حفیظ تائب رہی عمر بھر جو انیسِ جاں

الف نظامی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 5, 2008

  1. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    رہی عمر بھر جو انیسِ جاں وہ بس آرزوئے نبی رہی
    کبھی اشک بن کے رواں ہوئی ، کبھی درد بن کے دبی رہی

    شہ دیں کے فکر و نگاہ سے مٹے نسل و رنگ کے فلسفے
    نہ رہا تفاخرِ منصبی ، نہ رعونتِ نسبی رہی

    سرِ دشتِ زیست برس گیا ، جو سحابِ رحمتِ مصطفے
    نہ خرد کی بے ثمری رہی ، نہ جنوں کی جامہ دری رہی

    تھی ہزار تیرگی فتن ، نہ بھٹک سکا مرا فکر و فن
    مری کائناتِ خیال میں نظرِ شہِ عربی رہی

    وہ صفا کا مہرِ منیر ہے ، طلب اس کی نورِ ضمیر ہے
    یہی روزگارِ فقیر ہے ، یہی التجائے شبی رہی

    وہی ساعتیں تھیں سرور کی ، وہی دن تھے حاصل زندگی
    بحضور شافع ِامتاں مری جن دنوں طلبی رہی
    از حفیظ تائب​
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏مارچ 25, 2020
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  2. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    پسندیدگی کا شکریہ فرحت کیانی, محمد وارث۔
     
  3. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
  4. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
  5. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    شہ دیں کے فکر و نگاہ سے مٹے نسل و رنگ کے فلسفے
    نہ رہا تفاخرِ منصبی ، نہ رعونتِ نسبی رہی
     

اس صفحے کی تشہیر