ربوٹکس

Adnan Aslam

محفلین
السلام علیکم
میں روبوٹس پر کام کرنا چاہتا ہوں ۔ لیکن ابھی تک اس کے لیے ضروری سامان ڈھونڈنے میں ناکامی ہی ملی ہے۔کیا کسی بھائی کو معلوم ہے کہ روبٹکس کا سامان کہاں سے ملے گا؟نوٹ میرا تعلق گوجرانوالا سے ہے۔
اگرچہ انٹرنیٹ پر بہت سی سائٹس یہ سامان فروخت کر رہی ہیں ، لیکن اس کے لیے میرے پاس کریڈٹ کارڈ/ڈیبٹ کارڈ وغیرہ موجود نہیں ہے۔کیا کوئی اور راستہ ہے ویب سے خریداری کرنے کا؟مثلا کسی بینک اکاونٹ میں پیسے جمع کروا کر ، جیسے کہ ہم سکول وغیرہ کی فیس جمع کرواتے ہیں۔۔۔؟اس کے علاوہ بحی اگر کوئی راستہ ہو تو برائے مہربانی شئیر کریں۔شکریہ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو بتائیں کہ آپ نے اب تک روبوٹکس پر کتنا کام کیا ہوا ہے؟ کیا آپ نے کسی ایک مائیکرو کنٹرولر کی پروگرامنگ میں مہارت حاصل کی ہے؟
مجھے گوجرانوالہ کے متعلق معلوم نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی اور دوست اس سلسلے میں آپ کی بہتر رہنمائی کر پائیں۔
 
میم نون

محفلین
السلامُ علیکم عدنان صاحب، محفل میں خوش آمدید۔

پاکستان میں یہ سامان کہاں سے ملے گا اسکا اندازہ نہیں ہے، اور انٹرنیٹ سے خریدنے کے لئیے عام طور سے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ ہی استعمال ہوتے ہیں۔
اس بارے میں اس فیلڈ سے ریلیٹڈ لوگ ہی کچھ بتا سکتے ہیں۔

ویسے آپ کس قسم کا ربوٹ بنانا چاہ رہے ہیں؟ آپکا تعلق کونسے شعبے سے ہے؟

ہم نے بھی کالج میں ایک مکڑی کا ڈھانچہ بنایا تھا، ہم تین لڑکے تھے، میرے ذمے سافٹوئیر کا کام تھا، دوسرے دوست کے ذمے الیکٹرانکس بورڈ، جبکہ تیسرے دوست کے ذمہ میکینیکل پارٹس بنانا تھا، کام تو ہم نے اکٹھا ہی کیا ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے رہے لیکن مکڑی چلی نہیں :(
 
محمدصابر

محفلین
السلام علیکم
میں روبوٹس پر کام کرنا چاہتا ہوں ۔ لیکن ابھی تک اس کے لیے ضروری سامان ڈھونڈنے میں ناکامی ہی ملی ہے۔کیا کسی بھائی کو معلوم ہے کہ روبٹکس کا سامان کہاں سے ملے گا؟نوٹ میرا تعلق گوجرانوالا سے ہے۔
اگرچہ انٹرنیٹ پر بہت سی سائٹس یہ سامان فروخت کر رہی ہیں ، لیکن اس کے لیے میرے پاس کریڈٹ کارڈ/ڈیبٹ کارڈ وغیرہ موجود نہیں ہے۔کیا کوئی اور راستہ ہے ویب سے خریداری کرنے کا؟مثلا کسی بینک اکاونٹ میں پیسے جمع کروا کر ، جیسے کہ ہم سکول وغیرہ کی فیس جمع کرواتے ہیں۔۔۔؟اس کے علاوہ بحی اگر کوئی راستہ ہو تو برائے مہربانی شئیر کریں۔شکریہ۔

آپ کس قسم کا روبوٹ بنانا چاہ رہے ہیں؟ عام الیکٹرانکس کا سامان خریدنا ہو تو ہم لاہور جاتے ہیں۔ گوجرانوالہ میں ابھی تک آٹو میشن کے لئے چھوٹی چھوٹی چیزیں ڈھونڈنے سے نہیں ملتیں تو ربوٹکس تو ملنے سے رہا۔ ہاں ایک ربوٹک کٹ نظر میں ہے وہ بھی بچوں کے استعمال کے لئے۔ کہیں تو پوچھ دیتا ہوں۔
 
Adnan Aslam

محفلین
مہترم صابر بھائِی
مجھے سروو(servo) کے دو پیس اورایک اے وی آر (AVR)اور ایک ۵ وولٹیج کا لینئر ریگولیٹر(5V Linear Regulator) چاہیئے۔ویسے آپ کا ربوٹک کٹ سے کیا مراد ہے اور بچوں والی سے کیا مراد ہے؟؟؟
آپ کس قسم کا روبوٹ بنانا چاہ رہے ہیں؟ عام الیکٹرانکس کا سامان خریدنا ہو تو ہم لاہور جاتے ہیں۔ گوجرانوالہ میں ابھی تک آٹو میشن کے لئے چھوٹی چھوٹی چیزیں ڈھونڈنے سے نہیں ملتیں تو ربوٹکس تو ملنے سے رہا۔ ہاں ایک ربوٹک کٹ نظر میں ہے وہ بھی بچوں کے استعمال کے لئے۔ کہیں تو پوچھ دیتا ہوں۔
 
Adnan Aslam

محفلین
بھائی ابھی تک کسی مائکرو کنٹرولر کی پروگرامنگ تو نہیں کی البتہ سسٹم پروگرامنگ کافی کی ہے۔ ویسے بھی مائیکرو کنٹرولر کی پروگرامنگ اور اس میں مہارت کی نوبت تب ہی آئے گی نہ جب ضروری سامان مل جائے گا۔
 
Adnan Aslam

محفلین
ارے بھائی کوئی میری مدد تو کرو۔ صابر صاحب میں مزید صبر نہیں کر سکتا برائے مہربانی میرے سوالوں کا کچھ تو جواب دیجیے۔
 
محمدصابر

محفلین
عدنان بھائی میں آپ کو اپنے دوست کا نمبر پی ایم کر دیتا ہوں وہ آپ کو ساری چیزیں فراہم کر دے گا۔ باقی سنا ہے کہ آج سے لاہور ایکسپو سنٹر (expolahore.com)میں کوئی نمائش شروع ہوئی ہے جس میں ربوٹکس کے سٹال بھی ہوں گے۔ صحیح صورتحال تو ایکسپو سنٹر سے ہی پتہ چل سکتی ہے۔ اگر ایسی نمائش منعقد ہو رہی ہے تو آپ ضرور جائیں۔ ایسی نمائشوں سے سے ان چیزوں کی معلومات کے علاوہ اوربھی مفید معلومات حاصل ہوتی ہیں۔
 
محمدصابر

محفلین
اور رہی ربوٹک کٹ تو پاکستان میں کئی لوگ اسے درآمد کر رہے ہیں اور یہ سکولوں کے طلباء کے تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ ایسی ہی کٹ http://fourthr.com.pk والوں نے بھی درآمد کی ہے اور کراچی میں اگلے ماہ اسی کٹ کی بنیاد پر کوئی سکول ربوٹکس کے مقابلے کا اہتمام بھی کر رہاہے۔ آپ ان کے سائٹ پر موجود فون نمبرز پر رابطہ کر کے کٹ کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔ ویسے آپ گوجرانوالہ میں کس جگہ پر رہتے ہیں؟
 
Adnan Aslam

محفلین
السلام علیکم
صابر بھائی میں کہاں رہتا ہوں یہ بتانے کے لئیے میں آپ کو ذاتی پیغام بھیجنے کی کئی مرتبہ کوشش کر چکا ہوں لیکن ناکام ہوا ہوں۔خیر جلد ہی کامیاب ہو جاوں گا۔ ۔کیا آپ کو ہقین ہے کہ لاہور میں نمایش شروع ہو چکی ہے اور اس میں روبوٹس کے بھی سٹال ہوں گے؟ میں نے کوشش کی ہے لیکن ایکسپو کی سائٹ سے کوئی خاص معلومات نہیں ملیں۔
مدد کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ مِیں نے آپ کے دوست سے بات کر لی ہے۔
 
محمدصابر

محفلین
عدنان اسلم آپ کے پیغامات مجھے مل چکے ہیں۔ آپ میرے گھر کے قریب ہی رہتے ہیں اور جس دوست کا نمبر دیا ہے وہ تو آپ سے تقریبا پانچ منٹ کے پیدل فاصلے پر رہتا ہے۔ آپ وہاں جا کر بھی اپنا سامان لا سکتے ہیں۔
 
Top