دو مختصرنظمیں:"کونپل"..............."شور"

فلک شیر

محفلین

---------کونپل-------
شگوفوں کے موسم میں
پھوٹ رہی ہے پھر سے
خودکشی کی کونپل بھی
----------------

----------شور----------
آپ کے چہار طرف
جو شور ہے
بندہ پرور!
وہ میں نہیں......کوئی اور ہے
-----------------

فلک شیر
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
چیمہ صاحب نے اب کسی دن باقاعدہ غزلیں شروع کر دینی ہیں۔ اور کہنا ہے کہ ابھی ابھی عروض سیکھا ہے۔ حالانکہ ان کے گھر عروض کی کتابوں کا عروض دیکھنے لائق ہے۔۔۔ :p

عمدہ چیمہ صاحب۔۔۔ کونپل والی تو لاجواب ہے۔۔۔
 
فلک شیر

محفلین
خوب۔ قوافی موجود، بحر غائب۔ اگر عروض میں فٹ کر دو تو کیا کہنے، ایسا مشکل تو نہیں۔
طبعِ آزاد پہ قیدِ عروض بھاری ہے
محترمی و مکرمی اعجاز عبید صاحب! میں خود کو اس کام کے لیے موزوں نہیں پاتا شاید۔ اس کام کے لیے فطری صلاحیت مطلوب ہے سب سے پہلے ، وہ مجھے مفقود نظر آتی ہے۔ :)
ایسے ہی کچے پکے خیالات کبھی کبھار سامنے آ جاتے ہیں، سو انہیں لکھ لیتا ہوں۔ آپ نے فرمایا "ایسا مشکل تو نہیں" ۔۔۔۔سچ پوچھیے تو مجھے یہ معاملہ کافی مشکل نظر آتا ہے۔طبعا ً سہل پسند ہوں، شاید اسی وجہ سے :)
توجہ اور شفقت کے لیے تہ دل سے شکرگزار ہوں۔
 
فلک شیر

محفلین
چیمہ صاحب نے اب کسی دن باقاعدہ غزلیں شروع کر دینی ہیں۔ اور کہنا ہے کہ ابھی ابھی عروض سیکھا ہے۔ حالانکہ ان کے گھر عروض کی کتابوں کا عروض دیکھنے لائق ہے۔۔۔ :p

عمدہ چیمہ صاحب۔۔۔ کونپل والی تو لاجواب ہے۔۔۔
شکریہ نین :)
مجھے لگا آپ نے کہا ہے، کسی دن چیمہ صاحب نے غزلیں گانا شروع کر دینی ہیں اور کہنا ہے ابھی ابھی ہی شروع کی ہیں :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
شکریہ نین :)
مجھے لگا آپ نے کہا ہے، کسی دن چیمہ صاحب نے غزلیں گانا شروع کر دینی ہیں اور کہنا ہے ابھی ابھی ہی شروع کی ہیں :)
وہ آپ کا مسئلہ ہے۔ لیکن سرکار زبیر مرزا کے بقول غزل گانا صرف عورت کا کام ہے۔ مرد کبھی اچھا غزل گائیک نہیں ہوتا۔۔۔۔ شاید اس میں ان کے مرزا پنے کا قصور ہو۔۔۔ :p
 
فلک شیر

محفلین

فلک شیر

محفلین
یہ والا تو لقب ہی زحمت ہے ہمارے لیے۔۔۔ :p
ماہر ِجمالیات ہونا "ہدفِ جمالیان" ہونے سے ہزار درجہ بہتر ہے نین بھائی :)
نوٹ : یہ جمالی کی جمع الجمع نہیں ہے، بلکہ جمال والوں کے لیے ایک خود ساختہ ترکیب ہے :)
 
آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین
وہ آپ کا مسئلہ ہے۔ لیکن سرکار زبیر مرزا کے بقول غزل گانا صرف عورت کا کام ہے۔ مرد کبھی اچھا غزل گائیک نہیں ہوتا۔۔۔۔ شاید اس میں ان کے مرزا پنے کا قصور ہو۔۔۔ :p
آپ اپنے مطلب کی باتیں یاد رکھتے ہیں ورنہ ہمارے اُستاد رئیس خان اور اعجاز حُسین حضروی کی غزل گائیکی کے قصیدے نہ بھولتے :)
 
Top