دنیا جسے کہتے ہیں جادو کا کھلونا ہے !

دنیا جسے کہتے ہیں جادو کا کھلونا ہے
مل جائے تو مٹی ہے کھو جائے تو سونا ہے

اچھا سا کوئ موسم، تنہا سا کوئ عا لم
ہر وقت کا رونا تو بیکار کا رونا ہے

برسات کا بادل تو دیوانہ ہے کیا جانے
کس راہ کو جانا ہے کس چھت کو بھگونا ہے

غم ہو کہ خوشی دونوں کچھ دیر کی ساتھی ہیں
پھر رستہ ہی رستہ ہے، ہنسنا ہے نہ رونا ہے
 
Top