دل جس سے زندہ ہے وہ تمنا تمہی تو ہو ۔۔۔ مولانا ظفر علی خان۔

الشفاء

لائبریرین

دل جس سے زندہ ہے وہ تمنا تمہی تو ہو
ہم جس میں بس رہے ہیں وہ دنیا تمہی تو ہو

مجھ پُر خطا کی لاج تمہارے ہی ہاتھ ہے
مجھ ننگ دو جہاں کا وسیلہ تمہی تو ہو

جو دستگیر ہے وہ تمہارا ہی ہاتھ ہے
جو ڈوبنے نہ دے وہ سہارا تمہی تو ہو

دنیا میں رحمت دو جہاں اور کون ہے
جس کی نہیں نظیر وہ تنہا تمہی تو ہو

پھوٹا جو سینہء شب تار الست سے
اس نور اولیں کا اجالا تمہی تو ہو

جلتے ہیں جبرائیل کے پر جس مقام پر
اس کی حقیقتوں کے شناسا تمہی تو ہو

سب کچھ تمہارے واسطے پیدا کیا گیا
سب غایتوں کی غایت اُولٰی تمہی تو ہو

۔۔۔

 

الشفاء

لائبریرین
صل اللہ علیک وسلم یا سیدی یا حبیبی یا مولائی یا رسول اللہ وعلٰی آلک واصحابک یا سیدی یا حبیب اللہ۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جلتے ہیں جبرائیل کے پر جس مقام پر
اس کی حقیقتوں کے شناسا تمہی تو ہو

بہت دعائیں
 
Top