دنیا کا پہلا اے ٹی ایم کب اور کہاں لگایا گیا؟

محمدافضال

محفلین
ہم میں سے بہت سے لوگوں کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانا یقیناً بہت ہی اچھا عمل لگتا ہو گا ، لیکن ہم میں سے بہت ہی کم لوگ ایسے ہوں گے جو یہ جانتے ہوں گے کہ دنیا کی پہلی اے ٹی ایم کب اور کہاں لگائی گئی۔جان شیفرڈ بیرن نامی برطانوی شخص نے سب سے پہلے لندن میں اے ٹی ایم لگائی تھی۔ جان شیفرڈ کا کہنا تھا کہ میرے دماغ میں یہ خیال آیا کہ میرے پاس اپنی ایک مشین ہونی چائیے جس کو استعمال کر کے میں کسی بھی ٹائم نکال سکوں۔جان شیفرڈ بیرن جن کا تعلق لندن سے تھا ان کے ذہن میں اے ٹی ایم لگانے کا خیال نہاتے ہوئے آیا تھا اور اس کے بعد جان نے اس مشین کو بنانے کے لئے دن رات محنت کی۔ اس نے مشہور برطانوی بینک بار کلیز کو جب یہ آئیڈیا پیش کیا تو اسے فوری طور پر منظور بھی کر لیا گیا اور آخر کار جون 1967ئکو شمالی لندن کے علاقے اینفیلڈ میں اے ٹی ایم لگا دی گئی۔تاہم اس وقت PIN کا خیال نہ ہونے کی وجہ سے رقم نکلوانے کے لئے چیکوں پر کاربن پرنٹنگ کی بنیاد پر پیسے نکالے جاتے تھے۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
معلوماتی پوسٹ ہے لیکن جہاں سے آپ نے مواد کاپی کیا ہے اس کا حوالہ ضرور لگانا چاہیے تھا۔
ہم میں سے بہت سے لوگوں کو اے ٹی ایم مشینیوں سے پیسے نکلوانا یقیناً بہت ہی اچھا عمل لگتا ہو گا ، لیکن ہم میں سے بہت ہی کم لوگ ایسے ہوں گے جو یہ جانتے ہوں گے کہ دنیا کی پہلی اے ٹی ایم مشین کب اور کہاں لگائی گئی۔جان شیفرڈ بیرن نامی برطانوی شخص نے سب سے پہلے لندن میں اے ٹی ایم مشین لگائی تھی۔ جان شیفرڈ کا کہنا تھا کہ میرے دماغ میں یہ خیال آیا کہ میرے پاس اپنی ایک مشین ہونی چائیے جس کو استعمال کر کے میں کسی بھی ٹائم نکال سکوں۔جان شیفرڈ بیرن جن کا تعلق لندن سے تھا ان کے ذہن میں اے ٹی ایم مشین لگانے کا خیال نہاتے ہوئے آیا تھا اور اس کے بعد جان نے اس مشین کو بنانے کے لئے دن رات محنت کی۔ اس نے مشہور برطانوی بینک بار کلیز کو جب یہ آئیڈیا پیش کیا تو اسے فوری طور پر منظور بھی کر لیا گیا اور آخر کار جون 1967ئکو شمالی لندن کے علاقے اینفیلڈ میں اے ٹی ایم مشین لگا دی گئی۔تاہم اس وقت PIN کا خیال نہ ہونے کی وجہ سے رقم نکلوانے کے لئے چیکوں پر کاربن پرنٹنگ کی بنیاد پر پیسے نکالے جاتے تھے۔
جس نے یہ خبر لکھی ہے اسے یقیناً یہ بھی نہیں معلوم کہ "اے ٹی ایم" کے لفظ میں مشین کا لفظ شامل ہے۔ اے ٹی ایم: آٹومیٹڈ ٹیلر مشین
 

محمدافضال

محفلین
معلوماتی پوسٹ ہے لیکن جہاں سے آپ نے مواد کاپی کیا ہے اس کا حوالہ ضرور لگانا چاہیے تھا۔

جس نے یہ خبر لکھی ہے اسے یقیناً یہ بھی نہیں معلوم کہ "اے ٹی ایم" کے لفظ میں مشین کا لفظ شامل ہے۔ اے ٹی ایم: آٹومیٹڈ ٹیلر مشین
نہیں جناب ایسا تو بالکل بھی نہیں البتہ اگر آپ املاء کی درستگی کا کہتے زیادہ بہتر آرگو مینٹ ہ۔۔۔۔۔وتا۔۔۔۔۔۔
 

محمدافضال

محفلین
معلوماتی پوسٹ ہے لیکن جہاں سے آپ نے مواد کاپی کیا ہے اس کا حوالہ ضرور لگانا چاہیے تھا۔

جس نے یہ خبر لکھی ہے اسے یقیناً یہ بھی نہیں معلوم کہ "اے ٹی ایم" کے لفظ میں مشین کا لفظ شامل ہے۔ اے ٹی ایم: آٹومیٹڈ ٹیلر مشین
میں نے درستگی کر دی ہے باقی اگر مواد کی بات ہے تو کی پیڈیا پے ساری معلومات ہیں
 

محمدافضال

محفلین
معلوماتی۔
لیکن ہمیں تو یہ پتا ہے کہ دنیا کا پہلا اے ٹی ایم 'ابا جان' ہی ہوتے ہیں
ہاہاہاہا یہ بات درست فرما ئی آپ نے۔۔۔ اس اے ٹی ایم میں پن کوڈ کی جگہ پیاری سی باتوں اور احساسات کا تڑکا لگانا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ اور ابا جان مان جاتے ہیں
 
Top