تاسف زبیدہ آپا انتقال کر گئیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا کراچی میں انتقال کر گئیں۔ وہ 4اپریل 1945کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں جبکہ ان کی عمر 72 سال تھی، وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔

زبیدہ طارق جو زبیدہ آپا کے نام سے معروف تھیں کچھ عرصے سے بیمار تھیں، ان کے شوہر کا نام طارق مقصود ہے، جن سے ان کی شادی 1966میں انجام پائی، ان کے 2 بچے ہیں جن کے نام حسین طارق اور صبا طارق ہیں۔

ان کے بھائی معروف دانشور انور مقصود نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میں علاج جار ی تھا کہ اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئیں۔

انور مقصود نے مزید بتایا کہ ان کی نمازجنازہ آج بعد نماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حیدر آباد دکن کی تعلیم یافتہ خاندان میں پیدا ہونے والی زبیدہ آپا9 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔

ان میں لیجنڈ انور مقصود، فاطمہ ثریا بجیا، زہرہ نگاہ، صغریٰ کاظمی، سارہ نقوی، احمد مقصود و دیگر شامل ہیں۔

زبیدہ آپا نے پاکستان کے مختلف چینلز پر بے شمار کوکنگ شوز کیے، ان کی بتائی گئی کھانوں کی ترکیبیں معتدد گھرانوں میں مقبول تھیں، وہ امور خانہ داری کی بھی ماہر تھیں اور ان کے گھریلوں ٹوٹکے خواتین میں خاصے مقبول تھے۔

جنگ
 
screenshot_89.png
 

سین خے

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

بہت ہی افسوس ہوا۔ ٹی وی پر دوسری مغرور خواتین کے مقابلے میں بے انتہا ملنسار طبعیت اور اچھے اخلاق کی مالک تھیں۔ ہر کسی سے بڑی عاجزی و انکساری سے ملتی تھیں۔ اللہ پاک ان کی بخشش فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔
 
ہمیں پتا ہے۔ آپ شاید ٹی وی بہت کم دیکھتے ہیں
میں یہ نہیں کہہ رہا کہ خبر غلط ہے۔ اپنی لاعلمی کا اظہار کر رہا ہوں۔
میں اکیلا ہی ہوں، یا اور کوئی بھی میری طرح بے خبر ہے؟
مجھے آج پتہ چلا کہ زبیدہ آپا انور مقصود کی بہن تھیں۔
 

ہادیہ

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک مغفرت فرمائے۔آخرت کی ہر منزل آسان فرمائےاور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ ان کے تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین ثم آمین
بے شک موت ایک اٹل حقیقت ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے کتنے ہی اچھے اور ہمارے پیارے دنیا سے رخصت ہوگئے۔۔ :(:(:(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top