زبان کیا ہے؟

ادریس آزاد

محفلین
میرے خیال میں زبان اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنا ما فی الضمیر "چھپانے" کے لیے عطا کی ہے۔
کم از کم ہو تو یہی رہا ہے۔
 
علی ذاکر

محفلین
آپ کی اس بات پہ صرف یہ ہی بیان کرنا چاہوں‌گا
اگر آپ یہ کہ رہے ہیں کہ صرف ماضی الضمیر چھپانے کے لیئے دی گئ ہے تو میں آپ کی اس بات سے متفق نہیں ہوں‌یا تو اپنا نقطہ نظر پوری طرح سامنے لایئں
 
ادریس آزاد

محفلین
بات یہ ہے جی کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو یہ زبان اپنا ما فی الضمیر بیان کرنے کے لیے دی ہے مگر انسان کرتا کیا ہے؟
فرض کریں ہم کسی دوست کو اب یہ کہنا چاہتے ہیں کہ بھیا اب آپ چلے جائیں،مجھے گھر کا کوئی ضروری کام وام کرنا ہے تو ہم عموما سیدھی بات نہیں کرتے۔ہم کہتے ہیں۔
"بیٹھیے ناں! اتنی بھی جانے کی جلدی کیا ہے، چائے تو پیتے جائیے"
حالانکہ قران پاک میں ارشاد ہے "قولوا قولا سدیدا" کرو سیدھی سیدھی بات،جو ہم نہیں کرتے۔ تو میں طنزا کہہ دیا کہ ہماری عادات سے تو یوں لگتا ہے جیسے اللہ نے انسان کو زبان اپنا مافی الضمیر بیان کرنے کے لیے نہیں بلکہ چھپانے کے لیے دی ہے۔ یہ تھا میری بات کا مطلب

ًً
 
تعبیر

محفلین
ادریس جی محفل پر خوش آمدید
زبان کے بارے میں میں بھی ایک قول یہاں پوسٹ کرنا چاہونگی

اللہ کو زبان کی ذرا سی بھی سختی پسند نہیں بھی تو اللہ سائیں نے زبان میں ایک بھی ہڈی نہیں بنائی
 
ادریس آزاد

محفلین
ادریس جی محفل پر خوش آمدید
زبان کے بارے میں میں بھی ایک قول یہاں پوسٹ کرنا چاہونگی

اللہ کو زبان کی ذرا سی بھی سختی پسند نہیں بھی تو اللہ سائیں نے زبان میں ایک بھی ہڈی نہیں بنائی
تعبیر جی!!
بہت بہت شکریہ خوش آمدید کے لیے۔یہاں‌آکر اپنے پن کا کچھ ایسا احساس ہوا کہ لگا جیسے سالوں کسی تپتے ہوئے صحرا میں سرگرداں رہنے کےبعد کوئی نخلستان ملا سستانے کو۔ نیٹ پر پرانا ہوں۔اس لیے ایسا کہا۔
آپ نے زبان کے بارے میں کمال بات کہی۔سبحان اللہ
 
arifkarim

معطل

بہت خوشی ہوئی کہ محفل پر نئے خیالات کے حامل لوگ آتے رہتے ہیں۔
 
Top