م حمزہ

محفلین
یعنی ہماری ناراضگی مول لینا بلکہ مفت میں لینا بہت مزے دار چیز ہوتی ہے!!!
ایسا نہیں ہے محترم۔ آپ کی ڈانٹ میں محبت اور نارضگی میں بھی خیرخواہی جھلک رہی ہوتی ہے۔ اور آپ ماشاء اللہ سمجھ دار بھی تو ہیں۔ جب کہ عدنان بھائی نے اپنے دماغ کو کسی اور شئی سے تشبیہ دی تھی۔ اب یاد نہیں آرہا ٹھیک سے۔

کچھ زیادہ تو نہیں کہا میں نے؟
 

سید عمران

محفلین

فہد اشرف

محفلین
1. اندرا گاندھی
2.
3۔ ڈاکٹر رادھا کرشنن
4۔چندر شیکھر آزاد
5۔نیتا جی سبھاش چندر بوس
6۔ خان عبد الغفار خان
7۔ گاندھی جی
8۔بال گنگادھر تلک
9۔ پنڈت جواہر لعل نہرو
10. شاستری جی
11. راجیو گاندھی جیسے لگے رہے ہیں

اور میرا معاملہ تو یہ ہے کہ دس کے دس تحریک آزادی کی مشہور شخصیات لگ رہی ہیں! :nerd:
کچھ تحریک آزادی سے باہر کے لوگ بھی ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔۔۔
ہمیں یاد ہے سب کُھلا کُھلا۔۔۔
ملاحظہ فرمائیں۔۔۔
کلام شاعر بزبانِ شاعر!!!

مجھے آپ دونوں کی گفتگو سے اکثر ایک ڈرامہ یاد آجاتا ہے۔
الن اور ننھا
بہرحال آپ دونوں کی باتیں اور شتونگڑے تک مزہ دیتے ہیں

اللہ آپ دونوں کو سدا شاد وآباد رکھے۔آمین!
اضحک اللہ سنک۔آمین!
 
مجھے آپ دونوں کی گفتگو سے اکثر ایک ڈرامہ یاد آجاتا ہے۔
الن اور ننھا
بہرحال آپ دونوں کی باتیں اور شتونگڑے تک مزہ دیتے ہیں

اللہ آپ دونوں کو سدا شاد وآباد رکھے۔آمین!
اضحک اللہ سنک۔آمین!
آمین ثم آمین ،
آپ کی محبتوں کا شکریہ آپی ،
آپی ہم الن اور ننھا والا ڈرامہ بہت شوق سے دیکھتے تھے اور اب بھی کبھی کبھی یوٹیوب پر دیکھ لیتے ہیں ۔ اگر آپ ہمیں اور بھیا کو الن اور ننھا کے خطاب سے نواز رہی ہیں تو ہم پہلے ہی بتائے دے رہے ہیں کہ ننھا کے خطاب کے اصل حقدار ہم ہیں ۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
آمین ثم آمین ،
آپ کی محبتوں کا شکریہ آپی ،
آپ ہم الن اور ننھا والا ڈرامہ بہت شوق سے دیکھتے تھے اور اب بھی کبھی کبھی یوٹیوب پر دیکھ لیتے ہیں ۔ اگر آپ ہمیں اور بھیا کو الن اور ننھا کے خطاب سے نواز رہی ہیں تو ہم پہلے ہی بتائے دے رہے ہیں کہ ننھا کے خطاب کے اصل حقدار ہم ہیں ۔

اس میں کیا شک ہے عدنان!
میرا ایک بھائی بھولا بھالا اور ایک سیانا:)
 
ہر وقت گلے ، شکوئے اور شکایات کرنے والے خود تو اپنی خود ساختہ اذیتوں میں گھرے رہتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ دوسروں کا سکون بھی برباد کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑتے اور اپنے نزدیک رہنے والے لوگوں کی بھی زندگی اجیرن کئے رکھتے ہیں ۔
 
کبھی بھی کسی انسان کی طرف سے اپنی ناقدری پرغم زدہ نہ ہوں کیونکہ قدر و قیمت کا تعین ہمیشہ وقت کرتا ہے اور درجات اوپر متعین ہوتے ہیں۔ اگر انسانی رویوں میں الجھیں گے تو زندگی بھر الجھ کر رہ جائیں گے ۔ بس عیب اور غیب کے جاننے والے کے ساتھ اپنے معاملات سلجھائے رکھیں ۔ ساری الجھنیں اور مسائل دور ہو جائیں گے ۔
 
احساس کی بات ہے کوئی ہمارے ساتھ عمر کا کافی حصہ گزار کر بھی ہمارا خلوص نہیں پہچان پاتا اور نا اعتبار کرتا ہے اور کوئی پہلی ملاقات کی پہلی نظر میں بھی اعتبار کی حد سے گزر جاتا ہے ،یہ جان لیتا ہے کہ یہ بندہ اعتبار کے قابل ہے ۔
 
Top