فیض دل میں اب یوں ترے بھولے ہوئے غم آتے ہیں - فیض احمد فیض

فرخ منظور

لائبریرین
دل میں اب یوں ترے بھولے ہوئے غم آتے ہیں
جیسے بچھڑے ہوئے کعبے میں صنم آتے ہیں

ایک اک کرکے ہوئے جاتے ہیں تارے روشن
میری منزل کی طرف تیرے قدم آتے ہیں

رقصِ مے تیز کرو ، ساز کی لے تیز کرو
سوئے مے خانہ سفیرانِ حرم آتے ہیں

کچھ ہمیں کو نہیں احسان اُٹھانے کا دماغ
وہ تو جب آتے ہیں ، مائل بہ کرم آتے ہیں

اور کچھ دیر نہ گزرے شبِ فرقت سے کہو
دل بھی کم دُکھتا ہے، وہ یاد بھی کم آتے ہیں
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ فاتح، شعیب، وارث صاحبان اور فرحت صاحبہ - جناب وارث صاحب آپ کے لیے میں نسخے سے کچھ نہ کچھ تجویز کرتا رہوں گا- ;)
 
محمد وارث

لائبریرین
جناب وارث صاحب آپ کے لیے میں نسخے سے کچھ نہ کچھ تجویز کرتا رہوں گا- ;)

ذرہ نوازی آپ کی صاحب جو آپ نے اس بیمار کو بھی علاج کے قابل سمجھا، میں وقتاً فوقتاً اس نسخے سے مستفید ہوتا رہتا ہوں لیکن کیا کروں کہ خود کردہ را علاجے نیست :)
 
مون

محفلین
اور کچھ دیر نہ گزرے شبِ فرقت سے کہو
دل بھی کم دُکھتا ہے، وہ یاد بھی کم آتے ہیں

بہت خوب سخنور کیا اچھی غزل شئیر کی آپنے۔ شکریہ:)
 
فرخ منظور

لائبریرین
جی ہاں مجھے معلوم ہے کہ آپ نسخے سے مستفید ہوتے رہتے ہیں‌- لیکن ہم دیتے ہیں بادہ ظرفِ قدح خوار دیکھ کر :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
وارث صاحب یہ تصویر جو آپ نے سجا رکھی ہے نہ ان کرسیوں پر کوئی بیٹھا نہ ہمیں اپنے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی - ہمیں کریں کوئی صورت انہیں بلانے کی - ;)
 
محمد وارث

لائبریرین
حضور آپ نے جو نامہ بر کبوتر اڑائے تھے وہ ابھی تک تو پہنچے نہیں سو کرسیاں بھی خالی ہیں ;) اور تقریب کچھ تو بہر ملاقات چاہیئے۔
 
فاتح

لائبریرین
وارث صاحب! میرے خیال میں تو آپ نے خالی کرسیاں دکھا کر یہ اشارا دے رکھا ہے کہ
اپنے بے خواب کواڑوں‌ کو مقفل کر لو
اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گا;)
 
محمد وارث

لائبریرین
بچے تو کچھ ، ہماری طرف بھی انڈیل دیجیئے گا کہ ؂ مدتیں ہوگئیں لب کو تر کیئے ہوئے ۔ ;)

حضور بچانے کو تو یہ خاکسار گناہِ کبیرہ سمجھتا ہے ;)

اور آپ کا نام لیکر اس گدائے میخانہ کی ایک صدا حاضر ہے۔ :)

اسطرح پینے کو مے کب ملتی ہے
ناب ہو، تُو ساتھ ہو، برسات ہو
 
ظفری

لائبریرین
وارث صاحب! میرے خیال میں تو آپ نے خالی کرسیاں دکھا کر یہ اشارا دے رکھا ہے کہ
اپنے بے خواب کواڑوں‌ کو مقفل کر لو
اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گا;)
فاتح ۔۔۔۔ وارث بھائی نے دراصل پوری تصویر وا نہیں کی ہے ۔ اگر تصویر کا حدود و رقبہ تھوڑا سا بڑھ جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ دو کرسیاں کون خالی کرکے ساحل سمندر کی لہروں سے کھیلنے گیا ہوا ہے ۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
حضور بچانے کو تو یہ خاکسار گناہِ کبیرہ سمجھتا ہے ;)

اور آپ کا نام لیکر اس گدائے میخانہ کی ایک صدا حاضر ہے۔ :)

اسطرح پینے کو مے کب ملتی ہے
ناب ہو، تُو ساتھ ہو، برسات ہو

بہت خوب وارث بھائی ۔ آپ کے ساتھ تو سب ہی کچھ ہے ۔ ہاں تصویر میں جو میز ہے اس پر بوتل کچھ خالی نظر آرہی ہے ۔ ;)
 
محمد وارث

لائبریرین
فاتح ۔۔۔۔ وارث بھائی نے دراصل پوری تصویر وا نہیں کی ہے ۔ اگر تصویر کا حدود و رقبہ تھوڑا سا بڑھ جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ دو کرسیاں کون خالی کرکے ساحل سمندر کی لہروں سے کھیلنے گیا ہوا ہے ۔ ;)

قبلہ ہماری قسمت میں کہاں ساحلِ سمندر اور لہروں سے کھیلنا یہ تو آپ اور فاتح ہی جانیں ;) ہم تو جوہڑوں میں نہا نہا کر پروان چڑھے اور اب ایک چھوٹی سی ندی کے کنارے رمنی جمائے اللہ اللہ کر رہے ہیں ;)

بہت خوب وارث بھائی ۔ آپ کے ساتھ تو سب ہی کچھ ہے ۔ ہاں تصویر میں جو میز ہے اس پر بوتل کچھ خالی نظر آرہی ہے ۔ ;)

محترم عرض تو کر چکا کہ "خالی بوتلیں خالی ڈبے" ہی اپنی قسمت ہیں۔ ;)
 
Top