کراچی کے طلباء کی ایجاد
شہر قائد سے تعلق رکھنے والے چند طلبہ و طالبات نے سائنس کے ساتھ گہری رغبت کی وجہ سے حکام کی توجہ حاصل کرنے کے بعد امریکا میں ناسا کے خلائی کیمپ میں شمولیت کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی کی مالی اعانت سے سائنسی مقابلوں میں کامیاب طلبہ و طالبات کو ناسا کے خلائی کیمپ میں شمولیت کا موقع حاصل ہوا، 24 طلبہ کا تعلق کراچی کے تین اسکولوں سے تھا، جنھوں نے امریکی خلائی و راکٹ سینٹر کے اسپیس کیمپ میں اپنا حصہ ڈالا۔
امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی اور داؤد فاؤنڈیشن کے باہمی تعاون سے اس سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کراچی کے 50 اسکولوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ دینا تھا، یہ خلائی کیمپ امریکی ریاست الاباما کے شہر ہنٹس وِل میں واقع ہے۔
اس سائنسی مقابلے میں کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں واقع ایور گرین سیکنڈری اسکول کے طلبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، انہوں نے”اینٹی سلیپ“ چشمہ تیار کیا ہے، جو ڈرائیوروں کو سونے سے روکتا ہے۔
واضح رہے کہ دوران ڈرائیونگ تھکاوٹ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر ڈرائیوروں اور روڈ استعمال کرنے والوں کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق تھکاوٹ دنیا بھر میں حادثات کا ایک اہم عنصر ہیں۔ غنودگی کے شکار ڈرائیوروں کو عدم ہوشیاری، نیند کے جھونکوں، کمزور فیصلہ سازی اور اپنی لین سے ہٹنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جس کیلئے اونگھتے ہوئے ڈرائیونگ کے خطرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، تھکاوٹ کی علامات کو پہچاننا، کافی آرام کو ترجیح دینا، اور نقل و حمل کے متبادل اختیارات کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔
طلبہ کی اس ایجاد کا مقصد حادثات کو کم کرنا اور روڈ سیفٹی کو بڑھانا ہے۔ ایک طالبعلم نے ایم ایم نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اگر آپ ڈرائیونگ کے دوران اس چشمے کو اون کرتے ہیں تو یہ ایکٹو ہوجاتا ہے اور اگر آپ اس دوران 1 منٹ سے زیادہ اپنی آنکھیں بند کریں گے تو اِن چشموں میں سے آواز آنی شروع ہوجائے گی
جو کہ آپ کو نیند سے فوراََ جگادے گی۔
طلبہ کو اینٹی سلیپ چشمے تیار کرنے میں تقریباََ 4 مہینے لگے ہیں۔
ناسا اسپیس کیمپ میں شرکت کے حوالے سے طلبہ نے کہا کہ انھیں اس کیمپ میں شرکت سے ٹیکنالوجی کے حوالے سے بہت سی معلومات ملی ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ حکومت پاکستان انھیں سپورٹ کرے تاکہ وہ پاکستان کا نام مزید روشن کرسکیں۔
شہر قائد سے تعلق رکھنے والے چند طلبہ و ط...
www.google.com