محمد وارث

لائبریرین
آج سیالکوٹ میں اقبال ڈے کی مناسبت سے عام تعطیل ہے لیکن (ہمارے مالک جیسے) کچھ کالے دل والے سرمایہ دار فیکٹری مالکان نے چھٹی نہیں دی۔ دنیا میں تو کچھ نہیں کر سکتے، روزِ قیامت ان کا گریبان پکڑنے کا پروگرام بنا لیا ہے۔ :)

75250934_2510404832556060_8109367634643910656_o.jpg
 

عدنان عمر

محفلین
آج بذریعہ کمپیوٹر اردو محفل میں لاگ ان ہونے کی چند ناکام کوششوں کے بعد لکھا آیا کہ لاگ ان کی ناکام کوششوں کی وجہ سے آپ کا اکاؤنٹ عارضی طور پر مقفل کردیا گیا ہے۔
بعد میں احساس ہوا کہ اردو کی بورڈ سیٹ ہونے کی وجہ سے میرا پاس ورڈ قبول نہیں ہو رہا تھا۔ پھر انگلش کی بورڈ منتخب کرکے صحیح پاس ورڈ ڈالا لیکن وہی میسج آیا۔
اب کیا کِیا جائے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
احمد ندیم قاسمی کا یومِ پیدائش
قطعہ
میرے شعر
تم بھی اے دوستو ہجوم کے ساتھ
اصطلاحوں کی رو میں بہتے ہو
یہ جوانی کے چند سپنے ہیں
تم جنھیں میرے شعر کہتے ہو
 

جاسمن

لائبریرین
اطہر نفیس کا یومِ وفات
وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا، اب اس کا حال بتائیں کیا
کوئی مہر نہیں، کوئی قہر نہیں، پھر سچا شعر سنائیں کیا
اداکار اسلم پرویز کا یومِ وفات
اللہ سب کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین!
 
Top