راجما (لال لوبیا) کے فائدے اور استعمال کے طریقے !

screenshot_164.png
پروٹین ، فائبر، فولیٹ، میگنیشیم، پوٹاشیم اور دیگر اہم غذائی اجزاء کا مرکب لال لوبیا بہترین اور طاقتور غذاہے۔
ہمارے ہاں لال لوبیا کا استعمال عام نہیں لیکن امید ہے کہ اسکی افادیت جان کر آپ اسے اپنی خوراک میں ضرور شامل کرنے لگیں گے۔
فوائد:
۱۔ فولیٹ(وٹامن بی۹)اورفائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے دل کی بیماریوں سے بچاتاہے۔
۲۔ اسمیں موجود حل پذیرفائبر نظام ہضم کے راستوں میں جیل کا کام کرتا ہے جو کولیسٹرول کو جسم سے خارج کرنے میں مددگار رہتا ہے۔
۳۔ اپنی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے باعث اینٹی ایجنگ صلاحیت کاحامل ہے۔
۴۔ بلڈشوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتاہے۔
۵۔ ماحولیاتی عوامل اورناقص غذا سے پیداہونے والے صحت کے مسائل سے حفاظت کرتاہے۔
۶۔ وزن میں کمی کاذریعہ ہے جسم میں فیٹ جمع ہونے نہیں دیتا۔
۷۔ مردوں کے لئے بہترین طاقتور غذاہے۔
۸۔ آئرن کی کمی دور کرتاہے۔
۹۔ اسکے کھانے سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔
۰ا۔ یہ مکمل پروٹین پر مبنی اورکولیسٹرول سے پاک غذا ہے۔جو مجموعی صحت کی بہتری کے لئے ضروری ہے۔

استعمال کے طریقے:
لال لوبیا کو آپ کئی طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں۔
لال لوبیاکو اچھی طرح دھو کررات بھر بھگودیں۔
ابال کرآپ اس سے مختلف ڈشز بناسکتے ہیں۔

۱۔ بچوں کو کھلانے کے لئے آپ اسے مختلف طرح کے کٹلس میں شامل کرسکتے ہیں۔
۲۔ چھوٹے بچے پراٹھہ شوق سے کھاتے ہیں آپ اسے آلو کے ساتھ میش کرکے اسکے پراٹھہ بناکر بچوں کو کھلاسکتے ہیں۔
۳۔ بچوں کے پسندیدہ نوڈلزاسمیں آپ لال لوبیا شامل کریں اور اپنے بچوں کو پاورفل بنائیں۔
۴۔ بڑوں کے لئے اسے ابال کرچھوٹے چھوٹے پیکٹ بناکررکھ لیں۔ جب بھی سلاد بنائیں اس میں شامل کرلیں۔
۵۔ سوپ کے ذائقے اور طاقت میں اضافے کے لئے اس میں لال لوبیاشامل کریں۔
۶۔ جب بھی کوئی سبزی کی ترکاری بنائیں اسمیں شامل کرسکتے ہیں۔
۷۔ چنا چاٹ کی طرح آپ اسکی بھی مزیدار چاٹ بناسکتے ہیں۔یامکس چنا چاٹ میں بھی اس کا استعمال کیاجاسکتاہے۔
۸۔ گھر میں بنائے گئے اسپرنگ رولز اور سموسوں میں اسکااستعمال کریں۔
۹۔ قیمہ کے ساتھ اسکاسالن بہت لذیذ بنتاہے۔
۰ا ۔ چائنیز رائس یاسبزی پلاؤ میں بھی شامل کئے جاسکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
images.jpeg

پوائنٹ نمبر ۷ کی مزید تشریح مطلوب ہے!!!
:):):)
 
کولیسٹرول اور شوگر کنٹرول کرنا کوئی اتنا بڑا فائدہ نہیں، البتہ کینسر کنٹرول کرتا ہو تو ہم بھی ضرور کھائیں گے۔:ROFLMAO:
 
ہادیہ

محفلین
ہماری طرف لوبیا ملتا ہی نہیں۔ بس ایک بار کھایا ہے سرخ لوبیا۔ وہ بھی گفٹ کے طور پر ہی ملا تھا۔
 
واہ جی واہ بہت لذیذ ڈش آپ نے شیئر کی ہے ۔کراچی میں بہت کم لوگ لال لوبیا کا استعمال کرتے ہیں، سفید کا استعمال زیادہ تر ہوتا ہے جسے عموماََ قیمے کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔ ہمارےہاں اگر کشمیر سے کوئی مہمان آجائے تو عموماََ لال لوبیا سوغات کے طور پر انکے ساتھ ہوتی ہے میں تو فرمائش کر کے امی جان سے لال لوبیا کا سالن اور چاول بنواتا ہوں ۔یقین جانیں اگر دال چاول کی جگہ لال لوبیا کا سالن اور چاول بنائے جائیں تو ان کا اپنا ہی ایک الگ اور منفرد ذائقہ ہوتا ہے۔
 
انجانا

محفلین
سوات میں سرخ لوبیا کا استعمال عام ہے۔ ہمارے گھر میں عموماً سادہ پانی اور نمک میں ابال کر دہی اور روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے ۔ پشتو میں سرخ لوبیا کے دو نام ہیں۔ ہمارے علااقے میں اسے شوپڑ جبکہ میدانی علاقوں پشاور مردان اور چار سدہ میں اسے کورخے کہتے ہیں۔
ہمارے علاقے کی مشہور ڈش پیتی سرخ لوبیا ، مونگ اور مسورمیں چھاچھ ڈال کر پکاتے ہیں جس پر اصلی گھی اور لہسن کا تڑکہ ڈال کر روٹی کے ساتھ کھاتے ہیں
 
مرچ مسالوں کا کوئی تذکرہ ہی نہیں!!!
:worried::worried::worried:
 
انجانا

محفلین
سرخ لوبیا سوات میں اب کم اگاتےہیں۔ سکردو کا سرخ لوبیا ذائقے میں اچھا ہوتا ہے ۔ اس کے بعد آزربائجان کا ۔ اور چین سے در آمد شدہ سرخ لوبیا بد ذائقہ ہوتا ہے مگر سستا ہونے کی وجہ سے زیادہ استعمال ہوتا ہے
 
Top