دو گانے جن کی مجھے تلاش ہے

فاتح

لائبریرین
دو ایسے گانے ہیں جو بہت عرصہ پہلے کبھی سنے تھے لیکن بس صرف ایک ایک سطر ہی یاد ہے۔ اگر کسی کے پاس ہوں تو شیئر کیجئے گا

پہلی تو منی بیگم کی آواز میں ایک غزل ہے اور جو بول یاد ہیں وہ یہ ہیں:
یہ جاگنا شب کو دن کو سونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہ بیچ طوفاں
یہ میری کشتی کو لا ڈبونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

اور دوسرے گانے کی دو سطریں یاد ہیں:
کل جو پی تھی اجی یہ تو اس کا نشہ ہے
تہماری قسم آج پی ہی نہیں
میں نے پی ہی نہیں

گائیک نامعلوم شاید انوپ جلوٹا یا کوئی اور ہندوستانی گلوگار ہے۔

شکریہ
 
تیشہ

محفلین
اور دوسرے گانے کی دو سطریں یاد ہیں:
کل جو پی تھی اجی یہ تو اس کا نشہ ہے
تہماری قسم آج پی ہی نہیں
میں نے پی ہی نہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اتنے دن ہوئے یہ گانے آپکو تلاش میں ۔ ۔ ابھی تک کسی کو نہیں ملے کیا ۔؟ ( چھوٹے بھیا سے رجوع کریں )

اور دوسرے گانے کی دو سطریں یاد ہیں:
کل جو پی تھی اجی یہ تو اس کا نشہ ہے
تہماری قسم آج پی ہی نہیں
میں نے پی ہی نہیں

:laugh: اب تو اس کی پی ہوئی کو بھی کئی دن گزر گئے ہیں اب کیا کرنا اس گانے کو ۔ ۔ جب سنگر خود کہہ رہا ہے آج پی ہی نہیں ۔ ۔ میں نے پی ہی نہیں ،

تو اس کو سنکر کیا کرنا ۔ :confused:
 
فاتح

لائبریرین
اتنے دن ہوئے یہ گانے آپکو تلاش میں ۔ ۔ ابھی تک کسی کو نہیں ملے کیا ۔؟ ( چھوٹے بھیا سے رجوع کریں )
:laugh: اب تو اس کی پی ہوئی کو بھی کئی دن گزر گئے ہیں اب کیا کرنا اس گانے کو ۔ ۔ جب سنگر خود کہہ رہا ہے آج پی ہی نہیں ۔ ۔ میں نے پی ہی نہیں ،
تو اس کو سنکر کیا کرنا ۔ :confused:
تبھی تو تلاش ہے کہ کل والی کا خمار بھی ڈھل چکا ہے اور اب مل جائے تو دوبارہ تازہ ہو جائے گا نشہ۔:grin:
اور میں چونکہ نیا ہوں اس محفل پر تو مجھے علم نہیں کہ چھوٹے بھیا سے آپ کی مراد کون ہیں۔۔۔ اگر واقعی ان کے پاس یہ گانے مل جائیں تو کیا بات ہے!
میں نے اس پوسٹ کی پیروی یوں بھی نہ کی کہ جس شدّ و مد کے ساتھ آج کل محفل پر موسیقی کے خلاف مہم چل رہی تو مجھے ڈر تھا کہ ایک آدھ فتویٰ میرے خلاف بھی نہ لڑھکا دیا جائے;)
 
ابوشامل

محفلین
بھائی میں نے بھی مذاق ہی کیا ہے، آپ بھی دل پر مت لیں :) ویسے معذرت کہ اس سلسلے میں میں آپ کی کوئی مدد نہ کر سکا
 
فاتح تم نے بھی کیسے گانے چنے ہیں کل یہ دونوں میرے پاس آئے تھے کہہ رہے تھے کہ محترم محب علوی صاحب خدارا کچھ کیجیے اور ہماری زندگیوں کو آسان کیجیے۔ فاتح نے ہمارے وارنٹ جاری کر دیے اور لوگ ہماری تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مار رہے ہیں۔ کئی ہارڈ ڈسکس اور آن لائن سائٹس کی بیہمانہ تلاشی لی گئی ہے اور آف لائن تلاش کا سلسلہ بھی شد و مد سے جاری ہے۔
 
وارنٹ کیوں جاری نہ ہوتے؟
ان کی تقصیرات کی فہرست کس قدر طویل ہے یہ تو پوچھنے کی زحمت کی ہوتی حضور آپ نے۔ایک اچھے بھلے "نام نہاد" شریف شخص‌ کی زندگی اجیرن کر دی، راتوں کی نیندیں اڑا دیں، سوچ و بچار کے سمندر میں‌غوطہ زن ہونے پر مجبور کر دیا انہوں‌نے۔ وہ ذرائع جو ان کی تلاش میں‌ صرف ہوئے کسی بہتر شغل میں استعمال کئے جا سکتے تھے۔
طرہء امتیاز یہ کہ فہرست بالا کی طوالت روز افزوں ہوتی جاتی ہے، اب یہی دیکھئے کہ اراکینَ محفل کا کتنا قیمتی وقت، کتنی اضافی بینڈوِڈتھ اور کتنا ذخیرہء الفاظ ضائع کروا چکے ہیں‌یہ۔
اور دیدہ دلیری ملاحظہ ہو کہ اب آپ کے پاس بھی پہنچ گئے سفارش لے کر۔ اب ان کی گرفتاری امرِ لازم بن چکی ہے اور انہیں قرار واقعی سزا ملنا ضروری ہے۔
شاید آُپ نہیں جانتے کہ مجرم کو پناہ دینا اور اس کی پشت پناہی کرنا بذاتِ خود ایک جرم ہے جو آپ سے سر زد ہو چکا ہے۔ اگر آپ سزا سے بچنا چاہتے ہیں تو فوراً سے پیشتر ان کو حوالہء محفل کر دیجئے ورنہ نتائج کی تمام تر ذمہ داری آپ کے کاندھوں پر ہو گی۔
 
آصف جسکانی

محفلین
فاتح پتا نہین لنک دی جاتی ہے یا نہیں یہ گیت تو
کل جو پی تھی اجی یہ تو اس کا نشہ ہے​
تہماری قسم آج پی ہی نہیں​
میں نے پی ہی نہیں​
آصف علی نے گایا ہے جو میرے فیس بک کے پیج پر موجود ہے باقی دوسرا گیت
یہ جاگنا شب کو دن کو سونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
اپلوڈیڈ نہیں ہے کیوں کے میرے پاس گیت غزلوں کا مجمع زیادہ ہو گیا ہے اس وجہ سے کمپیوٹر سرچ کرتے کرتے تھک جاتا ہے -
 
آصف جسکانی

محفلین
السلام علیکم آپ کے لیئے منی بیگم کی غزل لنک میں پیش خدمت ہے ( غزل کے بول بھی )
کسی کے غم میں وقار کھونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا منی بیگم
کسی کے غم میں وقار کھونا ، کسی کے غم میں وقار کھونا
کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
کسی کے غم میں وقار کھونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
یہ اٹھ کے راتوں میں تیرا رونا ، یہ اٹھ کے راتوں میں تیرا رونا

زمانا چڑھتے شباب کا ہے ، مگر زمانا بہت برا ہے

یہ جاگنا شب کو دن میں سونا ،
یہ جاگنا شب کو دن میں سونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

جو دل میں آیا تو خوب کھیلا ، نظر سے اترا تو توڑ ڈالا

کسی کا دل بھی ہے کیا کھلونا
کسی کا دل بھی کیا کھلونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

بھنور میں کشتی کو چھوڑ دیتے تو آپ پر بات بھی نا آتی

یہ مجھکو ساحل پہ لا ڈبونا
یہ مجھکو ساحل پہ لا ڈبونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

کہا جو مینے ڈرو خدا سے اگر خدائی کا ڈر نہیں ہے

تو ہنس کے بولے کہ چپ رہو نا
تو ہنس کے بولے چپ رہو نا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

میں ان سے اقرار چاہتا تھا ، وہ مسکرا کر ادا سے بولے

خُدارا جلدی سے کُچھ کہو نا
خدارا جلدی سے کچھ کہو نا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

کسی کو شاداب کیا غرض ہے جو ساتھ دے درد عاشقی کا

سنا رہے ہو یہ کس کا رونا
سُنا رہے ہو یہ کس کا رونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

کسی کے غم میں وقار کھونا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح پتا نہین لنک دی جاتی ہے یا نہیں یہ گیت تو
کل جو پی تھی اجی یہ تو اس کا نشہ ہے
تہماری قسم آج پی ہی نہیں
میں نے پی ہی نہیں​
آصف علی نے گایا ہے جو میرے فیس بک کے پیج پر موجود ہے باقی دوسرا گیت
یہ جاگنا شب کو دن کو سونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
اپلوڈیڈ نہیں ہے کیوں کے میرے پاس گیت غزلوں کا مجمع زیادہ ہو گیا ہے اس وجہ سے کمپیوٹر سرچ کرتے کرتے تھک جاتا ہے -
بہت شکریہ۔ یہ والا گیت تو بعد میں مل گیا تھا اور ایک سے زائد گلوکاروں کی آوازوں میں مل گیا لیکن "یہ جاگنا شب کو دن کو سونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا" اب تک نہیں سکا۔ اگر اسے تلاش کرنے میں مدد کر سکیں تو شکر گزار ہوں گا۔
 
آصف جسکانی

محفلین
مینے ویب سرچ کی اس طرح کا کوئی گیت نہیں ملا البتہ گیت یہی ہی ہے جو منی بیگم نے گایا اس میں ہی یہ مصرہ موجود ہے
یہ جاگنا شب کو دن میں سونا ،​
یہ جاگنا شب کو دن میں سونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا​
یہ جاگنا شب کو دن میں سونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا​
کسی کے غم میں وقار کھونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
آپ اوپر والی پوسٹ کے بول دیکھیں اور غزل بھی سن کے دیکھیں اگر ٹائیم ملے تو جو آپ چاہتے ہیں وہ مجھے منی بیگم کی غزل میں ہی ملا ہے - پھر کوشش کرتے ہیں
( اسکرین شاتس پوسٹ کرنے ہوں تو ان کا طریقہ کیا ہوتا ہے کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا اس ویب سائیٹ کے خفیہ پہلہوں کا ) شکریہ​
 
فاتح

لائبریرین
السلام علیکم آپ کے لیئے منی بیگم کی غزل لنک میں پیش خدمت ہے ( غزل کے بول بھی )
کسی کے غم میں وقار کھونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا منی بیگم
کسی کے غم میں وقار کھونا ، کسی کے غم میں وقار کھونا
کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
کسی کے غم میں وقار کھونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
یہ اٹھ کے راتوں میں تیرا رونا ، یہ اٹھ کے راتوں میں تیرا رونا
کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
کسی کے غم میں وقار کھونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
زمانا چڑھتے شباب کا ہے ، مگر زمانا بہت برا ہے
زمانا چڑھتے شباب کا ہے ، مگر زمانا بہت برا ہے
یہ جاگنا شب کو دن میں سونا ،
یہ جاگنا شب کو دن میں سونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
یہ جاگنا شب کو دن میں سونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
کسی کے غم میں وقار کھونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
جو دل میں آیا تو خوب کھیلا ، نظر سے اترا تو توڑ ڈالا
جو دل میں آیا تو خوب کھیلا ، نظر سے اترا تو توڑ ڈالا
کسی کا دل بھی ہے کیا کھلونا
کسی کا دل بھی کیا کھلونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
کسی کا دل بھی کیا کھلونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
کسی کے غم میں وقار کھونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
بھنور میں کشتی کو چھوڑ دیتے تو آپ پر بات بھی نا آتی
بھنور میں کشتی کو چھوڑ دیتے تو آپ پر بات بھی نا آتی
یہ مجھکو ساحل پہ لا ڈبونا
یہ مجھکو ساحل پہ لا ڈبونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
یہ مجھکو ساحل پہ لا ڈبونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
کسی کے غم میں وقار کھونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
کہا جو مینے ڈرو خدا سے اگر خدائی کا ڈر نہیں ہے
کہا جو مینے ڈرو خدا سے اگر خدائی کا ڈر نہیں ہے
تو ہنس کے بولے کہ چپ رہو نا
تو ہنس کے بولے چپ رہو نا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
تو ہنس کے بولے چپ رہو نا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
کسی کے غم میں وقار کھونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
میں ان سے اقرار چاہتا تھا ، وہ مسکرا کر ادا سے بولے
میں ان سے اقرار چاہتا تھا ، وہ مسکرا کر ادا سے بولے
خُدارا جلدی سے کُچھ کہو نا
خدارا جلدی سے کچھ کہو نا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
خدارا جلدی سے کچھ کہو نا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
کسی کے غم میں وقار کھونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
کسی کو شاداب کیا غرض ہے جو ساتھ دے درد عاشقی کا
کسی کو شاداب کیا غرض ہے جو ساتھ دے درد عاشقی کا
سنا رہے ہو یہ کس کا رونا
سُنا رہے ہو یہ کس کا رونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
سُنا رہے ہو یہ کس کا رونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
کسی کے غم میں وقار کھونا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
کسی کے غم میں وقار کھونا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وااااااااااااااااااااااااہ کمال کر دیا آپ نے۔ بالکل یہی غزل تھی جو بچپن میں آڈیو کیسٹس کی شکل میں میرے پاس ہوا کرتی تھی لیکن بعد میں کہیں نہیں ملی۔ آپ نے کمال کر دیا۔ ڈاؤن لوڈ کر لی ہے ویڈیو اور اب اسے ایم پی تھری میں تبدیل کر رہا ہوں۔ لطف آ گیا۔ بہت شکریہ آصف جسکانی صاحب۔
لکھ تھورا ائیں مہربانیوں ادا۔ سدائیں خوش ہجو
 
فاتح

لائبریرین
اور آپ کی ٹائپ کی ہوئی اس غزل میں املا کی اغلاط درست کرنے کے بعد
کسی کے غم میں وقار کھونا، کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
یہ اٹھ کے راتوں میں تیرا رونا، کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

زمانہ چڑھتے شباب کا ہے مگر زمانہ بہت برا ہے
یہ جاگنا شب کو دن میں سونا، کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

جو دل میں آیا تو خوب کھیلا، نظر سے اترا تو توڑ ڈالا
کسی کا دل بھی ہے کیا کھلونا، کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

بھنور میں کشتی کو چھوڑ دیتے تو آپ پر بات بھی نہ آتی
یہ مجھ کو ساحل پہ لا ڈبونا، کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

کہا جو میں نے "ڈرو خدا سے اگر خدائی کا ڈر نہیں ہے"
تو ہنس کے بولے کہ "چپ رہو نا، کوئی سنے گا تو کیا کہے گا"

میں ان سے اقرار چاہتا تھا، وہ مسکرا کر ادا سے بولے
"خدارا جلدی سے کچھ کہو نا، کوئی سنے گا تو کیا کہے گا"

کسی کو شادابؔ کیا غرض ہے جو ساتھ دے دردِ عاشقی کا
سُنا رہے ہو یہ کس کا رونا؟ کوئی سنے گا تو کیا کہے گا​
 
آصف جسکانی

محفلین
وااااااااااااااااااااااااہ کمال کر دیا آپ نے۔ بالکل یہی غزل تھی جو بچپن میں آڈیو کیسٹس کی شکل میں میرے پاس ہوا کرتی تھی لیکن بعد میں کہیں نہیں ملی۔ آپ نے کمال کر دیا۔ ڈاؤن لوڈ کر لی ہے ویڈیو اور اب اسے ایم پی تھری میں تبدیل کر رہا ہوں۔ لطف آ گیا۔ بہت شکریہ آصف جسکانی صاحب۔
لکھ تھورا ائیں مہربانیوں ادا۔ سدائیں خوش ہجو
سر جی یہ غزل کہیں بھی موجود نہیں سوائے ایک ویب وائیٹ کے جو اب پاکستان میں نہیں چلتی یہ ای ایم آئی آڈیو ریل بنانے سے لی گئی ہے اور یہ میری ایڈیڈنگ ہے میں اس غزل پہ مھنت کرنا چاہتا تھا لیکن جب مینے دیکھا تو آپ کی سائیٹ پر 2007 سے 2016 تک یہ بات لکھی ہوئی ہے اور کسی نے آپ کو یہ دونوں گیت پیش نہیں کیئے - اس لیئے کل جلدی میں ہی ایسے ایک فوٹو پر وڈیو بنائی اور اب یہ یوٹیوب ویمو اور میرے فیس بک پیج پر موجود ہے - شکریہ
 
Top