مصحفی دل نہ دیجے، اس کو اپنا، جس سے یاری کیجیے ۔ مصحفی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 11, 2012

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,829
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    دل نہ دیجے، اس کو اپنا، جس سے یاری کیجیے
    آپ اتنی تو بھلا، خاطر ہماری کیجیے

    تم کو کیا چاکِ گریباں سے کسی کے کام ہے
    جائیے لڑکوں میں واں، دامن سواری کیجیے

    جی میں آتا ہے، کہ اک دن مار مریے آپ کو
    کب تلک گلیوں میں یوں، فریاد و زاری کیجیے

    مارے تلوارں کے، اتّو کر دیا سینہ مرا
    چاہیے تو، اور بھی کچھ، دستکاری کیجیے

    ہجر کی شب، ہم کو یوں، کہتی ہے ہنگامِ اخیر
    ہو چکی اختر شماری، دم شماری کیجیے

    کیا کریں ہم، صبر پر اپنا نہیں کچھ اختیار
    ورنہ یوں مجبور ہوتے، اختیاری کیجیے

    بگڑے ہے اپنی ہی بات، اس کا تو کچھ جاتا نہیں
    تنگ آ کر مصحفی، گر بے قراری کیجیے

    (غلام ہمدانی مصحفی)
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    سر ! بہت خوب
    ہجر کی شب، ہم کو یوں، کہتی ہے ہنگامِ اخیر
    ہو چکی اختر شماری، دم شماری کیجیے
    واہ ۔ ۔ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,829
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت نوازش و مہربانی زبیر صاحب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. فاطمہ شیخ

    فاطمہ شیخ محفلین

    مراسلے:
    143
    بہت خوب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    18,434
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت اعلی،زبردست
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر