ذاتی پیغامات آرگنائزر

نبیل نے 'اردو ایپلیکیشن پروگرامنگ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 8, 2008

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,800
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    [​IMG]

    السلام علیکم،
    فورم پر اکثر دوستوں کو ذاتی پیغامات کے محدود کوٹے کی شکایت رہتی ہے اور اکثر یہ سوال سامنے آتا رہتا ہے کہ کس طرح پرانے ذاتی پیغامات کو مؤثر طریقے سے آرکائیو کیا جا سکتا ہے؟ آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ ذاتی پیغامات کو ایکس ایم ایل فارمیٹ‌ میں بھی ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے میرے ذہن میں آئیڈیا آیا کہ کیوں نا اس ایکس ایم ایل ڈاکومنٹ کو ایک ڈیٹابیس میں امپورٹ کر لیا جائے اور اس ڈیٹابیس کا ایک فرنٹ اینڈ تیار کر لیا جائے۔ مجھے اس کام میں جزوی کامیابی ہوئی ہے۔ میرے خیال میں میں اس اطلاقیے کو جو کہ MS Access ڈیٹابیس پر مبنی ہے اسی ابتدائی صورت میں ہی جاری کر دوں گا۔ ابھی اس اطلاقیے کا آپریشن قدرے ان سٹیبل ہے۔ اکثر یہی ہوتا ہے کہ اطلاقیہ بند کرکے دوبارہ سٹارٹ کرو تو ڈیٹابیس خالی ہو چکی ہوتی ہے۔ :(
     

    منسلک فائلیں:

    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  2. جہانزیب

    جہانزیب محفلین

    مراسلے:
    2,442
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Brooding
    بھئی یہ کن لوگوں کے ان باکسز پُر ہو جاتے ہیں‌ ؟ چلیں‌ اسی بہانے ایک نئے اطلاقیہ پر ہاتھ صاف ہو جائیں‌ گے ۔
     
  3. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,800
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    ایک مرتبہ یہ اطلاقیہ تیار ہو جاتا ہے تو میں اس کی تیاری کے مختلف مراحل کو بطور ٹیوٹوریل پیش کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  4. محمد شعیب

    محمد شعیب لائبریرین

    مراسلے:
    2,200
    موڈ:
    Busy
    اس کے بعد کیا ہوا؟؟ :) :)
     
  5. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    پھر وہ زمانہ گزر گیا جب فورم ہوسٹنگ سائٹس صارفین کو محدود اسپیس فراہم کرتے تھے۔ :D
     

اس صفحے کی تشہیر