سیما علی

لائبریرین

زیک

مسافر
ہمارے بیلجیئم بیٹھے باس کو تو لاک ڈاؤن کی وجہ سے فائدہ ہو رہا ہے۔ اسلام آباد آفس کا خرچہ بچ رہا ہے۔ صرف کرایہ دینا پڑ رہا ہے، باقی تمام خرچے بچے ہوئے ہیں۔ اور کام میں کوئی فرق نہیں ہے۔ بلکہ زیادہ سہولت ہے۔
ہمارا بھی زیادہ تر تو فائدہ ہی ہے۔ خاص طور پر آنے جانے کے سفر سے بچت۔ جو میری صحت کے لیے بھی بہتر ہے اور وقت کی بچت بھی ہے۔
نقصان یہ ہے کہ اس گرمی میں گھر پر تو ہر وقت اے سی لگا کر نہیں بیٹھا جا سکتا۔ اور گھر میں جس کونے کو دفتر بنایا ہوا ہے، وہاں اے سی لگا بھی نہیں ہوا۔ سوچتا ہوں کہ چھوٹا روم کولر لے لوں، مگر حبس کے موسم میں روم کولر بھی کچھ فائدہ نہیں دیتا۔
ہوم آفس میں اے سی لگوا ہی لیں
 
قیدِ با مشقت کے بیس سال، الامان و الحفیظ۔ گویا:

ہم ہیں تو ابھی راہ میں ہیں "سالِ گراں" اور
:)
مبارک ہو وارث بھائی :)

ہمارے بھی دس سال ہوا چاہتے ہیں۔ ان دس سالوں کا خلاصہ حسب حال:

رفتہ رفتہ وہ مری ہستی کا ساماں ہوگئے
پہلے جاں
پھر وبالِ جاں
پھر دوبارہ جاں
پھر جانِ جاں
پھر جانِ جاناں ہوگئے۔

:)
 
کمپنی پر دباؤ ڈالا جائے۔
ہماری کمپنی میں ایسی کوئی امید نہیں۔ جب آپ کے سامنے باس خرچے کم ہونے پر خوشی کا اظہار کر رہا ہو، تو خرچہ دینے کی امید نہیں لگائی جا سکتی۔ :)

اے سی لگوانا اور چلانا بہرحال مہنگا کام ہے۔
 
وہ بھی ہو جائے، تب بھی جب حبس بڑھتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب بڑھتا ہے تو کولر بےکار ہو جاتا ہے۔
پائین۔۔۔۔ میں شدید حبس کے دنوں میں 'شِکر دوپہری' اور ابتدائی رات میں برف کے تین سے چار 'کولے' کولر کے پانی کی بھینٹ چڑھا دیتا ہوں۔ اس یخ ہوا کے سامنے ونڈو اے سی بھی کبھی کبھار پانی وغیرہ بھرتا دکھائی پڑتا ہے۔ ٹرائی کیجیے گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بجلی کا بل بہت بڑھ نہ جائے :)
آپ پاکستان سے باہر ہیں، آپ کے لیے بجلی کا بل ایک "پُر مزاح" بات ہو سکتی ہے عارف صاحب لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں کروڑوں کی تعداد میں ہم جیسا جو مڈل کلاس طبقہ ہے ان کے لیے بجلی کا بل ایک بڑا اور گھمبیر مسئلہ ہے۔ (یا کم از کم گھرانے میں اس فرد کے لیے جو میری طرح بجلی کا بل دیتا ہے، باقی تو پر سکون نیند سوتے ہیں۔) :)
 
محمد وارث صاحب!!
بلکل ٹھیک بات کی آپ نے بجلی کا بل شیطان کی آنت بن گیا ہے ہم مڈل کلاس اور سروس کلاس لوگوں کے لیے ہم جو بجلی کا بل دیتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو کنڈے لگا کر مزے سے بجلی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں:crying3::crying3::crying3::crying3::crying3:
 
آپ نے درست کہا لیکن "چین کی نیند سونے" والوں سے میری مراد کنڈے ڈالنے والے نہیں تھے بلکہ ایک گھر کے دیگر افراد تھے جن کا بجلی کے بل سے کچھ لینا دینا نہیں ہوتا (جیسے میری بیوی اور بچے) اور بل کی ساری فکر اس کو ہوتی ہے جس بیچارے نے بل دینا ہوتا ہے (جیسے یہ خاکسار)۔ :)
 
زیک

مسافر
آپ پاکستان سے باہر ہیں، آپ کے لیے بجلی کا بل ایک "پُر مزاح" بات ہو سکتی ہے عارف صاحب لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں کروڑوں کی تعداد میں ہم جیسا جو مڈل کلاس طبقہ ہے ان کے لیے بجلی کا بل ایک بڑا اور گھمبیر مسئلہ ہے۔ (یا کم از کم گھرانے میں اس فرد کے لیے جو میری طرح بجلی کا بل دیتا ہے، باقی تو پر سکون نیند سوتے ہیں۔) :)

محمد وارث صاحب!!
بلکل ٹھیک بات کی آپ نے بجلی کا بل شیطان کی آنت بن گیا ہے ہم مڈل کلاس اور سروس کلاس لوگوں کے لیے ہم جو بجلی کا بل دیتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو کنڈے لگا کر مزے سے بجلی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں:crying3::crying3::crying3::crying3::crying3:
بجلی کے بل کی بات چل نکلی ہے تو اوسط کتنے یونٹ بجلی خرچ ہوتی ہے گرمیوں کے مہینوں میں؟

اس میں شک نہیں کہ پاکستان میں بجلی آمدنی کے حساب سے مہنگی ہے۔ اور وہاں گرمی بھی زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہاں مڈل اور اپر کلاس ہماری نسبت بجلی کا استعمال بھی زیادہ کرتی ہے
 
گرمیوں میں بجلی کے زیادہ استعمال کی ایک وجہ بچوں کی چھٹیاں ہیں، وہ پنکھے، بتیاں، موبائل، ٹی وی، کمپیوٹر جو روزانہ چھ سے سات گھنٹے بند ہوتے ہیں، گرمیوں میں مستقل آن ہو جاتے۔ اس سے بھی بجلی کی کھپت بڑھ جاتی ہے۔
 
انتہائی شدید گرمی کے مہینوں یعنی مئی تا اگست میں میری اوسط کھپت 600 تا 650 یونٹس فی مہینہ ہے، اس میں ایک اے سی (کفایت شعاری کے ساتھ)، دو تین پنکھے، فریج، ٹی وی، کمپیوٹر اور دیگر بجلی استعمال کرنے والی عام مصنوعات ہیں۔ رمضان کے مہینے میں بیوی بچے اے سی کی لبرٹی لیتے ہیں اور بل ساڑھے سات سو یونٹس تک پہنچ جاتا ہے۔ اگر یو پی ایس بھی چارج ہونا ہے تو پچاس ساٹھ یونٹس اور بڑھ جاتے ہیں۔
 
ایسا تو ادھر بھی ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہاں مڈل اور اپر کلاس ہماری نسبت بجلی کا استعمال بھی زیادہ کرتی ہے
مڈل کلاس تو نہیں لیکن اپر کلاس بجلی کا بے دریغ استعمال کرتی ہے، میں ایک بزنس مین کو جانتا ہوں، جس کے گھر میں آٹھ دس کیبنٹ اے سی ہیں اور گھر کے ملازموں کو ہدایت ہوتی ہے کہ وہ گرمیوں میں ہر وقت آن رہنے چاہئیں، اس کے گھر کا ماہانہ بل لاکھوں میں ہوتا ہے۔
 
زیک

مسافر
انتہائی شدید گرمی کے مہینوں یعنی مئی تا اگست میں میری اوسط کھپت 600 تا 650 یونٹس فی مہینہ ہے، اس میں ایک اے سی (کفایت شعاری کے ساتھ)، دو تین پنکھے، فریج، ٹی وی، کمپیوٹر اور دیگر بجلی استعمال کرنے والی عام مصنوعات ہیں۔ رمضان کے مہینے میں بیوی بچے اے سی کی لبرٹی لیتے ہیں اور بل ساڑھے سات سو یونٹس تک پہنچ جاتا ہے۔ اگر یو پی ایس بھی چارج ہونا ہے تو پچاس ساٹھ یونٹس اور بڑھ جاتے ہیں۔
دلچسپ کہ سنٹرل اے سی کے ساتھ بھی میرا بل ہزار یونٹ کے آس پاس ہوتا ہے
 
Top