روز مرہ استعمال کی اپلیکشنز کو بدلیے 75اوپن سورس ٹولزسے۔

خواجہ طلحہ

محفلین
کیا تمام کلوز سورس سافٹ وئیرز کو اوپن سورس سافٹ وئیرز سے بدلہ جاسکتاہے؟ کیا ان کو مفت میں ڈاونلوڈ کیا جاسکتا ہے؟

اس ربط پر موجود آرٹیکل میںایسے 75 آزاد مصدرسافٹ وئیرز پر تبصرہ کیا گیاہے جنکو روز مرہ استعمال میں کمرشل سافٹ وئیر سے بدلہ جاسکتاہے۔
 
نعیم سعید

محفلین
شکریہ طلحہ بھائی ہمیشہ کی طرح بہت اچھی معلومات شیئر کی ہیں۔
اسی سائٹ پر Desktop Publishing کے تحت Scribus پروگرام کا ذکر ہے، اسی سے متعلق ایک سوال ہے۔
کیا اس میں ’اردو‘سپوٹ موجود ہے؟ اگر ہے تو کس حد تک مفید ہے یعنی کمرشلی کام کرنا ممکن ہے یا نہیں؟
کیونکہ جن پروگرامز کا متبادل اسے بتایا جا رہا ہے تقریباً تمام ہی میں کسی حد تک اردو سپوٹ موجود ہے۔
Scribus کی سائٹ پر جا کر دیکھ چکا ہوں اپنے سوال کا جواب نہیں مل سکا۔
 
دوست

محفلین
کیکسی کے آفس کا ڈیٹابیس سافٹویر ہے۔ اچھی چیز ہوگی، لیکن م س ایکسس استعمال کرنےو الے تو یہی چاہیں گے کہ اس کا فارمیٹ کیکسی میں کھل سکے۔
 
خواجہ طلحہ

محفلین
شکریہ طلحہ بھائی ہمیشہ کی طرح بہت اچھی معلومات شیئر کی ہیں۔
اسی سائٹ پر Desktop Publishing کے تحت Scribus پروگرام کا ذکر ہے، اسی سے متعلق ایک سوال ہے۔
کیا اس میں ’اردو‘سپوٹ موجود ہے؟ اگر ہے تو کس حد تک مفید ہے یعنی کمرشلی کام کرنا ممکن ہے یا نہیں؟
کیونکہ جن پروگرامز کا متبادل اسے بتایا جا رہا ہے تقریباً تمام ہی میں کسی حد تک اردو سپوٹ موجود ہے۔
Scribus کی سائٹ پر جا کر دیکھ چکا ہوں اپنے سوال کا جواب نہیں مل سکا۔
مجھے اس کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔ البتہ وکی پیڈیا اس کے بارے رقمطراز ہے:۔
Although Scribus supports Unicode character encoding, it currently does not properly support complex script rendering and so cannot be used with Unicode text for languages written with Arabic, Hebrew, Indic and South East Asian writing systems
 
arifkarim

معطل
جو لوگ ہر سافٹوئیر کے کریک ورژنز استعمال کرتے ہیں، وہ اوپن سورس یا فری وئیر کی پراوہ نہیں کرتے۔ براہ کرم یہاں چوری اور سینہ زوری کی بحث نہ شروع کر دیں۔۔۔ :)
سافٹوئیر بٹس اور بائٹس ہے۔ اور اسکو “کاپی“ کرنے کیلئے کسی مشقت کی ضرورت نہیں ہوتی، جبکہ اسکی تخلیقی محنت کو ایک خاص حد تک امداد سے پورا کیا جا سکتا ہے۔
 
خواجہ طلحہ

محفلین
جو لوگ ہر سافٹوئیر کے کریک ورژنز استعمال کرتے ہیں، وہ اوپن سورس یا فری وئیر کی پراوہ نہیں
میرے خیال سے جو اپیکشن جتنی یورز فرینڈلی ہوتی ہے، اسکا اتنا ہی استعمال زیادہ ہوتاہے۔خواہ وہ فری وئیر ہو یا کمرشل۔
اور اگر فری وئیر میں وہ تمام خوبیاں یکجا مل جائیں جو کہ کسی یورز کی ضروریات کو پورا کرتی ہوں۔ تو پھر غیر قانونی حربوں کی بھلا کیا ضرورت رہ جاتی ہے۔
 
خواجہ طلحہ

محفلین
زبردست فہرست۔ :)

ویسے جو لوگ مائکروسوفٹ ایکسس میں کام کرتے ہیں وہ ذرا کیکسی کو آزما کر نتائج سے آگاہ کریں۔

کی ہے تھوڑی سی آزمائش۔سب سے پہلے تو یونکوڈ سپورٹ نہیں ملی۔ دوسری یہ کہ ڈیمو ورژن فری ہے۔ باقی فل ورژن خریدنا پڑتاہے۔ڈیمو میں رپورٹ اوبجیکٹ نہیں۔ شاید فل ورژن میں یونکوڈ اور رپورٹس کی سہولت ہو:(
 
Top