فراز ردائے غم خموشی کا کفن پہنے ہوئے ہے۔

عبدالحسیب

محفلین
رِدائے غم خموشی کا کفن پہنے ہوئے ہے
کوئی تیرا کوئی میرا بدن پہنے ہوئے ہے
اکیلی اور اندھیری رات اور یہ دل اور یادیں
یہ جنگل جگنوں کا پیرہن پہنےہوئے ہے
رہا ہو بھی چکے ہم تو کب کہ مگر دل
یہ وہشی اب بھی زنجیرِکُہن پہنے ہوئے ہے
کہاں کا دستِ تیشا، کہاں کا دستِ شیریں
کہ پرویزی لبادہ کوہکن پہنے ہوئے ہے
سُنا ہے ایک ایسا طائفہ ہے دوستوں میں
جو دیوانہ نہیں دیوانہ پن پہنے ہوئے ہے
فراز اب حالِ دل کس سے کہیں شہر میں تو
جسے دیکھو کلاہِ بانکپن پہنے ہوئے ہے
-احمد فراز
 
عبدالحسیب

محفلین
فراز صاحب کی ایک نظم پیشِ خدمت ہے۔ نظم میں جہاں بیان کے اغلاط نظر آئیں تو وہ احقر کی سماعت کی کوتاہی ہو گی۔ کوئی محسن اصلاح کرا دیں تو ممنون ہوں۔

نیاز مند جاہل
-عبدالحسیب
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، یہ ںطم پہلے بھی محفل پہ شئیر ہو چکی ہے لیکن گوگل تلاش نہیں کر پا رہا۔
اغلاط بھی ہیں، میں کوشش کرتا ہوں کہ کتاب میں سے دیکھ کے درست پوسٹ کر دوں۔
 
عبدالحسیب

محفلین

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت شکریہ بلال بھائی ۔ پر جو نظم پہلے پیش ہو چکی اور جو ہم نے بہ زبانِ فراز سنی تھی اس میں کچھ اشعار میں اختلاف ہے ۔ میں کوشش کرتا ہوں وہ ربط پیش کرنے کی جہاں یہ نظم سنی تھی۔
وہ شاید فیض احمد فیض کے آخری ٹی وی مشاعرے کا ویڈیو لنک ہے، جس میں فراز صاحب نے یہ غزل پڑھی تھی،
 
عبدالحسیب

محفلین
بلال بھائی اس ربط پر وہ مناظرہ موجود ہے۔ 29:03 سے فراز صاحب کی یہ غزل ہے۔ پر جہاں تک میرے علم میں ہے ، ہاکستان میں فی الوقت 'youtube' پر پابندی عائد ہے۔ پھر کوشش کرتا ہوں کہ کسی اور مناظرے والے علاقہ میں یہ مناظرہ مل جائے۔:p
 
شکریہ بھائی۔
کوئی بات نہیں۔۔۔میں پراکسی تبدیل کر کے دیکھ لیتا ہوں۔ ویسے بھی کافی دن سے سوچ رہا تھا کہ اس کی ایم پی 3 فون میں کروں۔ اسی بہانے سن بھی لیتا ہوں دوبارہ۔
 
عبدالحسیب

محفلین
شکریہ بھائی۔
کوئی بات نہیں۔۔۔ میں پراکسی تبدیل کر کے دیکھ لیتا ہوں۔ ویسے بھی کافی دن سے سوچ رہا تھا کہ اس کی ایم پی 3 فون میں کروں۔ اسی بہانے سن بھی لیتا ہوں دوبارہ۔

جیسا آپ بہتر سمجھیں۔ پراکسی کام کر جائے تو بہتر نہیں تو میں ہی mp3 میں تبدیل کر ربط پیش کر دیتا ہوں :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جیسا آپ بہتر سمجھیں۔ پراکسی کام کر جائے تو بہتر نہیں تو میں ہی mp3 میں تبدیل کر ربط پیش کر دیتا ہوں :)
حسیب بھائی۔ ایم پی 3 تو میں نے کر لی ہے، لیکن ابھی سنی نہیں ہے البتہ کتاب سے موازنہ کر لیا ہے۔

یہ غزل پسِ انداز موسم میں شامل ہے۔ اور جو دوسرا لنک میں آپ کو دبتایا تھا، اس پہ غزل بالکل درست پوسٹ کی گئی ہے۔
بادی النظر میں یہی لگتا ہے کہ شاید فراز صاحب نے مشاعرے میں جب غزل پڑھی ہو تو، وہ ویسے ہی ہو لیکن جب کتاب کے لئے ترتیب دے رہے ہوں تب ترمیم کر دی ہو۔
 
جی اب مذید کسی شک و شبہ کی گنجائش ہی نہیں رہی۔ آپ کا قیاس بالکل درست ہے۔ یہی معاملہ رہا ہو گا۔ اصلاح کے لیے بہت شکریہ۔ میں اپنے حافظہ اور بیاض دونوں جگہ تدوین کر دیتا ہوں۔ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جی اب مذید کسی شک و شبہ کی گنجائش ہی نہیں رہی۔ آپ کا قیاس بالکل درست ہے۔ یہی معاملہ رہا ہو گا۔ اصلاح کے لیے بہت شکریہ۔ میں اپنے حافظہ اور بیاض دونوں جگہ تدوین کر دیتا ہوں۔ :)
ویسے میرا ایک مشورہ ہے کہ تدوین کرنے کی بجائے دونوں طرح ہی لکھ لیجیے اور ایک پہ مشاعرہ والی اور ایک پہ کتاب والی لکھ دیجیے۔ اس طرح دونوں ہی جمع ہو جائیں گی۔
 
عبدالحسیب

محفلین
ویسے میرا ایک مشورہ ہے کہ تدوین کرنے کی بجائے دونوں طرح ہی لکھ لیجیے اور ایک پہ مشاعرہ والی اور ایک پہ کتاب والی لکھ دیجیے۔ اس طرح دونوں ہی جمع ہو جائیں گی۔

یہ بھٰی ٹھیک ہے۔ لیکن جب شاعر نے خود تدوین کر لی ہے تو ہم بھی کر لیں۔ :)
 
Top