ربیع الاول اور آپ محفلین کا درود

نور وجدان نے 'اوراد و اذکار' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 5, 2019

  1. سیما علی

    سیما علی محفلین

    مراسلے:
    2,657
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    طلسمِ وقت کی تمثال ہے شبِ معراج
    کہ ماورائے مہ و سال ہے شبِ معراج

    گمان و عقل کے ہر وار کے مقابل میں
    خدا کی بخشی ہوئی ڈھال ہے شبِ معراج

    زمیں سے ملنے لگی تھی فلک کی حد جس دم
    اُس ایک لمحے کا احوال ہے شبِ معراج

    (امجد اسلام امجد۔ شعری مجموعہ "باتیں کرتے دن" سے منتخب)
     
  2. سیما علی

    سیما علی محفلین

    مراسلے:
    2,657
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    شوق و نیاز و عجز کے سانچے میں ڈھل کے آ
    یہ کوچہِ حبیبﷺ ہے، پلکوں سے چل کے آ

    امت کے اولیاء بھی ادب سے ہیں دم بخود
    یہ بارگاہِ سرورِ دیں ہے، سنبھل کے آ

    آتا ہے تُو جو شہرِ رسالتِ مآبﷺ میں
    حرص و ہوا کے دام سے باہر نکل کے آ

    ماہِ عرب کے آگے تری بات کیا بنے
    اے ماہتاب، روپ نہ ہر شب بدل کے آ

    سوز و تپش، سخن میں اگر چاہتا ہے تو
    عشقِ نبیﷺ کی آگ سے تائب پگھل کے آ

    (حفیظ تائب ۔ مجموعے “کلیاتِ حفیظ تائب” سے منتخب نعت )
     
  3. سیما علی

    سیما علی محفلین

    مراسلے:
    2,657
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    خدا کا ذکر کرے ذکرِ مصطفیٰ نہ کرے
    ہمارے منہ میں ہو ایسی زباں خدا نہ کرے

    درِ رسول پہ ایسا کبھی نہیں دیکھا
    کویٌ سوال کرے اور وہ عطا نہ کرے

    کہا خدا نے شفاعت کی بات محشر میں
    مرا حبیب کرے کویٔ دوسرا نہ کرے

    مدینے جا کے نکلنا نہ شہر سے باہر
    خدانخواستہ یہ زندگی وفا نہ کرے

    اسیر جس کو بنا کر رکھیں مدینے میں
    تمام عمر رہایٔ کی وہ دعا نہ کرے

    نبی کے قدموں پہ جس دم غلام کا سر ہو
    قضا سے کہہ دو کہ اک لمحہ بھی قضا نہ کرے

    شعورِ نعت بھی ہو اور زبان بھی ہو ادیبؔ
    وہ آدمی نہیں جو ان کا حق ادا نہ کرے
     
  4. سیما علی

    سیما علی محفلین

    مراسلے:
    2,657
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    جہاں بھی ان ﷺ کا نام لکھئے گا
    ساتھ میرا سلام لکھئے گا
    ذکر میرا جہاں جہاں آئے
    مجھ کو ان ﷺ کا غلام لکھئے گا

    اتباف_ابرک
     
  5. سیما علی

    سیما علی محفلین

    مراسلے:
    2,657
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    تیری آنکھیں تيری زلفیں تیرا شانہ دیکھوں
    بارہا خواب میں منظر یہ سہانہ دیکھوں

    لوگ سارے تو تیرے شہر کے دیوانے ہیں
    میری خواہش ہے کہ میں تیرا زمانہ دیکھوں

    ریت پہنی ہوئی مکّہ کی گزرگاہوں پر
    نیچی نظروں سے تیرا غار میں جانا دیکھوں

    تیرے کمبل سے تیرے جسم کی خوشبو سونگھوں
    تجھ پہ اترا تھا جو حکمت کا خزانہ دیکھوں

    تیرے فاقوں نے کئی دن کی کڑی بھوک کے بعد
    فاطمہ کو جو کھلایا تھا وہ کھانا دیکھوں

    حکم اللہ سے اس رات کی خاموشی میں
    سوئے یثرب تجھے ہوئے میں روانہ دیکھوں

    پائے صدیق کو جس سانپ نے بار بار ڈسا
    میں اسی سانپ کا گمنام ٹھکانہ دیکھوں

    دف بجاتے ہوئے ہاتھوں کی خوشی کو سمجھوں
    تیری آمد پہ وہ دربار سجانا دیکھوں

    جنگ خندق میں جو باندھے تھے وہ پتھر چوموں
    اور مصیبت میں تیرا ساتھ نبھانا دیکھوں

    ڈر کے دشمن تیرے خوف سے تھرّائیں مگر
    معاف کرنے کا وہ انداز پرانا ديکھوں

    چشم اطہر کو خدایا وہ بصارت دے دے
    قبلہ رو ہو کے محمد والہﷺ کو روزانہ دیکھوں . . . .

    صَلُّوا عَلَى الْحَبِيْب - صَلَّى ﷲُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد وا آل مُحَمَّد ﷺ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. سیما علی

    سیما علی محفلین

    مراسلے:
    2,657
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    و غنی از ہر دو عالم من فقیر

    روزِ محشر عذر ہائے من پذیر

    یا اگر بینی حسابم ناگزیر

    از نگاہ مصطفےٰ پنہا بگیر

    اے خداوندقدوس تو تو دونوں جہاں سے بے نیاز ہے اورمیں فقیرومحتاج ہوں۔ تیری بے نیازی کا تقاضا تو یہ ہے کہ محشر کے دن میرے عذر قبول فرما۔ اور اگرمیرا حساب لینا ضروری ہے تو (میرے محبوب) محمدمصطفی کی نظروں سے پوشیدہ لینا۔ تاکہ میرے محبوب کے سامنے مجھے شرمندہ نہ ہونا پڑے۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  7. سیما علی

    سیما علی محفلین

    مراسلے:
    2,657
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بنامِ روح محمد اب آسرا دے دے
    ہمارے نقشۂ اعمال کی طرف مت دیکھ

    بس اس بھنور سے نکلنے کاراستہ دے دے
    امجد کالہجہ دعائیہ ہے ہرلفظ کاپیرہن التجائیہ ہے۔

    کہیں دکھائی نہ دے اورہرطرف موجود
    بشر کی سوچ سے باہر خیال ایساہے

    دل میں ہے ربِ کعبہ توکعبہ ہے سامنے
    آنکھیں کھلی ہوئی ہیں پہ لگتا ہے خواب سے

    امجد اسلام امجد
     
    • زبردست زبردست × 1
  8. سیما علی

    سیما علی محفلین

    مراسلے:
    2,657
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    نظر کے سامنے آپ کا دٙر ہے یا حضور:pbuh:
    ستارہ قسمت کا ہے اٙوج پر یا حضور


    آپ ہیں رعنائی فکرو شعور یا حضور
    آپ ہر دور میں زہنوں کا نور یا حضور


    رفعت آپ کی کوئی نہ جان سکے یا حضور
    کہاں فکرِ زبوں کہاں آپ کا شرف یا حضور


    نشاط روح کا سامان آپ ہیں یا حضور
    میری سب کامرانیاں آپ سے ہیں یا حضور


    دل رہتا ہے بے تاب زیارت کے لئے یا حضور
    نصیب میں آجائے جو آنکھ کی عید یا حضور


    نظر آپ کی زخموں کا مرہم۔یا حضور
    ذکر آپ کا دکھوں کا مداوا یا حضور


    سپرد کر دئے معاملے آپ کے یا حضور
    آپ کے طفیل میری ہر بلا ٹلے یا حضور


    نام لیتی رہوں آپ کا عمر بھر یا حضور
    آپ پر نثار میری سب مسرتیں یا حضور

    ارم صباء
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. سیما علی

    سیما علی محفلین

    مراسلے:
    2,657
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ورقِ جاں پہ کوئی نعت لکھا چاہیے ہے
    ایسی حسرت کوتقرب بھی سوا چاہیے ہے

    ظرفِ بینائی کودیدارِ شہہ لوح وقلم
    وصفِ گویائی کو توفیقِ ثنا چاہیے ہے

    حرفِ مدحت ہوکچھ ایسا کہ نصیبہ کُھل جائے
    ایسے ممکن کوفقط حُسنِ عطا چاہیے ہے


    چشم آشفتہ کواک عہدِ یقیں ہے درکار
    دلِ بے راہ کونقش کفِ پاچاہیے ہے

    آنکھ نم ناک ہواور سانس میں اک اسم کی رو
    زندہ رہنے کے لیے آب وہوا چاہیے ہے


    مژدۂ غیب ہے اک بابِ حضوری مجھ کو
    اتنے امکان کے بعد اب مجھے کیا چاہیے ہے

    اس شب وروز کے آشوبِ مسافت میں نصیر
    اب مدینے کی طرف بھی تو چلا چاہیے ہے

    نصیر ترابی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. سیما علی

    سیما علی محفلین

    مراسلے:
    2,657
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بلالؓ و بوذرؓ و سلمانؓ کے آقاؐ ادھر بھی
    بدل جاتی ہے جس سے دل کی دنیا وہ نظر بھی


    میں بسم اللہ لکھ کے جب بھی لکھتا ہوں محمدؐ
    قلم قرطاس پر آتے ہی جھک جاتا ہے سر بھی


    حرم سے مسجد الاقصیٰ اُدھر سدرہ سے آگے
    مسافر بھی عجب تھا اور عجب تھی رہگزر بھی


    محمدؐ کے خدا جب بھی کبھی مشکل کا وقت آئے
    دعا کو ہاتھ اُٹھیں اور دعا میں ہو اثر بھی


    بحقِ کفش بردارانِ دربارِ رسالتؐ
    ثنا خوانوں میں شامل ہو گیا اک بے ہنر بھی


    میں پہلے بھی مشرف ہو چکا ہوں حاضری سے
    خدا چاہے تو یہ نعمت ملے بارِ دگر بھی


    افتخار عارف
     
    • زبردست زبردست × 1
  11. سیما علی

    سیما علی محفلین

    مراسلے:
    2,657
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    مولانا احمد رضا خان

    مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم جان رحمت پہ لاکھوں سلام
    شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

    شہر یار ارم ، تاجدارِ حرم
    نو بہارِ شفاعت پہ لاکھوں سلام

    ہم غریبوں کے آقا پہ بے حد درود
    ہم فقیروں کی ثروت پہ لاکھوں سلام

    جس کے ماتھے شفاعت کا سہرا رہا
    اس جبینِ سعادت پہ لاکھوں سلام

    جس کے سجدے کو محرابِ کعبہ جھکی
    ان بھوؤں کی لطافت پہ لاکھوں سلام

    جس طرف اٹھ گئی دم میں دم آگیا
    اس نگاہِ عنایت پہ لاکھوں سلام

    جس سے تاریک دل جگمگانے لگے
    اس چمک والی رنگت پہ لاکھوں سلام

    پتلی پتلی گلِ قدس کی پتیاں
    ان لبوں کی نزاکت پہ لاکھوں سلام

    وہ دہن جس کی ہر بات وحی خدا
    چشمۂ علم و حکمت پہ لاکھوں سلام

    وہ زبان جس کو سب کُن کی کنجی کہیں
    اس کی نافذ حکومت پہ لاکھوں سلام

    جس کی تسکیں سے روتے ہوئے ہنس پڑیں
    اس تبسم کی عادت پہ لاکھوں سلام

    ہاتھ جس سمت اُٹھا ، غنی کر دیا
    موجِ بحرِ سخاوت پہ لاکھوں سلام

    کُل جہاں ملک اور جو کی روٹی غذا
    اس شکم کی قناعت پہ لاکھوں سلام

    جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
    اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام

    اللہ اللہ وہ بچپنے کی پھبن
    اس خدا بھاتی صورت پہ لاکھوں سلام

    جس کے آگے کھنچی گردنیں جھک گئیں
    اس خدا داد شوکت پہ لاکھوں سلام

    ایک میرا ہی رحمت پہ دعویٰ نہیں
    شاہ کی ساری امت پہ لاکھوں سلام

    مجھ سے خدمت کے قدسی کہیں ہاں رضا
    مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و سلم) پہ لاکھوں سلام
     
  12. پروفیسر شوکت اللہ شوکت

    پروفیسر شوکت اللہ شوکت محفلین

    مراسلے:
    68
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ابوالاثر حفیظ جالندھری فرماتے ہیں۔
    تھے اُن کے پاس دو گھوڑے چھ زرہیں آٹھ شمشیریں
    پلٹنے آئے تھے یہ لوگ دنیا بھر کی تقدیریں
    نہ تیغ و تیر پہ تکیہ نہ خنجر پر نہ بھالے پر
    بھروسہ تھا تو اِک سادی سی کالی کملی والے پر
     
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. سیما علی

    سیما علی محفلین

    مراسلے:
    2,657
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    نعت پاک ۔۔ بحضور سرورِ کائنات ﷺ

    یہ زمیں، یہ آسماں ۔۔۔۔ اے رحمت الالعالمین
    آپ کے مدحت کناں ، اے رحمت ا لالعالمین

    نام لوں میں آپ کا گر نطق زم زم سے دُھلے
    با وضو ہو لے زباں ، اے رحمت ا لالعالمین

    ڈر ہو کیوں ہم عاصیوں کو اے شفیع المجتبیٰ
    آپ کا دامن اماں ۔۔۔۔۔۔۔ اے رحمت ا لالعالمین

    ہے صدائے کن فکاں میں ذکرِ عالی آپ کا
    آپ سا کوئی کہاں ، اے رحمت ا لالعالمین

    جگمگائی کائیناتیں آپؐ ہی کے نور سے
    آپ سے روشن جہاں، اے رحمت ا لالعالمین

    نقشِ پا ہیں آپ کے ، آقا سرِ عرشِ بریں
    رہ گزر ہے کہکشاں ، اے رحمت ا لالعالمین

    آپ کو پیدا کیا سارے جہانوں کے لیے
    آپؐ کے کون و مکاں ، اے رحمت ا لالعالمین

    صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وازواجہ وبارک وسلم
     
    • زبردست زبردست × 1
  14. سیما علی

    سیما علی محفلین

    مراسلے:
    2,657
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر