رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ اللہ کے وجود پر دلیل

کعنان

محفلین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ اللہ کے وجود پر دلیل

بسم اللہ الرحمن الرحیم

(ڈارونزم
Darwinism کی نقل چوری, اور اصل اسلامی تھیوری برائے فطری انتخاب)

مجھے اکثر حیرت ہوتی ہے جب
Darwinist اپنے آقا کی تھیوری Natural Selection کے دفاع کے لیے ہزاروں من گھڑت تاویلات پیش کرتے ہیں۔ اور "الحاد" کی آڑ میں "رسول اللہ ﷺ" کے معجزات پر بے حد بدتمیزی اور بد لحاذی سے تنقید و تنقیص کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


"فطری انتخاب" اس چیز کا تقاضا کرتا ہے کہ
living beings ہمیشہ اپنی بقا کے لئے Communications کرتی ہیں ۔ خواہ وہ کسی بھی جنس، نسل یا قسم سے تعلق رکھتی ہوں۔

دھریوں کو بہت سے " معجزات" پر بحث کرتے دیکھا ہے ۔ لیکن ایک رسول اللہ ﷺ کے معجزے پر بات کرتے ہوئے نہیں دیکھا ۔

"رسول اللہ ﷺ کی حدیث سے
The Islamic Theory of Natural Selection پر ایک اور دلیل"

سیدنا عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے بیان کرتے ہیں کہ:

رسول اللہ ﷺ ایک تنے کا سہارا لے کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے جب آپ ﷺ نے ممبر کا اہتمام کیا تو وہ تنا رونے لگ گیا ۔ آپ ﷺ اس کے پاس آئے اور اس کے ساتھ لگ گئے پس وہ خاموش ہو گیا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : اگر میں اس کو گلے نہ لگاتا تو وہ قیامت تک روتا رہتا۔
(ابن ماجہ :1415، سنن دارمی : 39 ، مسند احمد : 1/249، سلسلہ صحیحہ : 3183)

نوٹ: سائنسی تحقیقات پر مبنی ایک میگزین جس کا نام
Quanta Magazine ہے اس پر ایک تحقیقی مقالہ چھپا ۔ جس میں ایک ecologist جس کا نام Richard Karban ہے اس کے متعلق لکھا گیا کہ وہ اب تک اس مضمون پر کہ Plants درد محسوس کرتے ہیں اور آپس میں Communications کرتے ہیں ۔ اس سائنسدان نے 48 مقالات تحریر کیے ۔

اسی طرح
Martin heil جو کہ Mexican research institute Cinvestav Irapuato کا ecologist ہے ثابت کیا کہ جب مختلف پودوں پر کیڑے حملہ کر دیتے ہیں تو یہ آپس میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہیں اور نقصان پہنچنے پر درد محسوس کرتے اور روتے ہیں۔

کیا یہ سچ نہیں کہ " ایگریکلچر " کے شعبہ جات کے محققین اس بات کو مانتے ہیں کہ پلانٹس کے درد محسوس کرنے، آپس میں بات چیت کرنے اور ان کے جذباتی ہو کر رونے تک پر بہت سی تحقیقات یورپ میں ہو چکی ہیں۔؟؟؟ اور یہ تمام تر تحقیقات 19 ویں سے 20 ویں صدی کے درمیان ہوئی ہیں تو 1400 سال قبل رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایسا واقعہ ہو جانا اسلام کی حقانیت اور رسول اللہ ﷺ کی سچی نبوت پر دلالت نہیں کرتا کہ جن چیزوں کو آج سائنس تحقیق کے بعد جان رہی ہے پیارے محمد رسول اللہ ﷺ اس سائنس کو 1400 سال قبل محسوس کر چکے تھے ؟؟؟

وہ کون تھا جس نے رسول اللہ ﷺ کو پودے کے رونے کی آواز سنائی ؟؟؟؟؟؟

یقین مانو۔۔ وہ اللہ ہے ۔

بندر سے ناطہ توڑ کر ایک اللہ سے ناطہ جوڑ لو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(عبدالسلام فیصل)

 
Top