جاسمن

لائبریرین
نہیں یعنی نفی کے لیے 'نہ' استعمال ہوگا یا "نے"۔ "نا" عام طور پرنفی کی بجائے تاکیدی مفہوم پیدا کرتا ہے اور اسے نفی کے لیے استعمال کرنا غلط ہے۔
شکریہ۔
"نا" تاکید مفہوم پیدا کرتا ہے۔
"ناں" یا "نا"
یا پھر دونوں؟
 

جاسمن

لائبریرین
"ناں" عام طور ہر ہاں کے متضاد کے طور پر استعمال ہوتا ہے یعنی انکار کے طور پر۔
ہم بولنے میں جب تاکیدی "نا" استعمال کرتے ہیں تو نون غنہ کی آواز بھی آتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم غلط تلفظ سے بولتے ہیں۔
چلیں اب صحیح بولنے کی کوشش کریں گے ان شاءاللہ۔
جزاک اللّہ خیرا کثیرا۔
 

جاسمن

لائبریرین
محمد یعقوب آسی صاحب!
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
آپ خیریت سے ہیں؟
آپ کو دیکھ کے بہت خوشی ہوئی۔
اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں، آسانیاں اور صحتِ کامل عطا فرمائے۔ آمین!
 

محمد وارث

لائبریرین
کیمبرج نے دو دن پہلے اے اور او لیول کے نتائج کا اعلان کیا ہے، یہ نتائج بغیر امتحانات کے مرتب کیے گئے ہیں اور خبروں کے مطابق پوری دنیا میں ان نتائج پر شور مچا ہوا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں احتجاج کے بعد ان نتائج کو دوبارہ مرتب اور مدون کیا جا رہا ہے۔ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی طالب علم احتجاج کر رہے ہیں، طلبہ کا کہنا ہے کہ ان کے گریڈز بری طرح سے کم کر دیئے گئے ہیں۔

بی بی سی اردو کی خبر
’گریڈز اس قدر گرائے گئے کہ کوئی میڈیکل کالج داخلہ نہیں دے گا‘ - BBC News اردو
--------------
کورونا کی وجہ سے امتحانات کے بغیر نتائج ساری دنیا ہی میں سر درد بنے ہوئے ہیں، میرے خیال میں تو حکومتِ پاکستان نے جو پالیسی بنائی تھی وہ کافی بہتر تھی۔
 

سیما علی

لائبریرین
دلچسپ!!
لیکن افسوس کہ ہمیں ان دونوں آئی ڈیز کے بارے علم نہیں. :)
اردو محفل پر کیسا وقت آ گیا ہے کہ ایک فیک آئی ڈی دوسری فیک آئی ڈی کو "مضحکہ خیز" سمجھتی ہے، اللہ اللہ!
وارث صاحب !!!!!
فیک آئی ڈی ہیں ۔اُردو محفل پہ؟؟؟؟؟؟
 

زیک

مسافر
اردو محفل پر کیسا وقت آ گیا ہے کہ ایک فیک آئی ڈی دوسری فیک آئی ڈی کو "مضحکہ خیز" سمجھتی ہے، اللہ اللہ!

ایک وقت تھا کہ فیس بُک پر جوش ملیح آبادی کے الفاظ میں "منافقت" دیکھ کر دل اوب جاتا تھا تو محفل میں آ کر سکون کا سانس لیتے تھے، آج کل اردو محفل اسی "منافقت" کی لپیٹ میں ہے، یا للعجب!
اب آپ کے ان تبصروں کی وجہ سے کئی آئی ڈیز کی نظراندازی ختم کرنا پڑے گی تاکہ تجسس کو سکون ملے
 

سیما علی

لائبریرین
جی کئی ایک ہیں۔ باقی ویب کی طرح یہاں پر بھی باقاعدہ کیریکٹرز کی پرداخت کی گئی ہے۔ :)
مجھے نہیں لگتا ہے کہ یہاں یہ پنپ پائیں گی ۔اللّہ خیر کرے ۔شکر ہے کم ہیں۔ورنہ فیس بک پہ تو ہر دوسری آئی ڈی فیک :unsure:
 
آخری تدوین:
Top