سین خے

محفلین
بس خاموشی وہی اچھی ہے جو مجرمانہ خاموشی میں نہ بدل جائے۔ ایسی خاموشی کا کیا فائدہ جس کی وجہ سے کسی کی شرارتیں بڑھیں اور ان شرارتوں کی وجہ سے دوسروں کو تکلیف پہنچے؟ حق بات کے لئے جو لوگ بولتے ہیں ان کی قدر و منزلت ہی الگ ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ع - قرعۂ فال بنامِ منِ دیوانہ زدند (حافظ)
قرعۂ فال (ہر بار) مجھ دیوانے کے نام کا نکال دیا! :)

وارث بھائی!
السلام علیکم۔
اللہ آپ کو ہمیشہ سکھی رکھے۔ آمین!
پہلی بار آپ کے بولنے کی خوشی آپ کے والدین کو ہوئی ہوگی یقینا۔
اور اب ہم بھی بہت خوش ہیں۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
کوئی بھی انسان مکمل نہیں۔ خوبیاں اور خامیاں دونوں ہی ہوتی ہیں۔ کبھی ہمارے سامنے خوبیاں تواتر سے آتی رہتی ہیں اور ہمیں وہ انسان عظیم دکھائی دینے لگتا ہے اور کبھی اس کی کوئی ایک دو خامیاں دکھائی دے جاتی ہیں۔
اسی طرح کسی انسان کی خامیاں ہی نظر آتی رہتی ہیں اور کبھی اس کی ایک دو خوبیاں اچانک دکھائی دیتی ہیں۔
تو ہماری رائے بھی اس کے لحاظ سے بدل سکتی ہے۔
بہرحال مجھ سمیت ہم سب کو انسانوں کو ان کی خوبیوں اور خامیوں سمیت قبول کرنا چاہیے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
السلام علیکم محفلین: کیا کسی کے علم میں ہے کہ نہم یا دہم جماعت کی اردو کی کتاب میں "امام حسین کی شہادت" کے نام سے ایک مسدس شامل تھی،وہ کس شاعر کی تھی؟؟ یاد نہیں آ رہا۔
 
رباب واسطی

محفلین
کوئی بھی انسان مکمل نہیں۔ خوبیاں اور خامیاں دونوں ہی ہوتی ہیں۔ کبھی ہمارے سامنے خوبیاں تواتر سے آتی رہتی ہیں اور ہمیں وہ انسان عظیم دکھائی دینے لگتا ہے اور کبھی اس کی کوئی ایک دو خامیاں دکھائی دے جاتی ہیں۔
اسی طرح کسی انسان کی خامیاں ہی نظر آتی رہتی ہیں اور کبھی اس کی ایک دو خوبیاں اچانک دکھائی دیتی ہیں۔
تو ہماری رائے بھی اس کے لحاظ سے بدل سکتی ہے۔
بہرحال مجھ سمیت ہم سب کو انسانوں کو ان کی خوبیوں اور خامیوں سمیت قبول کرنا چاہیے۔
ہمیں کسی کے بھی بارے میں حتمی رائے قائم نہیں کرنی چاہیئے
جب ہم کسی کے بارے میں حتی رائے قائم کرلیتے ہیں کہ یہ انسان بہت اچھا ہے تو ہمیں یا تو اس کی بری باتیں بھی بری ہی نہیں لگتیں یا پھر ہم اس کی بری باتوں کوسنی ان سنی کر جاتے ہیں اور اس کے بر عکس جب ہم کسی کے متعلق حتمی رائے قائم کرلیتے ہیں کہ یہ برا ہے تو ہم اول تو اس کی اچھی باتیں سنتے ہی نہیں یا پھر ان پر غور ہی نہیں کرتے
لیکن زندگی کا تجربہ بتاتا ہے کہ جب ہم کسی مشکل میں پھنسے ہوں تو ہمدرد اپنی اپنی تجاویز و آرا صرف ہمدردی کے نکتہ نظر سے دے رہے ہوتے ہیں لیکن وہ انسان جسے ہم ناپسندیدہ گردان چکے ہوتے ہیں اسی کی کسی نہ کسی بات سے ہمیں اپنی الجھن کی سلجھن مل جاتی ہے
 
Top