دنیا کا سب سے بڑا فراڈ: انسان کا چاند پر اُترنا!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

arifkarim

معطل
اس ویڈیو میں ایک ایسی ناقابل تردید حقیقت موجود ہے جیسا کہ امریکن جھنڈے کا لہرانا۔

اسکے 5 پارٹس ہیں۔ جنپر کلک کرکے مزید جھوٹ دیکھے جا سکتے ہیں۔ سب سے حیرت انگیز فراڈ تصاویر میں "سائے" کے مختلف زاویے تھے:eek:
چاند پر سوائے سورج کے اور کوئی ذریعہ روشنی نہیں ہے۔ لیکن Apollo مشن کی بہت سی تصاویر میں multiple زاویوں میں سائے نظر آرہے ہیں، بلکل ویسے ہی جیسا کہ فوٹو اسٹوڈیو میں ہوتا ہے!
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم!
یہ کریڈٹ بھی ہالی وڈ کو دینا پڑے گا۔
اس دفعہ وہ سائے اور پرچم لہرانے کا خیال رکھیں گے۔
گاڑی کے چلنے سے جو ذرات اڑتے ہیں اس پہ شائد کچھ وقت لگ جائے لیکن یہ بھی مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم!
یہ کریڈٹ بھی ہالی وڈ کو دینا پڑے گا۔
اس دفعہ وہ سائے اور پرچم لہرانے کا خیال رکھیں گے۔
گاڑی کے چلنے سے جو ذرات اڑتے ہیں اس پہ شائد کچھ وقت لگ جائے لیکن یہ بھی مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔

ہاہاہا۔ انہوں نے بہت سی فیزیکل غلطیاں بھی کی ہیں۔ جیسے چاند پر چھلانگے مارتے خلابازوں کے فوٹیج کو جب 2X اسپیڈ پر پلے کیا گیا تو وہ بالکل ایسے چلتے نظر آئے جیسے ہم زمین پر چلتے ہیں۔ حالانکہ اگر 1/6 کشش والے چاند پر حقیقی چھلانگ لگائی جاتی تو خلا باز ایک دو فٹ نہیں بلکہ کئی کئی فٹ اُڑتے! :grin:
اسی لئے شاید دانا کہتے ہیں کہ علم حقیقت کی کنجی ہے! ہم اور ہمارے اساتذہ بیوقوف تھے جو امریکی پراپیگنڈا کے زیر اثر آگئے!
 

گرائیں

محفلین
کاش میں فواد ہوتا۔

میں آپ سب کی کلاس لیتا سازشی تھیوری پر یقین رکھنے میں۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے پاس ثبوت ہیں کہ انسان چاند پر اترا ہے، آپ کیوں لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے لئے ایسی فضول باتوں پر یقین کرتے ہیں؟
 

arifkarim

معطل
کاش میں فواد ہوتا۔

میں آپ سب کی کلاس لیتا سازشی تھیوری پر یقین رکھنے میں۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے پاس ثبوت ہیں کہ انسان چاند پر اترا ہے، آپ کیوں لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے لئے ایسی فضول باتوں پر یقین کرتے ہیں؟

:biggrin: :grin: :applause:
میرے پاس ان سازشی کہانیوں کا انبار لگا ہوا ہے۔ ویسے انکو پبلک تک لانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔ کیونکہ ہم بچپن سے ہی ایک ایسے تعلیمی ماحول سے گزرے ہیں جہاں صرف "مین اسٹریم سائنس و میڈیا" کے علاوہ کسی اور سورس آف انفارمیشن پر یقین نہیں کیا جاتا ۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری تمام کی تمام نسلیں غلامی میں پیدا ہو کر مر رہی ہیں! :(
 

وجی

لائبریرین
عارف کریم صاحب آپ کی اور دوسرے لوگوں کی طرح میں بھی یہی سمجھتا ہوں کہ انسان چاند پر کبھی نہیں اترا کیونکہ کئی ایسے سوال پیدا ہوتے ہیں جن کے بنا پر ہم یہ سمجھ رہے ہیں یا اپنا ایک سوچ بنا چکے ہیں
لیکن جس طرح فواد صاحب جو نو گیارہ کو ڈرامہ نہیں سمجھتے اسی طرح کئی لوگ چاند پر انسان کے قدم کے ڈرامے کو ڈرامہ نہیں سمجھتے
اس بارے میں کافی بحث ایک اور فورم پر ہوچکی ہے جہاں ایک70 سالہ امریکی مسلمان نے اس کو فراڈ قرار نہیں دیا
بقول انکے اگر یہ فراڈ ہوتا تو کیا روس اس وقت اس پر سوال نہ اٹھاتا جو آج اٹھ رہے ہیں ؟؟
کیا روس ریڈیو سگنل کے ذریعے مقام کا پتا نہیں لگا سکتا تھا اگر وہ ریڈیو سگنل بھی فراڈ تھے ؟؟
وہ دھاگہ جہاں اس پر بحث ہو چکی ہے

سوال آپ کے پاس بھی ہیں
اور سوال انکے پاس بھی ہیں
لیکن آپ آزاد ہیں جو چاہے سوچیں
 

مغزل

محفلین
وجی کل میں نے آپ کے گھر فون کیا تھا، شاید والد صاحب رہے اس طرف ، معلوم ہوا کہ آپ ابو ظہبی چلے گئے ہیں ۔،
ابھی آپ کے مراسلے تلاش کررہا تھا تومعلوم ہوا کہ مقام میں ابو ظہبی شامل ہوگیا ہے۔ یہ کب کی بات ہے ،؟
کچھ خبر تو دی ہوتی صاحب، بہر کیف سدا خوش رہیں۔
 

arifkarim

معطل
بقول انکے اگر یہ فراڈ ہوتا تو کیا روس اس وقت اس پر سوال نہ اٹھاتا جو آج اٹھ رہے ہیں ؟؟
کیا روس ریڈیو سگنل کے ذریعے مقام کا پتا نہیں لگا سکتا تھا اگر وہ ریڈیو سگنل بھی فراڈ تھے ؟؟

سوویت یونین بہت سے موقعوں پر خاموشی اختیار کر گیا تھا، جسکا ثبوت انکی خفیہ ڈیپارٹمنٹ KGB کی فائلز سے بہت بعد میں معلوم ہوا۔ KGB نے جہاں اُڑن طشتریوں اور خلائی مخلوق سے متعلق معلومات کو راز میں رکھا۔ وہیں امریکی فراڈز کو بھی کسی خاص منطق کے تحت منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ مختلف ڈاکومنٹریز کے مطابق روسی سائنسدان یہ بات جان چکے تھے کہ زمین کی فضا سے بہت باہر نکل کر چاند تک جانا کسی انسان (جاندار) کیلئے ممکن نہیں ہے۔ کیونکہ اُسوقت تک خلائی تابکاری سے نبٹنے کیلئے مؤثر ٹیکنالوجی موجود نہیں تھی۔
اِسوقت تک سب سے کار آمد تھیوری یہی پیش کی جا سکتی ہے کہ نیل آرم اسٹرانگ اور انکے دو ساتھی خلاباز راکٹ میں اُڑے ضرور تھے لیکن چاند پر قدم رکھنے کی بجائے زمین کی فضا کے گرد چکر لگاتے رہے۔ اس دوران میں جو فوٹیج انہوں نے زمین تک بھیجی، وہ مکمل انسٹرکٹڈ اور مینوپولیٹڈ تھی۔ اسکا اثبوت اسی ڈاکومنٹری میں موجود ہے۔ پھر چاند پر اُترنے والی ویڈیو انتہائی خراب اور بے رنگ تھی۔ حیرت انگیز طور پر اسوقت امریکہ میں کلرڈ ٹیلی وژن اور کیمرے عام تھے، لیکن ناسا کے پاس یہ موجود نہیں تھے :grin: یہ ویڈیو یقیناً پری ریکارڈڈ تھی اور کچھ ممالک میں لائو کاسٹ کچھ گھنٹے پہلے ہی ٹیلاکاسٹ کر دی گئی تھی :noxxx:
اسکے بعد کے آپولو مشنز میں بھی اسی قسم کے شبہات پائے جاتے ہیں۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو امریکی دجل سے محفوظ رکھے!
 

وجی

لائبریرین
بھائی میں نے کہا نا کہ میں بھی یہی سمجھتا ہوں کہ انسان کبھی چاند پر قدم نہیں رکھ سکا اور یہ ایک فراڈ ہے
مگر کچھ لوگ نہیں مانتے انکا کیا کیا جائے
 

خورشیدآزاد

محفلین
کوئی اس بات پر یقین کرتا ہے یا نہیں کہ امریکی چاند تک پہنچ گئے ہیں، اس سے امریکیوں کو کوئی درد سر نہیں، وہ اپنا کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، محمدص کے افکار کہ علم حاصل کرنے کے لیے چین تک جاؤ پر عمل کرتے رہیں گے۔

اور ہم لوگوں حسب معمول لکیر کے فقیر بن کر فضول مباحث میں پڑیں رہیں گے۔ جب بارویں سنچری میں انگریز نئے نئے قسم کےایجادات کررہے تھے جس میں ہتھیار بھی شامل تھے، تو اس وقت بھی ہم اسی بحث میں لگے تھے کہ سائنس اور انگریزی سیکھنا جائز یا حرام ۔ انگریز نے جب آدھی دنیا سے اسلام کا بوریا بستر لپیٹا تب ہمیں احساس ہوا کہ علم کے معاملے میں تو ہم خواب خرگوش میں ہیں لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

خرم

محفلین
عارف یہ جن دلائل کی آپ نے بات کی ہے یہ سب پرائمری کی سطح کے بچوں کے دلائل ہیں۔ ذرا گہرائی میں جاکر باتوں کو پرکھیں تو اعتراضات خود ہی حل ہو جائیں گے۔ آپ کو علم ہے کہ چاند پر ہوا نہیں ہے اور اس کی کشش ثقل بھی زمین سے انتہائی کم ہے۔ ان دو باتوں میں ہی آپ کے اعتراضات کے جواب چھپے ہیں۔ مزید کرید کے لئے چاند کی مٹی کی ہیئت اور زمین کی مٹی سے اس کے فرق پر غور کیجئے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top