحریر سے تو ہی ظاہر ہوتا ہے امید ہے ملک کو کچھ دے کر ہی جائے گا۔

ہاہاہاہا، پچھلے 6 ماہ کے دوران پاکستانی بینک سے اربوں‌ ڈالر غائب ہوگیا، امید ہے بہت کچھ دے کر جائیں گے ;)
 
میں بھی ادھر ہی ہوں آپ بھی ادھر ہی ہیں دیکھئے کون غلط ثابت ہوتا ہے یہ تو وقت بتائے گا۔ ;)

اگر اپ غلط ثابت ہوئے یعنی کہ زرداری ملک کو بہت کچھ دے گیا تو اچھا ہے ۔ اگر میں‌ غلط ثابت ہوا کہ زرداری اڑن چھو ہوگیا تو برا۔ دعا ہے کہ اپ ہی غلط ثابت ہوں:)
تاہم ابھی تو میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ آپ غلط ثابت ہوں گے کیوں کہ آپ کے پاس کوئی ٹھوس عقلی دلیل نہیں ہے ماسوائےاندھی تقلید کے۔:rolleyes:
تاہم میرے پاس میری رائے کے حق میں وزنی استدلال موجود ہے۔:)
اگر آپ کے پاس ہے تو پیش کیجئے۔:cool:
محسن میاں‌۔یہ بھی اپ کی غلط فہمی ہے۔ کہ اپ کے پاس کوئی دلیل ہے۔ لے دے کے جھوٹے اخبارات کی چِندیاں‌ہیں۔ وہی جنھیں‌اپ خود ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں‌ جھوٹ کی مشین گن کہتے ہیں‌اور اس اخباروں‌اور ان کے بھائ بندوں‌ و جھوٹی ای میلز کو استدلال کہتے ہیں۔ کیا کہیے؟
صاحبزادے مجھے خود زرداری کی صدارت پسند نہیں یہ میں‌اپ سے کہہ بھی چکا ہوں لہذا کوئی دلیل نہیں‌دے رہا ورنہ ہیں تو بہت۔

جہاں تک زرداری صاحب کی امارت کی بات رہی جس پر آپ نازاں ہیں، تو ان کی اوقات میں واضح کر چکا ہوں کہ صرف جنوبی ایشا کی دو سافٹوئیر کمپنیاں زرداری صاحب کو ہر سال دو دو چار چار دفعہ خرید سکتی ہیں، ابھی کسی اور شعبے کا اس میں ذکر ہی نہیں، اور بات جنوبی ایشیا تو ایک طرف محض بر صغیر کی سے بھی باہر کی نہیں کی گئی۔ وگرنہ صرف ایشیا میں ابھی وہ لوگ بھی پڑے ہیں جو زرداری صاحب کو اثاثوں سمیت سال میں بیس سے پچیس دفعہ بھی خرید سکتے ہیں۔
میاں‌ اسے ہی تعصب کہتے ہیں۔ کہاں‌تو شور مچا ڈالا ہے امیر ہے امیر ہے کہاں‌کہہ رہے ہیں‌ اتنا بھی نہیں۔ بھئی ایک بات پر تو قائم رہیے۔
 
خرم

محفلین
ہمت بھیا آپ تو کراچی رہتے رہے ہیں، جانتے ہی ہوں گے کہ تعمیرات کے شعبہ میں کس طرح پیسہ بنایا ان باپ بیٹوں نے۔ اندرون سندھ لوگ کتنی محبت کرتے ہیں ان سے وہ بھی آپ کے علم میں ہوگا۔ پھر ان کی رشوت ستانی کے متعلق تو میں آپ کی خدمت میں پہلے بھی عرض کرچکا۔ سو یہ تو خام خیالی ہی ہوگی کہ یہ صاحب لوٹ مار نہیں مچائیں گے۔ بہت مچائیں گے لیکن بہرحال پاکستان کی قوم کو اس لوٹ مار سے نکل کر ہی اصل جمہوریت کی جانب جانا ہوگا۔
 
arifkarim

معطل
لوٹ مار کا تو آغاز ہو چکا ہے، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔۔۔۔
جمہوریت کے خواب بھی ابھی دیکھنا باقی ہیں۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
کون سی جمہوریت کی بات کر رہے ہیں، وہ جو اپنی مرضی کی ہو اور اس سے اپنے من پسند نتائج نکلیں۔
 
خرم

محفلین
اصل جمہوریت شمشاد بھائی۔ یہ اور بات کہ جمہوریت جمہور کی آئینہ دار ہوتی ہے۔ سو اگر جمہور کو لٹیرے پسند ہیں‌تو پھر یہی چلے گا۔ ان لیس للانسان الا ما سعی
 
Top