1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $450
    $368.00
    اعلان ختم کریں
  2. اردو محفل سالگرہ سیزدہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی تیرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں
  3. دو ملین پیغامات کا کاؤنٹ ڈاؤن

    اردو محفل فورم پر دو ملین پیغامات مکمل ہونے میں صرف 4000 پیغامات باقی رہ گئے ہیں۔ مزید تفصیل ملاحظہ فرمائیے۔

    اعلان ختم کریں

یوسفی زخم کا سفر۔۔۔

یوسف سلطان نے 'اردو ادب' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 19, 2016

  1. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh

    جوتا ایسی چیز نہیں کہ زیور کی طرح مانگ تانگ کر پہن لیا جائے۔ اس کے سوا کوئی چارہ نظر نہ آیا کہ چپل پہن کر بینک جائیں اور تین دن بعد تنخواہ ملے تونیا جوتا خرید لیں۔ پھر خیال آیا کہ اگراینڈرسن پوچھ بیٹھا کہ آج انسپکشن ڈیپارٹمنٹ چپل پہنے کیوں پھر رہا ہے تو کیا جواب دیں گے۔ ایک دفعہ ایک افسر بینک میں بغیر ٹائی کے آگیا تو اینڈرسن نے اس سے پوچھا کہ آج کیا بینک ہالی ڈے ہے جو یوں ننگ دھڑنگ پھر رہے ہو ؟ اسی طرح ایک کلرک کا تین دن کا بڑھا ہوا شیو دیکھ کر دوّنی پکڑاتے ہوئے کہنے لگا کہ اپنا کیمو فلاژ منڈوا کر آؤ تاکہ چہرہ شناخت کر کے رجسٹر میں حاضری لگائی جاسکے۔
    ذہن پر زور ڈا لاا تو اس کا حل بھی نکل آیا۔ چپل پہن کر ایک پیر پر پٹی باندھ لیں گے ۔ کسی نے پوچھا تو کہہ دیں گے، چوٹ لگ گئی ہے اور یہ کچھ ایسا جھوٹ بھی نہیں ۔ آخر اندرونی چوٹ تو آئی ہی تھی جس کے بارے میں حضرت نوحؔ ناروی سہلِ ممتنع میں فرما گئے ہیں :
    جگر کی چوٹ اوپر سے کہیں معلوم ہوتی ہے
    جگر کی چوٹ اوپر سے نہیں معلوم ہوتی ہے
    ایک مونڈھے پر نیلے رنگ کا جھاڑن پڑا نظر آیا۔ اس میں سے ایک لمبی سی دَھجی پھاڑ کر پٹی باندھ لی۔ سہ پہر کو اینڈر سن کی نظر پڑی تو کہنے لگا کہ زخم پر کبھی رنگیں پٹی نہیں باندھنی چاہیے ۔ پک جاتا ہے ۔ خصوصاً برسات میں۔
    دوسرے دن صبح دونوں کام پر جانے کے لیے تیار ہونے لگے تو بیگم دوپٹہ اوڑھے ہوئے کہنے لگیں کہ تمہارے ان لاڈلوں نے ناک میں دم کر رکھا ہے اور کچھ نہیں تو کم بخت آدھا دوپٹہ ہی پھاڑ کر لے گئے ۔ ان کا دایاں کان ایک کھونتے میں سے باہر نکلا ہوا تھا۔
    ہم نے پٹی بجنسہٖ واپس کردی اور جلدی جلدی ایک پھٹے پاجامے کے لٹھے کی سفید پٹی باندھ کر بینک چلے گئے ۔ گیارہ بجے کسی کام سے اینڈرسن نے طلب کیا۔ واپس آنے لگے تو عینک کو ناک کی پھننگ پر رکھ کر اس کے اوپر سے دیکھتے ہوئے فرمایا JUST A MINUTE, TAMERLANE ۔تمہارے زخم نے چوبیس گھنٹے میں کافی مسافت طے کی ہے۔ دائیں سے بائیں پیر میں منتقل ہوگیا ہے !‘‘
    اب جوہم نے نگاہ ڈالی تو دَھک سے رہ گئے ۔ افراتفری میں آج دوسرے یعنی بائیں پیرپر پٹی باندھ کر آگئے تھے۔
    زرگزشت از مشتاق احمد یوسفی​
     
    • زبردست زبردست × 3
  2. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    1,766
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful

اس صفحے کی تشہیر