جون ایلیا زخمِ امید بھر گیا کب کا۔۔۔۔جون ایلیا

فرحت کیانی

لائبریرین
زخمِ امید بھر گیا کب کا
قیس تو اپنے گھر گیا کب کا

آپ اک اور نیند لے لیجئے
قافلہ کُوچ کر گیا کب کا

دکھ کا لمحہ ازل ابد لمحہ
وقت کے پار اتر گیا کب کا

اپنا منہ اب تو مت دکھاؤ مجھے
ناصحو، میں سُدھر گیا کب کا

نشہ ہونے کا بےطرح تھا کبھی
پر وہ ظالم اتر گیا کب کا

آپ اب پوچھنے کو آئے ہیں؟
دل میری جاں، مر گیا کب کا

۔۔۔جون ایلیا


۔۔۔مجھے یاد نہیں آ رہا کہیں کسی ممبر نے یا میں نے خود ہی یہ غزل پہلے بھی پوسٹ نہ کر رکھی ہو۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ اک اور نیند لے لیجے
قافلہ کُوچ کر گیا کب کا


آپ اب پوچھنے کو آئے ہیں؟
دل مری جان، مر گیا کب کا


واہ واہ واہ، سبحان اللہ، کیا خوبصورت غزل ہے، لا جواب

شکریہ فرحت
 
غزل - زخمِ امید بھر گیا کب کا - جون ایلیا

زخمِ امید بھر گیا کب کا
قیس تو اپنے گھر گیا کب کا

اب تو منہ اپنا مت دکھاؤ مجھے
ناصحو میں سدھر گیا کب کا

آپ اب پوچھنے کو آئے ہیں
دل مری جان مر گیا کب کا

آپ اک اور نیند لے لیجئے
قافلہ کوچ کر گیا کب کا

میرا فہرست سے نکال دو نام
میں خود سے مکر گیا کب کا

جون ایلیا​
 

کاشفی

محفلین
اب تو منہ اپنا مت دکھاؤ مجھے
ناصحو میں سدھر گیا کب کا
:) عمدہ۔۔۔شکریہ بیحد ہم سے شریک محفل کرنے کے لیئے۔۔۔۔
 
Top