زیک

مسافر
ملکہ ترنم نورجہاں کی خوبصورت آواز میں اسد اللہ خان غالب کی لاجوا ب غزل سن رہا ہوں:

درد ہو دل میں تو دوا کیجے
دل ہی جب درد ہو تو کیا کیجے

بات ہی کچھ ایسی ہے:

ہم کو فریاد کرنی آتی ہے
آپ سنتے نہیں تو کیا کیجے

آج قیدِ با مشقت کو اکیس سال ہو گئے:

موت آتی نہیں کہیں غالب
کب تک افسوس زیست کا کیجے۔ :)
بہت مبارک ہو وارث! کیا پلان ہے پھر یہ دن منانے کا؟
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت مبارک ہو وارث! کیا پلان ہے پھر یہ دن منانے کا؟
شکریہ زیک۔

دن تو یہاں مکمل ہو گیا، ابھی کچھ دیر بعد میں سو جاؤنگا۔ :)

پری کووڈ زمانے میں باہر ڈنر ہوتا تھا، مجھے موت پڑتی تھی پچھلے سال اللہ نے کرم کر دیا گھر ہی میں کیا۔ اس سال وہ بھی چند دن آ گئے ہو گیا، بیٹا اس اتوار کو یونیورسٹی سے پیپرز دے کر واپس آ رہا ہے، اسکی والدہ کا خیال ہے کہ سب مل کر ہی مجھے حلال کریں گے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
ملکہ ترنم نورجہاں کی خوبصورت آواز میں اسد اللہ خان غالب کی لاجوا ب غزل سن رہا ہوں:

درد ہو دل میں تو دوا کیجے
دل ہی جب درد ہو تو کیا کیجے

بات ہی کچھ ایسی ہے:

ہم کو فریاد کرنی آتی ہے
آپ سنتے نہیں تو کیا کیجے

آج قیدِ با مشقت کو اکیس سال ہو گئے:

موت آتی نہیں کہیں غالب
کب تک افسوس زیست کا کیجے۔ :)

ماشاءاللہ۔ اللہ صحت و عافیت، خوشیوں اور آسانیوں کے ساتھ جوڑی سلامت رکھے۔ پورے گھرانے کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 
محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم،
کیسے ہیں آپ سب لوگ؟
محفل میں سالگرہ اس بار کافی دھوم دھوم سے منائی جا رہی ہے ۔ ہم کچھ مصروفیات کے باعث اس بار بالکل وقت نہیں دے پا رہے۔

سوچا کم از کم اس لڑی میں آ کر روز مرہ کی باتیں ہی کر لی جائیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
سالگرہ کی لڑیوں کا سالگرہ سے کچھ نہ کچھ تعلق ضرور ہونا چاہیے۔ :)

سالگرہ سے تعلق تو خیر مشکل ہے ۔سالگرہ کی خوشی سے تعلق البتہ ہو سکتا ہے کہ ہر شخص اپنی پسند کی پوسٹ سالگرہ کے جشن میں شامل کر دے۔ غالباً یہی ہو رہا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم،
کیسے ہیں آپ سب لوگ؟
محفل میں سالگرہ اس بار کافی دھوم دھوم سے منائی جا رہی ہے ۔ ہم کچھ مصروفیات کے باعث اس بار بالکل وقت نہیں دے پا رہے۔

سوچا کم از کم اس لڑی میں آ کر روز مرہ کی باتیں ہی کر لی جائیں۔ :)
وعلیکم السلام
الحمد للہ

آپ کیسے ہیں احمد بھائی؟
 
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
الحمدللہ۔
آپ اور گھر والے کیسے ہیں؟
یہی حال ادھر بھی ہے۔ آتے جاتے جھانکتے رہتے ہیں۔ کبھی کبھی کوئی مراسلہ بھی شریک کر دیتے ہیں لیکن بھرپور حصہ نہیں لے سکتے۔
خیر۔۔۔ بہت سے محفلین "زور و شور" سے شریک ہیں۔:)
 
محمداحمد

لائبریرین
وعلیکم السلام
الحمد للہ

آپ کیسے ہیں احمد بھائی؟
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
الحمدللہ۔
آپ اور گھر والے کیسے ہیں؟

اللہ کا بہت احسان ہے! سب ٹھیک ہیں ۔ میں بھی اور اہلِ خانہ بھی۔

اچھی گزر رہی ہے۔ ماشاء اللہ۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
یہی حال ادھر بھی ہے۔ آتے جاتے جھانکتے رہتے ہیں۔ کبھی کبھی کوئی مراسلہ بھی شریک کر دیتے ہیں لیکن بھرپور حصہ نہیں لے سکتے۔
خیر۔۔۔ بہت سے محفلین "زور و شور" سے شریک ہیں۔

چلیے! اچھی بات ہے!

ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا :

دائم آباد رہے گی "محفل"
ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہوگا :)
 
حمیرا عدنان!
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
کیسی ہیں؟
بڑے دنوں بعد آئیں۔
بچے کیسے ہیں؟
سب خیریت ہے؟
اچھا لگا عرصے بعد آپ کو دیکھنا۔:)
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاۃ.
جی آپا میں ٹھیک ہوں الحمدللہ
بچے بھی ٹھیک ہیں اللہ تعالیٰ نے تیسرے بیٹے سے نوازا ہے مجھے،
باقی سب خریت ہے الحمد للہ
آپ بتائیں بچے کیسے ہیں؟
باقی سب خیریت ہے؟
 
ماشاءاللہ۔
بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ پاک آپ کے گھرانے کو شاد و آباد رکھے۔ اپنی رحمتوں اور عافیت کے سائے میں رکھے ہمیشہ۔ آمین!
ہم بھی الحمدللہ خیریت سے ہیں۔ بچوں کے اگلے ماہ سے امتحانات ہیں۔ دعا کیجیے گا۔اب تو( پنجابی میں) اک گئے ہیں۔
لیکن اللہ سے دعا ہے کہ ان سب حالات میں سے ہم اور ہمارے بچوں کے لیے دنیا و آخرت کی تمام بہتریوں اور بھلائیوں والی انتہائی خیر نکالے۔ آمین!
 
Top