عباس تابش دہکتے دن میں عجب لطف اُٹھایا کرتا تھا

نیرنگ خیال

لائبریرین
دہکتے دن میں عجب لطف اٹھایا کرتا تھا
میں اپنے ہاتھ کا تتلی پہ سایہ کرتا تھا

اگر میں پوچھتا بادل کدھر کو جاتے ہیں
جواب میں کوئی آنسو بہایا کرتا تھا

یہ چاند ضعف ہے جس کی زباں نہیں کھلتی
کبھی یہ چاند کہانی سنایا کرتا تھا

میں اپنی ٹوٹتی آواز گانٹھنے کے لئے
کہیں سے لفظ کا پیوند لایا کرتا تھا

عجیب حسرت پرواز مجھ میں ہوتی تھی
میں کاپیوں میں پرندے بنایا کرتا تھا

تلاش رزق میں بھٹکے ہوئے پرندوں کو
میں جیب خرچ سے دانہ کھلایا کرتا تھا

ہمارے گھر کے قریب ایک جھیل ہوتی تھی
اور اس میں شام کو سورج نہایا کرتا تھا

یہ زندگی تو مجھے ترے پاس لے آئی
یہ راستہ تو کہیں اور جایا کرتا تھا​
 
عمراعظم

محفلین
میں اپنی ٹوٹتی آواز گانٹھنے کے لئے
کہیں سے لفظ کا پیوند لایا کرتا تھا

ہمارے گھر کے قریب ایک جھیل ہوتی تھی
اور اس میں شام کو سورج نہایا کرتا تھا
واہ ۔۔۔۔۔ بہت خوب۔ خوبصورت کلام شیئر کرنے کے لئے شکریہ جناب نیرنگ خیال
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں اپنی ٹوٹتی آواز گانٹھنے کے لئے
کہیں سے لفظ کا پیوند لایا کرتا تھا

واہ واہ. بہت خوب. شیئرنگ کے لیے بہت شکریہ ذوالقرنین!
 
عمر سیف

محفلین
واہ واہ ۔۔ بہت خوب ۔۔ لاجواب ۔۔
میں اپنی ٹوٹتی آواز گانٹھنے کے لئے
کہیں سے لفظ کا پیوند لایا کرتا تھا

عجیب حسرت پرواز مجھ میں ہوتی تھی
میں کاپیوں میں پرندے بنایا کرتا تھا

تلاش رزق میں بھٹکے ہوئے پرندوں کو
میں جیب خرچ سے دانہ کھلایا کرتا تھا

ہمارے گھر کے قریب ایک جھیل ہوتی تھی
اور اس میں شام کو سورج نہایا کرتا تھا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں اپنی ٹوٹتی آواز گانٹھنے کے لئے
کہیں سے لفظ کا پیوند لایا کرتا تھا

ہمارے گھر کے قریب ایک جھیل ہوتی تھی
اور اس میں شام کو سورج نہایا کرتا تھا
واہ ۔۔۔ ۔۔ بہت خوب۔ خوبصورت کلام شیئر کرنے کے لئے شکریہ جناب نیرنگ خیال
بہت شکریہ سر :)

بہت زبردست!
بہت ہی زبردست رنگا رنگ بھائی!
جزاکم اللہ خیرا!
:) شکریہ سرکار :)

بلاشبہ سحر طاری کرتا خوبصورت کلام
بہت شکریہ بہت دعائیں شراکت پر
دعائیں ہی تو درکار ہیں نایاب بھائی :)

میں اپنی ٹوٹتی آواز گانٹھنے کے لئے
کہیں سے لفظ کا پیوند لایا کرتا تھا

واہ واہ. بہت خوب. شیئرنگ کے لیے بہت شکریہ ذوالقرنین!
شکرگزار ہوں فرحت :)

شکریہ قیصرانی بھائی :)

واہ واہ ۔۔ بہت خوب ۔۔ لاجواب ۔۔
میں اپنی ٹوٹتی آواز گانٹھنے کے لئے
کہیں سے لفظ کا پیوند لایا کرتا تھا

عجیب حسرت پرواز مجھ میں ہوتی تھی
میں کاپیوں میں پرندے بنایا کرتا تھا

تلاش رزق میں بھٹکے ہوئے پرندوں کو
میں جیب خرچ سے دانہ کھلایا کرتا تھا

ہمارے گھر کے قریب ایک جھیل ہوتی تھی
اور اس میں شام کو سورج نہایا کرتا تھا
:) :)

شکریہ کاشفی بھائی :)
 
جاسمن

لائبریرین
بہت ہی خوبصورت۔۔
زبر''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''دست!
ہمارے گھر کے قریب ایک جھیل ہوتی تھی۔۔۔
یہ شعر شفیق الرحمن کی تحریروں کی یاد دلاتا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت ہی خوبصورت۔۔
زبر''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''دست!
ہمارے گھر کے قریب ایک جھیل ہوتی تھی۔۔۔
یہ شعر شفیق الرحمن کی تحریروں کی یاد دلاتا ہے۔
مجھے یہ بات جان کر دوگنا خوشی ہوئی ہے کہ آپ بھی شفیق الرحمن کی پرستار ہیں۔
 
مجھے یہ بات جان کر دوگنا خوشی ہوئی ہے کہ آپ بھی شفیق الرحمن کی پرستار ہیں۔

بچپن سے جناب۔۔۔۔اور اب میرا بیٹا بھی۔:D

درخواست ہے کہ ہمیں بھی شفیق الرحمٰن کے دیوانوں کی اس لسٹ میں شامل کرلیجیے
 
محمد وارث

لائبریرین
1۔خلیل الرحمٰن
2۔نیرنگ خیال
3۔جاسمن
گو مجھے شفیق الرحمٰن کو پڑھے ربع صدی سے زاید عرصہ ہو چکا اور اب شاید دوبارہ پڑھوں بھی نہ سوائے "دجلہ" کے، لیکن اس فہرست کے کسی حاشیے کسی فُٹ نوٹ میں میرا نام بھی داخل کیا جا سکتا ہے :)
 
جاسمن

لائبریرین
گو مجھے شفیق الرحمٰن کو پڑھے ربع صدی سے زاید عرصہ ہو چکا اور اب شاید دوبارہ پڑھوں بھی نہ سوائے "دجلہ" کے، لیکن اس فہرست کے کسی حاشیے کسی فُٹ نوٹ میں میرا نام بھی داخل کیا جا سکتا ہے :)
خلیل الرحمٰن
وارث
نیرنگ خیال
جاسمن
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بچپن سے جناب۔۔۔۔اور اب میرا بیٹا بھی۔۔۔میری "حماقتیں" کوئی لے گیا۔ البتہ "مزید حماقتیں" موجود ہیں۔:D
حماقتیں و مزید حماقتیں تو ہماری ذاتی ہیں۔ کرنیں اور انسانی تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ :D
ویسے میرے پاس شفیق الرحمن کی تمام کتب موجود ہیں۔

درخواست ہے کہ ہمیں بھی شفیق الرحمٰن کے دیوانوں کی اس لسٹ میں شامل کرلیجیے
حضور۔۔۔۔ آپ لوگ کہاں فہرست دیوانگان میں۔ آپ تو ہماری فہم دیکھتے ہوئے فہرستیں ترتیب دیجیے۔

گو مجھے شفیق الرحمٰن کو پڑھے ربع صدی سے زاید عرصہ ہو چکا اور اب شاید دوبارہ پڑھوں بھی نہ سوائے "دجلہ" کے، لیکن اس فہرست کے کسی حاشیے کسی فُٹ نوٹ میں میرا نام بھی داخل کیا جا سکتا ہے :)
وارث بھائی! آپ سے پیش لفظ لکھوائیں گے ذرا فہرست مکمل ہوجائے۔

خلیل الرحمٰں
وارث
نیرنگ خیال
جاسمن
محمد
میرے نام کی ترتیب درست نہیں۔ مجھے "محمد" کے بعد رکھیے۔ :)
 
Top