ناصر کاظمی دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا

sara

محفلین
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
وہ تری یاد تھی اب یاد آیا

آج مشکل تھا سنبھلنا اے دوست
تو مصیبت میں عجب یاد آیا

دن گزارا تھا بڑی مشکل سے
پھر تیرا وعدہ شب یاد آیا

تیرا بھولا ہوا پیماِن وفا
مر رہیں گے اگر اب یاد آیا

پھر کئی لوگ نظر سے گزرے
پھر کوئی شہر طرب یاد آیا

حاِل دل ہم بھی ُسناتے لیکن
جب وہ ُرخصت ہوا تب یاد آیا

بیٹھ کر سایہ ُگل میں ناصر
ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا​
 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ سارا۔ آپ چاہیں تو اپنے پیغامات ایڈٹ بھی کر سکتی ہیں۔ اس مرتبہ میں آپ کی پوسٹ میں تصحیح کیے دیتا ہوں۔
 

فرخ

محفلین
نبیل نے کہا:
شکریہ سارا۔ آپ چاہیں تو اپنے پیغامات ایڈٹ بھی کر سکتی ہیں۔ اس مرتبہ میں آپ کی پوسٹ میں تصحیح کیے دیتا ہوں۔

ویسے نبیل بھائی،
میرا خیال ہے، یہ نام “سارا“ نہیں، بلکہ “سارہ“ ہوتا ہے۔
Sara بہتر بتا سکتی ہیں :twisted:
 

شاہ نجف

محفلین
سفر منزل شب یاد نہیں
لوگ رخصت ہوئے کب یاد نہیں
وہ ستارا تھا کہ شبنم تھی کہ پھول
ایک صورت تھی عجب یاد نہیں
یاد ہے سیر چراغاں ناصر
دل کے بجھنے کا سبب یاد نہیں
 

امین شارق

محفلین
بہت خوب!
حاِل دل ہم بھی ُسناتے لیکن
جب وہ ُرخصت ہوا تب یاد آیا

بیٹھ کر سایہ ُگل میں ناصر
ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا
 
Top