ایاز صدیقی دوستوں سے پیار دشمن سے حذر کرتے رہے

مہ جبین

محفلین
دوستوں سے پیار دشمن سے حذر کرتے رہے
حسبِ توفیق امتیازِ خیر و شر کرتے رہے

دل کی دھڑکن بند ہوجانے پہ یہ عقدہ کھلا
دل کی ہر خواہش پہ ہم صرفِ نظر کرتے رہے

تیری محفل میں اڑا لائی ہوائے شوقِ دید
لاکھ ہم عذرِ شکستِ بال و پر کرتے رہے

طبعِ نازک پر گراں گزرے کہیں ایسا نہ ہو
قصہء غم مختصر سے مختصر کرتے رہے

جو ارادہ کرکے نکلے ان کو منزل مل گئی
ہم فقط گھر بیٹھ کر عزمِ سفر کرتے رہے

فاصلے ہی فاصلے تھےقربتیں ہی قربتیں
زیست اس نیرنگ میں بھی ہم بسر کرتے رہے

اُن کی پلکوں پر نمی ابھری تو ہم بے اختیار
اپنی آہِ پُر اثر کو بے اثر کرتے رہے

اللہ اللہ آپ کی بندہ نوازی ، عمر بھر
ہم خطا کرتے رہے تم درگزر کرتے رہے

آشیاں جلتا رہا چنتے رہے تنکے ایاز
زندگی بھر خاطرِ برق و شرر کرتے رہے

ایاز صدیقی
 

جنید اقبال

محفلین
اللہ اللہ آپ کی بندہ نوازی ، عمر بھر
ہم خطا کرتے رہے تم درگزر کرتے رہے

تیری محفل میں اڑا لائی ہوائے شوقِ دید
لاکھ ہم عذرِ شکستِ بال و پر کرتے رہے


جو ارادہ کرکے نکلے ان کو منزل مل گئی
ہم فقط گھر بیٹھ کر عزمِ سفر کرتے رہے

فاصلے ہی فاصلے تھےقربتیں ہی قربتیں
زیست اس نیرنگ میں بھی ہم بسر کرتے رہے

زبردست
 

سید زبیر

محفلین
آشیاں جلتا رہا چنتے رہے تنکے ایاز
زندگی بھر خاطرِ برق و شرر کرتے رہے
ماشا اللہ ۔ ۔ بہت خوبصورت کلام ۔ ۔واہ
 
Top