روز مرہ ، محاورے اور ضرب الامثال (اردو ، عربی ، فارسی

ش زاد

محفلین
آپ سب احباب پر سلامتی ہو

اگر آپ کو کوئی روزمرہ محاورہ یا ضربُ المثل (اردو ، عربی ، فارسی) یاد ہے تو اِس دھاگے کے زریعے اُسے دوسروں تک پنہچائیں...........
عربی اور فارسی کے تراجم بھی ساتھ تحریر کریں تا کہ دوسرے لوگ جو فارسی یا عربی نہیں جانتے وہ بھی استفادہ کر سکیں شکریہ

مخلص

ش زاد
 

الف عین

لائبریرین
اچھا سلسلہ ہے، لیکن محاورے تو بہت ہیں۔ اس کو کھیل ہی کھیل میں شروع کریں تاکہ الف بے سے الگ الگ جمع ہو سکیں۔ حروف تہجی سے سلسلہ شروع کریں تو یہ کمپائل کئے جا سکتے ہیں ایک ای بک میں۔
 

ش زاد

محفلین
اچھا سلسلہ ہے، لیکن محاورے تو بہت ہیں۔ اس کو کھیل ہی کھیل میں شروع کریں تاکہ الف بے سے الگ الگ جمع ہو سکیں۔ حروف تہجی سے سلسلہ شروع کریں تو یہ کمپائل کئے جا سکتے ہیں ایک ای بک میں۔
:eek: اعجاز صاحب میں نے تو یہیں شروع کر دیا اب کیا کروں؟؟؟؟؟:confused::confused:
 

الف نظامی

لائبریرین
چند جوامع الکلم جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمائے:

“والناس معادن”
لوگوں کے مزاج مختلف قسم کے ہوتے ہیں جس طرح زمین میں مختلف قسم کی معدنیات ہوتی ہیں۔

“الناس کاسنان المشط”
تمام انسان اس طرح برابر ہیں جس طرح کنگھی کے دندانے

”والمر مع من احب”
ہر انسان کو اس کی معیت حاصل ہوگی جس کے ساتھ وہ محبت کرتا ہے
 

ش زاد

محفلین
آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل

کسی چیز کے نہ دکھائی دینے کو پہاڑ کے پیچھے جاننا یا بہت دور گرداننا
 

ش زاد

محفلین
ہم تو چھوڑیں کمبل کو پر کمبل ہمیں نہ چھوڑے

کسی کام سے کوشش کے باوجود چھُٹکارا نہ ملنا
 

زین

لائبریرین
جناب !
ان محاوروں‌کو اگر ساتھ ساتھ جملوں میں‌بھی استعمال کیا جائے تو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے اسے کھیل ہی کھیل منتقل کر دیا ہے۔ لیکن اس کھیل کا کوئی طریقہ کار بنائیں، ورنہ ایک ایک محاورہ کئی کئی دفعہ لکھا جائے گا۔
 
Top