رانا

محفلین
رانا بھائی! کیا حال ہے؟
کہاں رہے اتنا عرصہ؟
اللہ کا شکر ہے جاسمن بہنا سب خیریت ہے۔ اتنا عرصہ کئی وجوہات کی بنا پر غیرحاضر رہا جن میں سب سے بڑی تو خاکسار کا پانچ سال پرانا کمپیوٹر جو بڑے چاؤ سے لیا تھا جواب دے گیا تھا کئی ماہ پہلے۔ اس کی وجہ سے انٹرنیٹ بھی نہیں لگوایا کہ ضرورت نہیں تھی کیونکہ یوفون نے فری واٹس ایپ دیا ہوا تھا لہذا انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے موبائل سے بھی نہیں آسکتے تھے۔ اور دفاتر کا حال تو آپ کو پتہ ہے فرصت کم ہی ملتی ہے۔ البتہ اب گھر میں وائی فائی تو ارینچ ہوگیا ہے تو موبائل سے کچھ نہ کچھ تو محفل پر حصہ ڈالا ہی جاسکے گا انشاءاللہ۔ اور آپ سنائیں کیا حال ہیں آپ کی تو وہی اسکول کی ہی مصروفیات ہوں گی۔:)
 
رانا

محفلین
کچھ عرصہ محفل سے غیر حاضری رہی۔ اس غیر حاضری کے دوران محفل پر کچھ نئے اضافے ہوئے اور کچھ ہردلعزیز محفلین کی کمی۔ سب سے زیادہ دکھ نایاب بھائی کی جدائی کا ہے کیونکہ ان سے تو اتنے سالوں سے تعلق رہا تھا انتہائی نفیس اور شائستہ انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ ان سے رحمت اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔
 
رانا

محفلین
اس ذرا سے عرصے میں انتظامیہ میں بھی کافی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔ نبیل بھای انتظامیہ کو خیرباد کہہ کر محفلین کی صف میں شامل ہوگئے ہیں لیکن محفلین بن کر بھی اسی طرح غائب ہیں یہ تو ٹھیک نہیں۔:)

تابش بھائی کو نئی ذمہ داری بہت بہت مبارک ہو۔ سافٹوئیر ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ یہ ذمہ داری نبھانا بڑی ہمت کی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے۔ اگر ذمہ داریاں زیادہ محسوس ہوں تو خاکسار آپ کا ہاتھ بٹا سکتا ہے مثلا معطل کرنے کا ٹول خاکسار کے حوالے کردیں باقی آپ دیکھتے رہیں۔:p

جاسمن بہنا آپ کو بھی مدیر کی ذمہ داری بہت بہت مبارک ہو۔ آپ کو اتنے عرصے بعد بھی کسی ذمہ داری کا نہ دیا جانا حیرت کی بات ہوتی کہ آپ جیسی محفلین ابھی تک محفل پر بغیر کسی اہم ذمہ داری کے کیسے بچی ہوئی ہیں۔ بس خاکسار پر ہاتھ ذرا ہلکا رکھیے گا۔ اگر خاکسار کا کوئی مراسلہ زد میں آتا دکھائی دے تو آنکھوں پر کالا چشمہ چڑھا لیجئے گا۔ کوئی اعتراض کرے تو کہہ دیجئے گا کہ بھئی آنکھیں آئی ہوئی تھیں نظر ہی نہیں آیا۔:)

نور بہنا آپ کو بھی مدیر کی نئی ذمہ داریاں مبارک ہوں۔ آپ کو تو ڈانٹنا بھی نہیں آتا تو مدیری وغیرہ کیسے کریں گی۔ لہجے میں سختی پیدا کرنے کی مشقیں کیا کریں اب۔:) ویسے نور بہنا سے تو ہمیں یہ کہنے کی بھی ضرورت نہیں کہ ہم پر ہاتھ ہلکا رکھیں۔ کوئی ہمارے مراسلے کو رپورٹ کربھی دے گا تو نور بہنا نے کہنا ہے کہ دیکھو جاسمن اب تو لوگ آنکھیں بند کرکے رپورٹ کا بٹن دبا دیتے ہیں۔ لو بھلا دبانا ہوگا کسی اور مراسلے پر اور دبادیا رانا کے مراسلے پر۔:)
 
رانا

محفلین
ماشاءاللہ ،
رانا بھائی بہت بھائی اچھا لگا رہا ہے آج آپ کو کئی دن بعد محفل پر دیکھ کر ۔خوب رنگ بکھر رہے ہیں ۔
ہادیہ بہنا دیکھ لیں خوامخواہ آپ ہماری ذرا سی غیرحاضری کو اتنی لمبی کہہ رہی تھیں۔ وزیرستان سے کبھی باہر نکلیں تو آپ کو دنوں اور مہینوں کا فرق پتہ لگے نا۔:p
 
رانا

محفلین
ماشاءاللہ ،
رانا بھائی بہت بھائی اچھا لگا رہا ہے آج آپ کو کئی دن بعد محفل پر دیکھ کر ۔خوب رنگ بکھر رہے ہیں ۔
جزاک اللہ عدنان بھائی آپ سنائیں کیسے ہیں۔ اب تو ہمیں بھی لگ رہا ہے کہ بس کچھ دن ہی تو غیر حاضر رہے ہیں محفل سے۔:)
 
ہادیہ

محفلین
ہادیہ بہنا دیکھ لیں خوامخواہ آپ ہماری ذرا سی غیرحاضری کو اتنی لمبی کہہ رہی تھیں۔ وزیرستان سے کبھی باہر نکلیں تو آپ کو دنوں اور مہینوں کا فرق پتہ لگے نا۔:p

جزاک اللہ عدنان بھائی آپ سنائیں کیسے ہیں۔ اب تو ہمیں بھی لگ رہا ہے کہ بس کچھ دن ہی تو غیر حاضر رہے ہیں محفل سے۔:)
آپ کے اپنے بیان ہی نہیں مل رہے۔۔۔رانا صیب۔۔۔:cautious:
 
جزاک اللہ عدنان بھائی آپ سنائیں کیسے ہیں۔ اب تو ہمیں بھی لگ رہا ہے کہ بس کچھ دن ہی تو غیر حاضر رہے ہیں محفل سے۔:)
اللہ کریم کا بے حد کرم ہے بھائی ،
بھائی زندگی کی مصروفیات میں سے جتنا بھی وقت میسر آیا کریں تو وہ آپ محفل کو دیا کریں تاکہ محفلین کا کوئی شکوہ باقی نہ رہے ۔
 
ہادیہ

محفلین
ہادیہ بہنا دیکھ لیں خوامخواہ آپ ہماری ذرا سی غیرحاضری کو اتنی لمبی کہہ رہی تھیں۔ وزیرستان سے کبھی باہر نکلیں تو آپ کو دنوں اور مہینوں کا فرق پتہ لگے نا۔:p
کیوں خانہ خراب کا بچہ وزیرستان میں دن مہینہ نئیں ہوتا ۔۔۔یا آپ کو ای سب معلوم ۔۔۔۔ابھی ام کو سب معلوم ہے ۔۔۔ام استانی بن گیا ہے ۔۔ آپ ہم کو نا سکھاؤ۔۔ابھی شکر مناؤ غیر حاضری پہ جاسمن آپی نے جرمانہ نہیں کردیا۔۔یا آپ کو بھی بھوت جن کی فہرست میں شامل نہیں کردیا ۔۔۔
 
آخری تدوین:

یہ تو ہمیں پتہ ہے کہ آپ استانی لگ گئی ہیں لیکن اس میں بڑا خطرہ ہے کیونکہ آجکل سارے مدرسوں کو حکومت اپنے کنٹرول میں لے رہی ہے۔:p
ہمارا مشورہ مانیں تو کسی انگریزی اسکول میں لگ جائیں۔ وہاں آپ کی طرف انگریزی اسکول بھی تو ہوتے ہی ہوں گے نا۔:)
 
رباب واسطی

محفلین
جس انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیئے دنیا بھر کے ممالک اپنے اپنے سالانہ بجٹ میں اربوں کھربوں روپے مختص کرتے ہیں وہی انسانیت بقاء کی تلاش میں ماری ماری پھر رہی ہے
 
Top