رقعہ بمقابلہ ٹیکسٹ

F@rzana

محفلین
شمشاد بھائی سلام کے جواب میں "وعلیکم السلام"
آپ جلدی سے رقعہ لکھئے، میں نے کونسا خط لکھنے کی فرمائش کر دی ہے جو :(

آج میں نے شمشاد بھائی کو سچ مچ تاؤ دلا دیا، انہوں نے میری 2000 والی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے بلوانے کے لیئے رقعہ بھیجنا پڑے گا،
جوابا میں نے رقعہ نہ ملنے کا شکوہ کیا۔۔۔۔۔ میرے جواب سے پتہ نہیں۔۔۔۔۔
خوش ہوکر ۔۔۔
ناراض ہوکر ۔۔۔۔۔
جوش میں آکر۔۔۔۔
یا مجبور ہوکر۔۔۔
بچاروں نے فورا ٹیکسٹ روانہ کردیا ٹیلیفونک کبوتر کے ذریعے۔۔۔۔۔۔۔
لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نا مانوں، نامانوں ، نا مانوں رے۔۔۔۔!

آپ پوچھیں گے کہ کیوں؟؟؟

بھئی میرے نزدیک "لکھے ہوئے" لفظ کی قدر و قیمت ٹیکسٹ لکھنے سے کہیں زیادہ ہے،

جب تک شمشاد بھائی اپنے ہاتھ سے۔۔۔ کاغذ پر ۔۔۔۔قلم سے۔۔۔۔۔ لکھ کر مجھے رقعہ نہیں بھجوائیں گے۔۔۔۔
تب تک میں نامانوں، کیونکہ یہ شوشہ انہوں نے ہی چھوڑا تھا !

اب آپ سب کی کیا رائے ہے کہ "ہاتھ کا لکھا" آج بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے یا "ٹیکسٹ" وغیرہ ؟؟؟

تیشہ

محفلین
:lol::lol: بچارے شمشاد ص ، ۔۔

ویسے فرزانہ شمشاد ص اس لحاظ سے سب سے بیسٹ ہیں ، ۔۔ کوئی بھی موقع ہو سب سے پہلے یہاں سے آنے والا چاہے ٹیکسٹ ہو ۔ ۔ یا فون ہو انہی کا آتا ہے ۔ ورنہ تو لوگوں سے تو پانچ دس منٹ کی کال بھی کرنے کی توفیق نہیں ہوا کرتی ، ۔۔ ۔

( شمشاد ص از بیسٹ ، ۔ ۔)
 
شمشاد

لائبریرین
بات تو آپ کی صحیح ہے کہ ہاتھ سے لکھا ہوا زیادہ معتبر ہوتا ہے لیکن کیا ہے کہ میرے سارے کبوتر میرے ہمسائے پکڑ کر کھا گئے۔ اب نئے سرے سے کبوتر پالنا، انہیں رقعہ پہنچانے کی تربیت دینا ایک کاردارد ہے اور آجکل کے ایٹمی دور میں کس کو اتنی فرصت ہے۔ سچی سے بتائیں آپ کے پاس ہے کیا؟

تو کیوں ناں برقی ترسیل سے فائدہ اٹھایا جائے۔ اسی کر رقعہ سمجھیں۔
مقصد تھا آپ کو محفل میں بلانا، میرے بلانے سے نہ سہی، فرحت کے کہنے سے ہی سہی، آپ آئیں تو۔
اور ہاں دیکھ لیں ایک میں ہی نہیں اب تو نبیل بھائی نے بھی آپ کے کم کم آنے کا شکوہ کیا ہے۔
 
میں آپ سے متفق ہوں شازیہ
:)
"شمشاد بھائی دی بلے بلے"
 
""سچی سے بتائیں آپ کے پاس ہے کیا"

سچی سے، مچی سے، ہے، ہے، بالکل ہے، لیکن اسے اونٹوں سے ڈر لگتا ہے اس لیئے آپ کے یہاں نہیں آئے گا ;)

""دیکھ لیں ایک میں ہی نہیں""

جی جی دیکھ لیا، ایک آپ ہی نہی سبھی برا کہتے ہیں :(

اور نبیل بھائی کو وہ "شکوہ" نہیں جو آپ کہہ رہے ہیں

وہ تو علامہ اقبال کا "شکوہ" پڑھ رہے تھے ۔۔۔۔ ذرا سوچئے اتنے قابل نبیل بھائی ۔۔۔۔ بھلا ایسے ویسے شکوؤں کو گھاس ڈالیں گے کیا ;)
 
شمشاد

لائبریرین
ایسا تو نہ کہیں نبیل بھائی کو۔

اور گھاس تو آجکل اتنی مہنگی ہے کہ اونٹ والے بھی اب اونٹ کو نقد دے کر کہتے ہیں کہ جاؤ میاں اتنے میں جو مل جائے کھا پی آؤ، میں گھاس کہاں سےلاؤں۔
 
F@rzana

محفلین
ایسا تو نہ کہیں نبیل بھائی کو۔

اور گھاس تو آجکل اتنی مہنگی ہے کہ اونٹ والے بھی اب اونٹ کو نقد دے کر کہتے ہیں کہ جاؤ میاں اتنے میں جو مل جائے کھا پی آؤ، میں گھاس کہاں سےلاؤں۔

ہائیں:eek:

یہ "ایسا" کیا کہہ دیا میں ؟؟؟

دیکھا دیکھا آپ نے شمشاد بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بات کو کیسا ٹوئسٹ کرتے ہیں آپ، اللہ میری توبہ:mad:

اور (ہی ہی ہی) یہ کیا کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنا پول خود ہی کھول دیا، یعنی کہ آپ گھاس۔۔۔۔۔۔۔
او و و (میرا منہ بند ہے)۔
 
F@rzana

محفلین
بائے دا وے شمشاد بھائی، ایک بات تو رہ ہی گئی۔۔۔۔۔

"حج مبارک" پروردگار سبھی کی عبادات قبول فرمائیں۔۔۔۔آمین

مجھے ایک ٹیکسٹ آیا تھا آج، جس میں عصر کے وقت پڑھنے والی دعائیں اور درود شریف لکھے تھے، بہت اچھا لگا، جزاک اللہ۔

کیا وہ ٹیکسٹ آپ نے بھیجا تھا؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
ہائیں:eek:

یہ "ایسا" کیا کہہ دیا میں ؟؟؟

دیکھا دیکھا آپ نے شمشاد بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بات کو کیسا ٹوئسٹ کرتے ہیں آپ، اللہ میری توبہ:mad:

اور (ہی ہی ہی) یہ کیا کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنا پول خود ہی کھول دیا، یعنی کہ آپ گھاس۔۔۔۔۔۔۔
او و و (میرا منہ بند ہے)۔

آج کل جن کو گھاس میسر ہے وہ تو بہت اونچے جا رہے ہیں، ہم جیسوں کو تو نہ بجلی، نہ گیس اور نہ ہی پانی، پتہ نہیں زندہ کیسے ہیں؟
 
تیشہ

محفلین
آج کل جن کو گھاس میسر ہے وہ تو بہت اونچے جا رہے ہیں، ہم جیسوں کو تو نہ بجلی، نہ گیس اور نہ ہی پانی، پتہ نہیں زندہ کیسے ہیں؟

:(
آپ نے نظر لگا دی :( فرزانہ جیسے ہی کل یہ جواب لکھ رہی تھیں انکا نیٹ خراب ہوگیا پھر سے :( ۔ کوئی پرابلم ہوا اور انکا نیٹ خراب ،۔ :lol: پیچھلی بار بھی چھوٹی عید پر خراب ہوا تھا ۔۔ ۔ اور اب پھر کوئی پرابلم ہوا تو عید پر ،
:lol:
 
Top