رات بھی نیند بھی کہانی بھی

فاتح

لائبریرین
یونس رضا صاحب نے فرمایا تھا کہ انہیں گذشتہ 9 سال سے اس غزل کی تلاش تھی۔
[POST]262803[/POST]
فراق گورکھپوری کی یہ غزل انہی کی نذر

رات بھی نیند بھی کہانی بھی
ہائے کیا چیز ہے جوانی بھی

ایک پیغامِ زندگانی بھی
عاشقی مرگِ ناگہانی بھی

اس ادا کا تری جواب نہیں
مہربانی بھی سرگرانی بھی

دل کو اپنے بھی غم تھے دنیا میں
کچھ بلائیں تھیں آسمانی بھی

منصبِ دل خوشی لٹاتا ہے
غمِ پنہاں بھی پاسبانی بھی

دل کو شعلوں سے کرتی ہے سیراب
زندگی آگ بھی ہے پانی بھی

لاکھ حسنِ یقیں سے بڑھ کر ہے
ان نگاہوں کی بد گمانی بھی

تنگنائے دلِ ملال میں ہے
بحرِ ہستی کی بے کرانی بھی

عشقِ ناکام کی ہے پرچھائی
شادمانی بھی کامرانی بھی

دیکھ! دل کے نگار خانے میں
زخمِ پنہاں کی ہے نشانی بھی

خلق کیا کیا مجھے نہیں کہتی
کچھ سنوں میں، تری زبانی بھی

آئے تاریخِ عشق میں سو بار
موت کے دور درمیانی بھی

اپنی معصومیوں کے پردے میں
ہو گئی وہ نظر سیانی بھی

دن کو سورج مُکھی ہے وہ نو گُل
رات کو وہ ہے رات رانی بھی

دلِ بد نام تیرے بارے میں
لوگ کہتے ہیں اک کہانی بھی

نظم کرتے کوئی نئی دنیا
کہ یہ دنیا ہوئی پرانی بھی

دل کو آدابِ بندگی بھی نہ آئے
کر گئے لوگ حکمرانی بھی

جورِ کم کم کا شکریہ بس ہے
آپ کی اتنی مہربانی بھی

دل میں اک ہوک بھی اٹھی اے دوست
یاد آئی تری جوانی بھی

سر سے پا تک سپردگی کی ادا
ایک اندازِ ترکمانی بھی

پاس رہنا کسی کا رات کی رات
میہمانی بھی میزبانی بھی

جو نہ عکسِ جبینِ ناز کی ہے
دل میں اک نورِ کہکشانی بھی

زندگی عین دیدِ یار فراق
زندگی ہجر کی کہانی بھی

(فراق گورکھپوری)​

چترا سنگھ کی آواز میں یہ غزل سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:
http://ww.smashits.com/music/ghazal...SINGH/7491/Raat-Bhi-Neend-Bhi-Kahani-Bhi.html
 

فاتح

لائبریرین
محب علوی، زونی، امید اور محبت، فرخ اور شمشاد صاحبان آپ سب کی پسندیدگی کا بہت شکریہ!
 
یونس رضا صاحب نے فرمایا تھا کہ انہیں گذشتہ 9 سال سے اس غزل کی تلاش تھی۔
[POST]262803[/POST]
فراق گورکھپوری کی یہ غزل انہی کی نذر

رات بھی نیند بھی کہانی بھی
ہائے کیا چیز ہے جوانی بھی

ایک پیغامِ زندگانی بھی
عاشقی مرگِ ناگہانی بھی

اس ادا کا تری جواب نہیں
مہربانی بھی سرگرانی بھی

دل کو اپنے بھی غم تھے دنیا میں
کچھ بلائیں تھیں آسمانی بھی

منصبِ دل خوشی لٹاتا ہے
غمِ پنہاں بھی پاسبانی بھی

دل کو شعلوں سے کرتی ہے سیراب
زندگی آگ بھی ہے پانی بھی

لاکھ حسنِ یقیں سے بڑھ کر ہے
ان نگاہوں کی بد گمانی بھی

تنگنائے دلِ ملال میں ہے
بحرِ ہستی کی بے کرانی بھی

عشقِ ناکام کی ہے پرچھائی
شادمانی بھی کامرانی بھی

دیکھ! دل کے نگار خانے میں
زخمِ پنہاں کی ہے نشانی بھی

خلق کیا کیا مجھے نہیں کہتی
کچھ سنوں میں، تری زبانی بھی

آئے تاریخِ عشق میں سو بار
موت کے دور درمیانی بھی

اپنی معصومیوں کے پردے میں
ہو گئی وہ نظر سیانی بھی

دن کو سورج مُکھی ہے وہ نو گُل
رات کو وہ ہے رات رانی بھی

دلِ بد نام تیرے بارے میں
لوگ کہتے ہیں اک کہانی بھی

نظم کرتے کوئی نئی دنیا
کہ یہ دنیا ہوئی پرانی بھی

دل کو آدابِ بندگی بھی نہ آئے
کر گئے لوگ حکمرانی بھی

جورِ کم کم کا شکریہ بس ہے
آپ کی اتنی مہربانی بھی

دل میں اک ہوک بھی اٹھی اے دوست
یاد آئی تری جوانی بھی

سر سے پا تک سپردگی کی ادا
ایک اندازِ ترکمانی بھی

پاس رہنا کسی کا رات کی رات
میہمانی بھی میزبانی بھی

جو نہ عکسِ جبینِ ناز کی ہے
دل میں اک نورِ کہکشانی بھی

زندگی عین دیدِ یار فراق
زندگی ہجر کی کہانی بھی

(فراق گورکھپوری)​

چترا سنگھ کی آواز میں یہ غزل سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:
http://ww.smashits.com/music/ghazal...SINGH/7491/Raat-Bhi-Neend-Bhi-Kahani-Bhi.html

فاتح جب اتنا کیا ہے تو ایک کام کر دیجیئے پلیز ۔۔۔ میں اپکا ممنون رہونگا

میں اس غزل کو اپنے کمپیوٹر پر کاپی کرنا چاہتا ہوں بعد میں سی ڈی رائٹ کر لونگا۔۔۔ مگر کاپی کیسے کروں ۔۔۔۔ پلیز جواب ضرور دیجیجے گا
 

فاتح

لائبریرین
فاتح جب اتنا کیا ہے تو ایک کام کر دیجیئے پلیز ۔۔۔ میں اپکا ممنون رہونگا

میں اس غزل کو اپنے کمپیوٹر پر کاپی کرنا چاہتا ہوں بعد میں سی ڈی رائٹ کر لونگا۔۔۔ مگر کاپی کیسے کروں ۔۔۔۔ پلیز جواب ضرور دیجیجے گا

آپ ممنون نہ رہیں کہ خوامخواہ زحمت ہو گی۔:grin:

[ame]http://www.divshare.com/download/4394478-cd8[/ame]
یہ لیجیے اسے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر لیجیے۔ اس ونڈو پر کلک کیجیے یہ آپ کو ڈو شیئر کی ویب سائٹ پر میرے فولڈر میں لے جائے گا۔ وہاں سے "
Download Original" پر کلک کر کے اسے ڈاؤن لوڈ کر لیجیے۔

یا براہ راست مندرجہ ذیل ربط پر کلک کر لیجیے:
http://www.divshare.com/i/4394478-cd8

لیجیے۔۔۔ قبلہ 'ضرور جواب دینے' کا حکم بھی بجا لائے ہم۔ مزید ارشاد ہو۔:grin:
 
فاتح بھائی ہم ایک بار پھر اس غزل سے محروم رہ گئے ہیں۔۔۔۔ پنہ نہیں کب ہماری یہ خواہش پوری ہوگی
جب ہم ڈاون لوڈ کرتے ہیں تو رجسٹری والا سافٹ ویر ڈاون لوڈ ہو رہا ہے۔۔ غزل کا دور دور پتہ نہیں ہے
 
فاتح شکریہ ہو گئی ڈاون لوڈ۔۔۔۔۔

اپ کو نہیں پتہ اپ نے کیا کام ہے اج۔۔۔۔ ہا ہا ہا اگر اپ اج ہم سے کچھ بھی فرمائش کرتے تو خدا کی قسم انکار نہ کرتا۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ فاتح صاحب خوبصورت غزل پوسٹ کی آپ نے اور یونس صاحب کی برسوں پرانی مراد بھی بھر آئی آپ کی اک نظر کرم سے :)
 
Top