داغ رنج کی جب گفتگو ہونے لگی ۔ داغ دہلوی

فرخ منظور

لائبریرین
غزل

رنج کی جب گفتگو ہونے لگی
آپ سے تُم، تُم سے تُو ہونے لگی

چاہیے پیغام بر دونوں طرف
لطف کیا جب دو بدو ہونے لگی

میری رسوائی کی نوبت آ گئی
ان کی شہرت کو بکو ہونے لگی

ہے تری تصویر کتنی بے حجاب
ہر کسی کے روبرو ہونے لگی

غیر کے ہوتے بھلا اے شامِ وصل
کیوں ہمارے روبرو ہونے لگی

نا امیدی بڑھ گئی ہے اس قدر
آرزو کی آرزو ہونے لگی

اب کے مل کر دیکھیے کیا رنگ ہو
پھر ہماری جستجو ہونے لگی

داغ اترائے ہوئے پھرتے ہیں آج
شاید اُن کی آبرو ہونے لگی

(داغ دہلوی)
 

فاتح

لائبریرین
نا امیدی بڑھ گئی ہے اس قدر
آرزو کی آرزو ہونے لگی
واہ واہ خوبصورت انتخاب ہے۔ شکریہ جناب۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اس سے کیا مراد لی جائے جناب؟ اور یہ گفتگو کا کونسا طریقہ ہے؟

پتہ نہیں کہ آپ کیا سمجھے لیکن جب کوئی غزل بہت پسند تب چاہ کر بھی اس کے علاوہ کچھ نہیں لکھا جاتا۔
ویسے اگر آپ کو بُرا لگا ہو تو معذرت۔
 
Top