ریکوڈک منصوبہ، کینیڈین کمپنی ثالثی کیلئے عالمی عدالت سے رجوع کریگی

کاشفی

محفلین
ریکوڈک منصوبہ، کینیڈین کمپنی ثالثی کیلئے عالمی عدالت سے رجوع کریگی
reko-diq-online-640x480.jpg

اسلام آباد(این این آئی)ریکوڈک منصوبہ کے حوالے سے کینیڈین کمپنی ثالثی کیلئے عالمی عدالت سے رجوع کریگی۔کینیڈین ہائی کمیشن گریگ گیوکاس نے میڈیا کو بتایا کہ کینیڈ ین کمپنی نے پاکستانی حکومت سے معاہدے کے تحت سونے اور تانبے کے ذخائر کی تلاش میں ریکو ڈک منصوبے پر تقریبا 40کروڑڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ معاہدہ کی منسوخی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس میں ثالثی کے لئے عالمی عدالت سے رجوح کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اس معاہدہ کو متنازعہ بنا کر اس کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا جس کے بعد پاکستان کی اعلی عدالت نے کمپنی کا کام بند کروا دیا۔ انھوں نے کہا کہ اتنی کثیر سرمایہ کاری کے بعد کمپنی کو کام سے روکنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس کے باعث مذکورہ کمپنی اب انٹرنیشنل آربٹریشن میں جارہی ہے جو آئندہ سال فروری میں ہونے کی توقع ہے۔
 
Top