فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم۔
آج ہی اردو محفل فورم پر ایک عزیز دوست کی دعوت پر رکنیت حاصل کی ہے ۔آپ سب سے تعاون کی استدعا ہے ۔
وعلیکم السلام! خوش آمدید!
ان دو لڑیوں میں آپ کی شمولیت ناگزیر معلوم ہوتی ہے۔ :)
تعارف و انٹرویو
رومن حروف تہجی میں ناموں کا اندراج کرانے والے محفلین متوجہ ہوں!
 
وعلیکم السلام! خوش آمدید!
ان دو لڑیوں میں آپ کی شمولیت ناگزیر معلوم ہوتی ہے۔ :)
تعارف و انٹرویو
رومن حروف تہجی میں ناموں کا اندراج کرانے والے محفلین متوجہ ہوں!
رہنمائی کا شکریہ فرقان صاحب۔
رکینت کے کھاتے میں اردو سے نام کا اندراج مجھ سے ہو نہیں پایا ۔اب آپ نے رہنمائی کی ہے تو شاید ممکن ہو سکے ۔تھوڑی اور رہنمائی کریں کہ آئی ڈی کا نام انگلش سے اردو میں کس طرح تبدیل کریں کیونکہ اب تو کوئی ایسا کالم نظر نہیں آرہا جس سے یہ ممکن ہو سکے۔
 

م حمزہ

محفلین
حرکت میں برکت ہے۔
بالآخر اس اصول کو تسلیم کرتے ہوئے حرکت کرنے یعنی جائے ملازمت تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
موجودہ کمپنی کو 9 سال سے زائد عرصہ گزارنے کے بعد خیر آباد کہا۔
20 جولائی 2009ء تا 16 نومبر 2018
اب نئی جگہ، نئے چیلنجز، نئی راہیں اور نئے خطرات۔
پڑھائی پر توجہ بڑھا دی ہے۔
محفل میں فعالیت پر کچھ عرصہ تو اثر رہے گا۔ :)

فیصلہ میں برکت اور نئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت کے لیے دعاؤں کی درخواست۔ :)
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کا فیصلہ درست ثابت ہو۔
اللہ آپ کے تمام مشکلات حل فرمائے اور آپ کی راہیں آسان اور زندگی خوشحال ہو۔
 

رباب واسطی

محفلین
کل ننّھا بھتیجا سکول میں جھولے سے گر گیا اور اس کا بازو فریکچر ہوگیا۔
دعاؤں کی درخواست ہے۔:)
اللہ پاک اپنے حبیبﷺ کے صدقے آپ کو اور آپ کے بچوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے
خصوصاً آپ کے بچے کو صحتِ کلی عطا کرے
عموماً بچے اپنی مشغولیات میں حصہ لینے کے لیئے اس قسم کی کسی بھی تکلیف کو خاطر میں نہیں لاتے ایسے میں آپ کا فرض بنتا کہ آپ اس کا خاص خیال رکھیں
 

نسیم زہرہ

محفلین
جو تمام دن اس فکر میں محنت کرتا ہے کہ شام کو بچوں کو روٹی کھلانی ہے
وہی تو سچا محبت کرنے والا ہے
باقی سب تو دکھاوا ہے

ڈاکٹر نسیم زہرہ
 

جاسمن

لائبریرین
ہمارے گھر کا ایک کمرہ اِن دنوں ڈیم و ڈیم ہوا ہؤا ہے۔:)
محمد نے پراجیکٹ شروع کیا ہے۔ لیکن مجھے اس کی تکمیل مشکوک لگ رہی ہے۔
 
Top