دہری شہریت

دہری شہریت جب ایک قانون بنادیا گیا ہے کہ دہری شہریت رکھنے والا پاکستانی ہی کہلائے گا تو کیوں الٹی گنگا میں ہاتھ دھونے لگتے ہو
 

شمشاد

لائبریرین
شاہنواز ابھی آپ کسی سے اتنے گھلے ملے نہیں کہ دوسرے کو "لگتے ہو" سے مخاطب کریں۔ ایسا نہ ہو کہ کوئی آپ کو اس طرح مخاطب کرے اور آپ بُرا مان جائیں۔
 

عارف انجم

محفلین
دہری شہریت کے معاملے کا بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں سے کیا تعلق؟

شاید ہی وہاں رہ کر محنت کرنے والے کوئی پاکستانی اپنے آبائی وطن میں انتخابات لڑنے کا سوچتا ہو۔ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی، میرے ناقص مشاہدے کے مطابق، بس یہی چاہتے ہیں کہ جب وہ وطن واپس جائیں، رہنے یا گھومنے، تو ان کی جان مال محفوظ رہے۔

اگر وہ کبھی پاکستانی پارلیمنٹ میں نمائندگی چاہیں بھی تو اس کے لیے اووسیز پاکستانیز کیلئے پارلیمنٹ کی کچھ نشستیں مختص کی جا سکتی ہیں۔

آئین کی یہ پابندی جن لوگوں کو ہدف بناتی ہے وہ پاکستان کو نچوڑ کر بیرون ملک اثاثے منتقل کرنے والا طبقہ ہے۔ اور ظاہر ہے ایسے لوگوں کے مفادات جب کہیں اور ہوں گے تو وہ پاکستان کی خدمت کیا خاک کریں گے۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ مفاہمتی پالیسی کے تحت ملک کی اشرافیہ نے گٹھ جوڑ کرلیا ہے۔ اب یہاں نہ کوئی دایاں بازو ہے یا بائیں۔ نہ مذہبی ہیں نہ سیکولر قوتیں۔ ملا جلا کر یہ حکمراں کرنے والے خاندانوں کا گٹھ جوڑ ہے جس نے بہرحال لوٹ مار کرنی ہی ہے۔ آئین خواہ کچھ بھی کہتا رہے۔ یہاں جمہوریت کی بقا کا مطلب اس طبقے کے مفادات کا تحفظ ہے۔ اور ملک کی بقا درحقیت ان لوگوں کی بقا ہے جو آتے ہیں تو پھر دس برس سے پہلے جانے کا نام نہیں لیتے۔

اور اس صورتحال کاسبب ہم خود ہیں۔
 

عارف انجم

محفلین
اس صورتحال سے نکلنے کے لیے ہم پاکستانیوں، خواہ ملک سے اندر ہو یا باہر، گٹھ جوڑ کرنا پڑے گا۔ بہتری تبھی آئے گی جب یہاں کا خوانچہ فروش سبزی دس بیس روپے کلو خرید کر ساٹھ سے اسی روپے فی کلو فروخت کرنے کے بجائے مناسب نفع لینا شروع کرے۔ یہاں کا دفتری کلرک اپنے فرائض کے انجام دہی میں ’’سائلین‘‘ کورشوت دینے پر مجبور نہ کرے۔نقل کرکے امتحان نہ پاس کیے جائیں۔ بہت سادہ لفظوں میں کسی دوسرے کی قیمت پر اپنی زندگی آسان بنانا چھوڑنا ہوگا۔ ہمارا گٹھ جوڑ یہ ہے کہ اپنے ہم وطنوں سے ہم بھی ’’مفاہمت‘‘ کرلیں کہ ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔
 
لگتے ہو میں نے یہاں کسی کو مخاطب کرکے نہیں کہا بلکہ دہری شہریت کے مثال کے طور پر کہا ہے اور دوسری وضاحت کہ میں بہت ہی کم بلکہ نہ کہنے کے برابر کسی کو تم تو لگتے ہو نہیں کہتا میری فطرت میں یہ بات نہیں ہے میں ایک ادبی گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں اور اپنے بچوں کو بھی آپ سے ہی مخاطب کرتا ہوں اور بچے بھی آپ کرکے ایک دوسرے کو بلاتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
تو یہاں " تو کیوں الٹی گنگا میں ہاتھ دھونے لگتے ہیں" بھی تو لکھا جا سکتا تھا۔ خیر جو ہوا سو ہوا۔

آپ نے لکھا ہے کہ آپ ایک ادبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، تو اس ادبی گھرانے کے حوالے سے تعارف تو کروائیں اور اس ادبی گھرانے کی کون کون سی تخلیقات ہیں؟
 
ضروری نہیں کہ تخلیقات ہوں سرچ بھی ہوسکتی ہے جیسا کہ یہاں سرچ کرکے اپنے کام کی کتب پڑھی جاتی ہیں یا کسی کو مارک کی جاتی ہیں کہ اس کو شائع کیا جائے منتظمین کا کام بھی ہوسکتا ہے-
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی آپ سے بات کر پہیلی ہی بوجھنی پڑتی ہے۔

مزید یہ کہ آپ سے بات کر کے عزیز امین اکثر یاد آتے ہیں۔
 
جی بھائی جی آداب بات پہیلی کی نہیں ہے بات ذوق آگہی کی ہے بہرحال میرے والد محترم نے کافی لکھا ہے ابن صفی کے معاون رہے اور بہت سارے ڈائجسٹ رائٹر رہے ہیں مختلف اخبارات میں مدیر رہے ہیں ساری زندگی سرچ آئیڈیاز سے کہ کیا کرنے سے بہتر ہوگا کیا نہیں ہونا چاہیئے کون سا نیا سلسلہ شروع ہونا چاہئے ٹارزن کی کہانی میرے والد نے ہی شروع کی تھی جنگ میں سپرمین بھی بچوں کا اخبار جو جمعہ کو شائع ہوتا تھا اب بند ہوچکا ہے کیا کیا بتاؤں
 

قیصرانی

لائبریرین
جی بھائی جی آداب بات پہیلی کی نہیں ہے بات ذوق آگہی کی ہے بہرحال میرے والد محترم نے کافی لکھا ہے ابن صفی کے معاون رہے اور بہت سارے ڈائجسٹ رائٹر رہے ہیں مختلف اخبارات میں مدیر رہے ہیں ساری زندگی سرچ آئیڈیاز سے کہ کیا کرنے سے بہتر ہوگا کیا نہیں ہونا چاہیئے کون سا نیا سلسلہ شروع ہونا چاہئے ٹارزن کی کہانی میرے والد نے ہی شروع کی تھی جنگ میں سپرمین بھی بچوں کا اخبار جو جمعہ کو شائع ہوتا تھا اب بند ہوچکا ہے کیا کیا بتاؤں
والد محترم کا نام بتا دیں۔ باقی سرچنگ کا کام آسان ہو جائے گا :)
 
میں پریشان ہوں میرا چھوٹا بیٹا بیمار ہے کیا کروں اچھا خاصا اسکول گیا تھا سارا دن سردرد اور بخار میں رہا اب سو رہا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ دہری شہریت والے افراد کو ووٹ دینے کا حق ہونا چاہیئے۔ تاہم نمائندگی کی بات فضول ہے کیونکہ وہ جس ملک میں رہ رہے ہیں تو ظاہر ہے کہ ان کا زیادہ تر وقت وہیں گذرے گا۔ پاکستان میں جہاں سے وہ منتخب ہوئے، اس سے ان کا کتنا لین دین ہوگا؟ ظاہر ہے کہ جو اصحاب 10 ارب ڈالر سالانہ بھیجتے ہیں، وہ سال میں عام طور پر 10 یا 11 ماہ اسی ملک میں رہتے ہیں جہاں سے ڈالر بھجواتے ہیں نا
 
Top