عثمان رضا
محفلین
راجر فیڈررعالمی ریکارڈ سے ایک جیت کی دوری پر
لندن…دنیائے ٹینس میں نئی تاریخ رقم کرنے کے سفر پر گامزن راجر فیڈرر نے ومبلڈن کے فائنل میں جگہ بنالی ہے ، اب وہ15گرینڈ سلم ٹائٹل کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے سے صرف ایک جیت کی دوری پر ہیں ۔راجر فیڈرر نے برطانیہ کے ٹامی ہاس کیخلاف سات چھ ، سات پانچ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی ، اس جیت کے ساتھ وہ مسلسل ساتویں بار ومبلڈن کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ یہ بیسواں موقع ہوگا جب فیڈرر کسی گرینڈ سلم ایونٹ کا فائنل کھیلیں گے اور اگر وہ فائنل جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو ریکارڈ15گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کاعالمی ریکارڈ قائم کرلیں گے، دوسری جانب خواتین کے ڈبلز ایونٹ میں سرینا ولیمز اور وینس ولیمز کی جوڑی نے فائنل میں جگہ بنالی