منیر نیازی رنجِ فراقِ یار میں رسوا نہیں ہوا ۔۔۔

عمر سیف

محفلین
رنجِ فراقِ یار میں رسوا نہیں ہوا
اتنا میں چُپ ہوا کہ تماشہ نہیں ہوا

ایسا سفر ہے جس میں کوئی ہمسفر نہیں
رستہ ہے اس طرح کا کہ دیکھا نہیں ہوا

مشکل ہوا ہے رہنا ہمیں اِس دیار میں
برسوں یہاں رہے ہیں، یہ اپنا نہیں ہوا

وہ کام شاہِ شہر سے یا شہر سے ہوا
جو کام بھی ہوا یہاں اچھا نہیں ہوا

ملنا تھا ایک بار اُسے پھر کہیں منیر
ایسا میں چاہتا تھا پر ایسا نہیں ہوا

منیر نیازی
×نوٹ:تصحیح کر دی گئی

ٹیگی ٹیگی
 
آخری تدوین:

عاطف بٹ

محفلین
ملنا تھا ایک بار اُسے پھر کہیں منیر
ایسا میں چاہتا تھا پر ایسا نہیں ہوا

واہ، بہت خوب!
میرے خیال میں تو اس شعر میں سفر اور ہمسفر کی مناسبت سے ’رستہ‘ ہی آئے گا لیکن اگر کسی نے منیر کی کتاب میں یہ غزل دیکھی ہو تو وہ بہتر بتاسکے گا۔ علاوہ ازیں، ’ وہ کام شاہِ شہر سے یاں شہر سے ہوا‘ میں کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے، یہ بھی کتاب سے ہی پتہ چل سکتا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
اک اچھاا انتخاب
لگتا ہے مسحور کر گئی آپ کو محترم بھائی
رومن سے اردو ترجمہ کرتے شریک محفل کرنا آسان کہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
یہ تو ریکارڈ کی بات ہے۔
جناب عاطف بٹ صاحب سے متفق ہوں کہ:
میرے خیال میں تو اس شعر میں سفر اور ہمسفر کی مناسبت سے ’رستہ‘ ہی آئے گا لیکن اگر کسی نے منیر کی کتاب میں یہ غزل دیکھی ہو تو وہ بہتر بتاسکے گا۔ علاوہ ازیں، ’ وہ کام شاہِ شہر سے یاں شہر سے ہوا‘ میں کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے، یہ بھی کتاب سے ہی پتہ چل سکتا ہے۔
 
عمر سیف

محفلین
ملنا تھا ایک بار اُسے پھر کہیں منیر
ایسا میں چاہتا تھا پر ایسا نہیں ہوا

واہ، بہت خوب!
میرے خیال میں تو اس شعر میں سفر اور ہمسفر کی مناسبت سے ’رستہ‘ ہی آئے گا لیکن اگر کسی نے منیر کی کتاب میں یہ غزل دیکھی ہو تو وہ بہتر بتاسکے گا۔ علاوہ ازیں، ’ وہ کام شاہِ شہر سے یاں شہر سے ہوا‘ میں کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے، یہ بھی کتاب سے ہی پتہ چل سکتا ہے۔
یہ تو ریکارڈ کی بات ہے۔
جناب عاطف بٹ صاحب سے متفق ہوں کہ:
یہ شعر شاید یوں بھی ہو سکتا ہے

وہ کام شاہِ شہر سے، یاں شہر سے ہوا
جو کام بھی ہوا یہاں ، اچھا نہیں ہوا

اب شاید کچھ معانی بنتے ہوں ۔۔۔

عاطف بٹ مجھے بھی رستہ ہی مناسب لگ رہا ہے ۔۔۔ بہت تلاش کرنے پر دو جگہ ہی نیٹ پہ مل سکی وہ بھی رومن میں۔ کل یوٹیوب پہ اس غزل کا مطلع سنا تھا ۔۔۔
 
گل لالہ

محفلین
مشکل ہوا ہے رہنا ہمیں اِس دیار میں
برسوں یہاں رہے ہیں، یہ اپنا نہیں ہوا
حاصل کلام شعر۔۔۔۔
بہترین انتخاب
 
Top