سراج اورنگ آبادی راہِ خدا پرستی اول ہے خود پرستی ۔۔۔ سراج اورنگ آبادی

شہزاد احمد نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 4, 2013

  1. شہزاد احمد

    شہزاد احمد مہمان

    راہِ خدا پرستی اول ہے خود پرستی
    ہستی میں نیستی ہے اور نیستی میں ہستی

    اے ساقیء دل آگاہ، کر درد سر سیں فارغ
    مخمور ہوں عطا کر، جامِ ازل کی مستی

    آبادیء جہاں ہے اس کی نظر میں ویراں
    عاشق کوں ہوئے میسر جس وقت دل کی بستی

    اُمید ہے کہ موہن دیدار مجکوں دیگا
    غم ہجر کا کرے گا کب لگ درازدستی

    جلنے میں شمع بولی مجکوں سراج یک شب
    کرتی ہے ہر بلندی آخر کوں عزمِ پستی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 3
  2. باباجی

    باباجی محفلین

    مراسلے:
    3,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Curmudgeon
    آہا آہا
    کیا بات ہے بلکہ کیا ہی بات ہے
    بہت خوبصورت کلام ہے مزہ آگیا


    آبادیء جہاں ہے اس کی نظر میں ویراں
    عاشق کوں ہوئے میسر جس وقت دل کی بستی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. عمراعظم

    عمراعظم محفلین

    مراسلے:
    1,833
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت خوب شہزاد احمد صاحب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,702
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت خوب انتخاب۔ شکریہ شہزاد صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,788
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    لاجواب۔ شکریہ جناب ارسال فرمانے کیلیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر