ربیع الاول اور آپ محفلین کا درود

نور وجدان نے 'اوراد و اذکار' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 5, 2019

  1. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    السلام علیکم معزز محفلینِ کرام

    ربیع الاول کا موقع ہے، بابرکت مہینہ ہے. اس موقع پہ چاہتی ہوں ہم سب ان کے لیے جذبات لکھیں، جذبات بھی درود کی اک قسم ہے اور درود ہم اسطرح بھی بھیج سکتے ہیں ..

    میرا جی چاہتا ہے کہ میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں کچھ ایسے لفظ کہہ جاؤں جو بارگاہ ایزدی میں مقبول ہو جائیں ... مجھے شوق ہے کہ میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سےملنے مسجد نبوی جانا چاہتی، وہاں نعت پڑھنا چاہتی ...یہ میری خواہش یے ...

    آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کامل ہستی آپ جیسا کوئ آیا نہیں، کوئ آئے گا نہیں ..آپ احسن التقویم کی مثال ہیں ...


    ہم سب مل کے ایسے لفظ جو دل سے نکلیں رلکھتے ہیں تاکہ ہمارا درود ان تک پہنچے. آمین

    صلی اللہ علیہ والہ وسلم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  2. الشفاء

    الشفاء محفلین

    مراسلے:
    2,650
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    میں نوکر سوہنے یار دی میرے چار چفیرے رنگ
    مازاغ البصر دی اکھ نے مینوں کیتا مست ملنگ
    جدوں ویکھاں اپنے آپ نوں میرا رووے اک اک انگ
    نہ ناں لین دا چج اے نہ شعر لکھن دا ڈھنگ

    صل اللہ علیک وسلم یا سیدی یا حبیبی یا مولائی یا رسول اللہ۔۔۔
     
    • زبردست زبردست × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    ماشاءاللہ ماشاء اللہ ..... سبحان اللہ

    دیکھ کے، پڑھ کے جی خوش ہوا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,373
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    اللھم صل علی محمد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    یہ نثری جذبات ہیں کچھ



    تری یاد میں دلِ حزین کا قرار لُٹا
    دید میں ہو کے گُم، باڑہ نور کا بنٹا
    ماہ لقا! مہرِ رسالت، تمثیل یزداں
    دل میں نہیں کوئ بس تو پنہاں
    یہ جو ہم ہار گئے، تیر دل کے پار گئے
    جو جان سے گزر گئے ترے در بیٹھ گئے
    سچ پایا سب نے روئے شہِ ابرار کے پاس
    گنوا دیے دل جو گئے شافعی امم کے پاس
    رات سلونی، شام خنجر، انتظار لذت
    منتظر ہیں وار پہ وار کہ ہیں یار ساتھ
    اے ختم الرسل، ہادی برحق، سالار امم
    دیکھیے مجھےآنکھ میں نم، دل میں غم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. الشفاء

    الشفاء محفلین

    مراسلے:
    2,650
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    جس میں ہو ترا ذکر وہی بزم ہے رنگیں
    جس میں ہو ترا نام وہی بات حسیں ہے

    السلام علیک ایھاالنبی ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
     
    • زبردست زبردست × 2
  7. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    محفلین شرکت کرتے تو بات بن جاتی، واصف صاحب فرماتے ہیں نعت کہنا تو بذات خود اک درود کی صورت ہے، ان کے خیال میں رہنا بھی اک درود کی صورت ہے ...
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  8. الشفاء

    الشفاء محفلین

    مراسلے:
    2,650
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    اپنے اپنے مزار میں واصف
    اپنی اپنی صفات کی خوشبو
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    اے کاش انؐ کے در پر جب اذنِ حاضری ہو
    اک نعت جو ہے لکھی ، وہ نعت تب کہی ہو

    پُر کیف وہ نظارہ ہوگا، درِ نبی ؐمیں
    جب حالِ دل سنانے کو سگ نبیؐ کھڑی ہو

    روضے کی جالیوں کو آنکھوں سے چُومی جاؤں
    فریاد مصطفیؐ سے دیدار کی بھی کی ہو

    ہاتھوں کو جب اٹھاؤں، ہو جستجوئے آقا(ص)
    لب پر درود جاری ، اشکوں کی تب لڑی ہو

    طہٰ کی خوشبوئے گُل نس نس میں ہو معطر
    نوری قَلَم سے محفل ہر روز ہی سجی ہو

    نظروں میں وہ سمائے ، منظر لگے جو دلکش
    محفل ہو روضے میں جب ، دل میں شمع جلی ہو

    کملی سے نور چمکے ، جلوہ ہو مصطفٰی(ص) کا
    اور نوری محفلوں میں شرکت مری لکھی ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    جس کے اَذکار کی ہیں سجی محفلیں
    دم قدم سے ہیں جس کے یہ سب رونقیں
    بزمِ کونین میں جس کی ہیں تابشیں
    بجھ گئیں جس کے آگے سبھی مِشعلیں
    شمع لے کر وہ آیا ہمارا نبی ﷺ

    فرش کو مُہرِ اعزاز جس کے قدم
    جس کے ابرو میں اِک دلرُبایانہ خَم
    وہ جمیل الشِّیَم وہ جلیل الحَشَم
    حُسن کھاتا ہے جس کے نمک کی قسم
    وہ ملیحِ دل آرا ہمارا نبی ﷺ

    احمد رضا خان ؒ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,827
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    گھڑی گھڑی جی بھر آتاہے
    یاد وہ نور نگر آتاہے

    اُٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے
    روضہِ پاک نظر آتاہے

    آنکھ اُٹھانا ناممکن ہے
    سامنے جب وہ در آتاہے

    حرف لبوں تک آتے آتے
    آنکھ میں پانی بھر آتاہے

    اُس کے درد بنا کب شاعر
    شعروں میں پھر زر آتاہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    واہ واہ واہ! چھوٹی بحر میں اس قدر سلاست! عمدہ! نعت گوئ تو اک سعادت ہے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  13. ام اویس

    ام اویس محفلین

    مراسلے:
    1,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    چاہتی ہوں اک نعت کہوں ، پر کیسے کہوں ؟
    اتنی میری اوقات نہیں کہوں تو کیسے کہوں ؟

    کہنے کو تو سب دیوانے کچھ نہ کچھ کہتے ہیں
    لفظوں کے موتی چُن کر الفت کی کتھا کہتے ہیں
    لیکن !
    جذبے گر سچے نہ ہوں تو لفظ کہاں ہاتھ آتے ہیں
    شاید!
    الفت کی جب لہر اٹھے تو کچھ موتی مل جاتے ہیں
    میں!
    چاہتی ہوں وہ نعت کہوں جو حرف حرف میں سچی ہو
    لفظوں کی مالا نہ ہو قول و عمل میں پکی ہو
    نعت نبی صلی الله علیہ وسلم ہو ایسی جو بن کہے سب کو سنائی دے
    میری صورت اور سیرت سے ہر پل جو دکھائی دے
    ڈوب کے ان کے رنگ میں آخر میں اک نعت کہوں
    ان کے سانچے میں ڈھل کر میں اک نعت کہوں
     
    • زبردست زبردست × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    ماشاء اللہ ...بہت خوب ...بیحد درود نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم
     
    • متفق متفق × 1
  15. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,454
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    سبحان اللہ!
     
  16. فاخر افتخاررحمانی

    فاخر افتخاررحمانی محفلین

    مراسلے:
    69
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    ’’کتھے مہر علی کتھے تیری ثنا‘‘

    بدالدجیٰ چہرہ ترا زلفیں تری ہیں والضحیٰ
    طاقِ حرم میں روشنی کی جان ہے تیری جبیں
    صلی اللہ علیہ وسلم
     

اس صفحے کی تشہیر