دودھو نہائی چانپیں

زیک

مسافر
اجزاء
1۔ دو بڑے چمچ مکھن
2۔ دو بڑے چمچ تیل
3۔ آدھا کلو چانپ
4۔ لہسن دو cloves کچھ مسلا ہوا
5۔ ساج کے 4 یا 5 پتے
6۔ نمک حسب ذائقہ
7۔ سفید مرچ حسب ذائقہ
8- تین چوتھائی کپ دودھ

ترکیب:
ایک بڑی کڑاہی میں مکھن اور تیل گرم کریں۔ جب مکھن کی جھاگ سی بننے لگے تو چانپیں، لہسن اور ساج ڈال دیں۔ درمیانی آنچ پر کوئی 6 منٹ پکائیں یہاں تک کہ چانپیں براؤن ہو جائیں۔ اپنے ذائقے کے حساب سے تھوڑی سی مرچ اور نمک ڈالیں۔ کڑاہی میں دودھ بھی ڈال دیں اور ہلا کر کڑاہی میں لگے ٹکڑوں کو نیچے لگنے سے بچا لیں۔ آنچ کو اس طرح کریں کہ آہستہ سے کھانا کھولنے لگے (simmer)۔ پکنے میں تقریباً 15 منٹ لگیں گے۔ اس دوران ایک دفعہ چانپوں کو الٹا دیں۔ اگر پکانے کے دوران دودھ ختم ہو جائے تو مزید تھوڑا سا دودھ ڈال دیں۔

جب چانپیں پک جائیں تو انہیں نکال لیں اور آنچ تیز کر کے sauce کو گاڑھا کر لیں یہاں تک کہ صرف کچھ چمچ رہ جائے۔ چانپوں کو واپس کڑاہی میں ڈالیں تا کہ sauce ان پر لگ جائے۔ لیں کھانا تیار ہے۔

یہ چانپیں بہت نرم اور مزے کی بنتی ہیں۔ میں عموماً ان کے ساتھ سلاد اور garlic bread بنا لیتا ہوں۔

یہ ترکیب کتاب Modern Italian Cooking سے لی گئی ہے۔ میں نے اس میں کچھ ردوبدل کیا ہے۔
 
ماوراء

محفلین
ہمم زکریا۔۔۔بہت اچھی ترکیب ہے۔میں ضرور بناؤں گی۔ میں نے پرنٹ کر لی ہے۔واقعی بہت اچھی ہے۔

ویسے یہ ساج کیا ہوتا ہے۔۔اور اس کے بارے میں اب تک مجھے کیوں نہیں پتہ۔۔؟؟ :?
 
ماوراء

محفلین
چلیں ، کوئی بات نہیں ۔ میں پتہ چلا لوں گی۔
اگر آپ ایک اور کام کر دیں تو آپ کا احسان ہو گا۔۔مجھے
garlic bread بنانے کا طریقہ تو بتا دیں۔ :p
 
زیک

مسافر
ماوراء نے کہا:
چلیں ، کوئی بات نہیں ۔ میں پتہ چلا لوں گی۔
اگر آپ ایک اور کام کر دیں تو آپ کا احسان ہو گا۔۔مجھے
garlic bread بنانے کا طریقہ تو بتا دیں۔ :p

Sage ادھر امریکہ میں تو عام ملتی ہے آپ کے ہاں کا پتہ نہیں۔

Garlic bread کا طریقہ شام کو لکھوں گا۔ اس وقت بھوک لگی ہے لنچ کر لوں۔
 
F@rzana

محفلین
کھانا پکانا

یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ آپ لوگ بھی کھانا بنا لیتے ہیں اور ترکیبیں شیئر بھی کرتے ہیں، خواتین ان معاملوں میں کیوں بخیلی کرتی ہیں اس کا جواب میں نہیں جانتی، بوچھی سے مدد بھی نہیں مل سکتی انہوں نے تو بتادیا ہے وہ ان جھنجھٹوں میں نہیں پڑتیں بلکہ کھانے جائیں تو ساتھ بھی لے آتی ہیں، اب ماورہ بہن کا پتہ نہیں، البتہ ذکریا کے لکھے ہوئے ساج کو یہاں پر یو کے میں سیج کہتے ہیں، سیج اینڈ اونین کی فلنگ جس طرح بنی بنائی ملتی ہے وہ، سپر مارکیٹ میں تازہ اور خشک دونوں طرح کی دستیاب ہے، کیا اگلی بار سب لوگ باری باری اپنی پسندیدہ ڈش، اس کی خوئی خاص وجہ اور ترکیب اگر ہوسکے تو ضرور بتائیں۔ :lol:
 
ماوراء

محفلین
زکریا نے کہا:
ماوراء نے کہا:
چلیں ، کوئی بات نہیں ۔ میں پتہ چلا لوں گی۔
اگر آپ ایک اور کام کر دیں تو آپ کا احسان ہو گا۔۔مجھے
garlic bread بنانے کا طریقہ تو بتا دیں۔ :p

Sage ادھر امریکہ میں تو عام ملتی ہے آپ کے ہاں کا پتہ نہیں۔

Garlic bread کا طریقہ شام کو لکھوں گا۔ اس وقت بھوک لگی ہے لنچ کر لوں۔

ہممم۔۔۔اب کوئی مجھے بتائے کہ نارویجن میں کیا کہتے ہیں ، مجھے تب ہی کچھ پتہ چلے گا۔ :( لیکن میں ایک چیز کے پیچھے پڑ جاؤں نہ تو بس پھر جب تک اس تک پہنچ نہ نہ جاؤں مجھے چین نہیں آتا۔اب مجھے سمجھ نہیں آ رہی۔مجھے پتہ کیوں نہیں ہے۔سیج یا ساج کا۔۔ :? :shock:
 
ماوراء

محفلین
او ۔۔زکریا میں آپ کو مان گئی ہوں۔ :zabardast1: اب ممھے پتہ چل گیا ہے۔ کل میں نے ڈکشنری میں دیکھا تھا لیکن مجھے نہیں ملا تھا۔salvie۔جڑی بوٹی کا ترجمہ ہے اور vismann,klok کا مطلب اور ہے۔

خیر بہت بہت شکریہ۔!
:)
 
سیما علی

لائبریرین
جب چانپیں پک جائیں تو انہیں نکال لیں اور آنچ تیز کر کے sauce کو گاڑھا کر لیں یہاں تک کہ صرف کچھ چمچ رہ جائے۔ چانپوں کو واپس کڑاہی میں ڈالیں تا کہ sauce ان پر لگ جائے۔ لیں کھانا تیار ہے۔
واہ بہت بہترین زیک ۔۔۔۔
 
Top