دل کا سکون۔۔۔۔۔۔۔

ام اریبہ نے 'گپ شپ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 24, 2014

  1. ام اریبہ

    ام اریبہ محفلین

    مراسلے:
    981
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ایسا لگتا جیسے ساری دنیا غائب ہوگئی ہو اور بس دھند اور اس کا وجود باقی بچا ہو..اور وہ بھاگے جا رہی ہے دنیا ایک صحراکی مانند لگ رہی تھی ۔۔وہ شاید بھا گ بھاگ کر تھک گئی تھی ۔۔اسے تو یہ بھی معلوم نہ تھا کہ وہ کیوں بھاگ رہی ہے۔۔اس کا دل چاہتا کوئی ٹھنڈی میٹھی چھاوں والا گاوں ہو جہاں وہ کچھ دیر رک جائے۔۔۔کچھ دیر سکون لے لے ۔۔مگر کہاں؟۔۔۔یہی تلاش تو اسے صدیوں سے بھگائے پھر رہی تھی ۔۔۔یوں لگتا وہ اکیلی رہ گئی ہے ۔اس کے اندر ایک آگ تھی جسے وہ بجھانا چاہتی تھی ۔۔۔مگر کیسے ؟؟؟سکون کہاں ملے گا ؟ٹھنڈا اور میٹھا گاوں کہاں ہے ؟نظر ہی نہیں آرہا تھا ۔۔۔وہ لوگ جو زندگی اساس معلوم ہوتے تھے نہ جانے کہاں گم ہو گئے تھے ۔۔۔اس کا دل چاہا وہ چیخ چیخ کر سب کو پکارے مگر ۔۔آواز ۔۔۔گلے میں ہی کہیں پھنس گئی تھی ۔۔۔
    اداس جذبوں کی کوٹھری میں
    اندھیرا بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔۔۔۔۔۔
    ۔وہ بےدم سی ہو کرگر سی گئی آنسو بےاختیار آنکھوں سے رواں تھے ۔۔۔اس کے منہ سے بےساختہ پکار نکلی ۔۔۔یا اللہ ۔۔۔میں کیا کروں؟۔۔۔اسے یوں لگا اس پکار سے اک لمحہ سکوں تھا جو گذر چکا تھا مگر دل میں ٹھنڈ سی پڑی تھی ۔۔وہ جس کی صدیوں سے تلاش میں تھی
    رات کے حسن پہ پھیلا ہو یادوں کا غبار
    رقص کرتی ہوئی تنہائی کے پیاسے سائے
    میں اکیلی ہوں ۔۔۔
    مگر پھر بھی اکیلی تو نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
    اسے لگا وہ تنہا نہیں ہے ۔۔کوئی ہے جو اس کا ہے ۔۔بس صرف اس کی پکار کا منتظر تھا ۔۔اس کے پکارنے کی ہی دیر تھی ۔۔کہ اس کا پیار جوش میں آچکا تھا ۔۔سکون تھا کہ رگ و پے میں اتر رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔الا بذكر الله تطمئن القلوب۔۔۔تلاش ختم ہو گئی تھی ۔۔وہ بے تحاشہ رو رہی تھی کتنی نادان تھی ۔۔دل کے سکون کو دنیا میں تلاش کر رہی تھی ۔۔اور سکون ملا تو کہا ں؟۔۔۔۔۔بس ایک پکار سے ۔۔۔۔۔۔۔اس کا دل چاہا ۔۔وہ سب کو بتائے ۔۔اور چیخ چیخ کر بتائے کہ ۔۔۔نادانوں کہیں تم سب بھی میری طرح ۔۔۔زندگی کے سارے تلاش میں ہی ختم نہ کر لینا ۔۔۔سکوں کا تو بس ایک ہی راستہ ہے ۔۔۔اس کے ہو جاو ۔۔وہ سب کچھ سمیت تمھارا ہو جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ام اریبہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,255
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    خوب است۔ سلامت رہیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. عبقری ریڈر

    عبقری ریڈر محفلین

    مراسلے:
    72
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Lurking
    جزاک اللہ خیر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. ام اریبہ

    ام اریبہ محفلین

    مراسلے:
    981
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    شکریہ
     
  5. ام اریبہ

    ام اریبہ محفلین

    مراسلے:
    981
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. ساقی۔

    ساقی۔ محفلین

    مراسلے:
    3,304
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    سچ کہا آپ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔ انسان اپنے آپ کو تلاش لے اپنے رب کو پہچان لے تو سب کچھ پا لیتا ہے۔
     
    • متفق متفق × 2
  7. ام اریبہ

    ام اریبہ محفلین

    مراسلے:
    981
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    جی ضرور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
     
  8. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    جزاک اللہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. ام اریبہ

    ام اریبہ محفلین

    مراسلے:
    981
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    شکریہ
     
  10. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,649
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    گریٹ امی :)
    زبردست۔۔۔ میں نے آپکو اتنا پہلے کہا تھا کہ لکھا کریں :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    سچی تحریر کب کسی داد کی محتاج ہوتی ہے ۔
    یہ آنکھ سے گزر دل میں اتر انسان کو عمل پر راغب کر دیتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بہت دعائیں سدا خوش رہیں ہنسیں مسکرائیں محترم بہنا ۔۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. ام اریبہ

    ام اریبہ محفلین

    مراسلے:
    981
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت شکریہ
     
  13. ام اریبہ

    ام اریبہ محفلین

    مراسلے:
    981
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    :battingeyelashes:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. ساقی۔

    ساقی۔ محفلین

    مراسلے:
    3,304
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    گھر کی مرغی دال برابر:ROFLMAO:
     
  15. ام اریبہ

    ام اریبہ محفلین

    مراسلے:
    981
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    میں مرغی ہوں ۔۔۔۔۔؟:confused:
     
  16. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,894
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت خوب تحریر ہے۔ ماشاءاللہ۔

    خوش رہیے۔
     
  17. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,894
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    اس تحریر کو پڑھ کر اقبال کا یہ شعر یاد آگیا:

    وہ جنہیں کہیں نہ اماں ملی، جو اماں ملی تو کہاں ملی
    مرے جُرمِ خانہ خراب کو، ترے عفوِ بندہ نواز میں
     
  18. ساقی۔

    ساقی۔ محفلین

    مراسلے:
    3,304
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    آپ تو ہماری ماں ہیں ۔۔۔۔ ہم تو بہن کو کہہ رہے تھے
     
  19. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,649
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    ایسے نہیں ہے

    نہ کہیں جہاں میں اماں ملی جو اماں ملی تو کہاں ملی
    میرے جرم خانہ خراب کو ترے عفوِ بندہ نواز میں

    (ویسے اس کو امّاں پڑھیں بڑا مزہ آئے گا:p)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,649
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    اگر میں آپ کی بہن ہوں، اور میں مرغی ہوئی تو آپ؟؟ :p
    چٹا ککڑ بنیرے تےےے :p
     

اس صفحے کی تشہیر